04/08/2026
👈 *چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام*
👈 *جیکب آباد پولیس نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے بنسبت سے کانٹیجنسی پلان ترتیب دے دیا۔*
👈 *تاہم جیکب آباد پولیس چہلم حضرت امام حسین علیہ سلام کے دن بھی امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہے، اس سلسلے میں سابقہ تجربات کی روشنی و مذھبی رہنماؤں کے نشاندھی کردہ مسائل اور حالاتِ حاضرہ کو مد نظر رکھتے ہوئے فل پروف سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔*
👈 *اس موقع پر چہلم حضرت امام حسین علیہ اسلام کی سکیورٹی کے حوالے سے امن و امان برقرار رکھنے اور فل پروف سیکیورٹی کے لیے ایس ایس پی جیکب آباد کی قیادت میں تقریبن 2064 سے زائد افسران و جوان سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔*
👈 *چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر (15) مجالس قائم کی جائیں گی اور 35 جلوس نکالے جائیں گے.*
👈 *مرکزی ماتمی جلوسوں سمیت چھوٹے بڑے ماتمی جلوسوں اور مجالس پر تقریبن 2064 سے زائد افسران و جوان تعینات کیے گئے ہیں*
👈 ضلعے کے داخلی اور خارجی راستوں بالخصوص *بلوچستان بارڈر* پر پولیس پکٹس قائم کردی گئی ہیں اور آنے والی تمام گاڑیوں کو سختی سے چیک کیا جارہا ہے.
👈 تمام ماتمی جلوسوں کی گذرگاہوں پر 120 سے زائد CCTV کیمراز نصب کر دی گئی ہیں، اور ڈرون کیمراز ، روفٹاپس اور گذرگاہوں کی نگرانی کی جا رہی ہے.
👈 مانیٹرنگ کے لئے 15 سے زائد CCTV رومز قائم کر دیے گئے ہیں جس کی مارنیٹنگ کیلئے 02 کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں
👈 انٹری ایکزٹ پوائنٹس پر 33 سے زائد پولیس موبائلز لگا دی گئی ہیں
◼️ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے دن ضلعے بھر میں داخلی اور خارجی راستوں کے علاوہ اھم مقامات اور قومی شاہراہوں پر پکٹس قائم کی گئیں ہیں جس پر مناسب تعداد میں نفری تعینات کی گئی ہے۔
◼️ تمام جلوس اور مجالس کے روٹس میں داخل ہونے والے پوائنٹس پر پولیس کی ڈپلائنمنٹ کردی گئی ہے، جن کی مانیٹرنگ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور سیکٹر انچارج کریں رہے ہیں.
◼️ جبکہ ایس ایچ اوز متعلقہ ڈپلائمنٹ کی چیکنگ اور ملحقہ علاقوں میں پیٹرولنگ کر رہے ہیں۔اسکے علاوہ امام بارگاہوں کے اطراف میں پولیس موٹر ساٸیکلز پہ گشت بھی کر رہی ہے.
◼️ دوران جلوس گلیوں کو کھاردار تاروں سے سیل کیا گیا ہے اور ہر گلی میں پولیس کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے.
◼️ دوران جلوس کے گذرگاہوں پر فل پروف سیکیورٹی بھی لگائی گئی ہے تاکہ جلوس کے اردگرد نظر رکھی جاسکے۔
◼️ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوسوں کے روٹس پر انتہائی الرٹ سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے.
◼️ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی متحرک رکھا جائے تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں فوری طور پر حادثے کی جگہ پہنچ سکیں۔
◼️ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، عوام سے اپیل ہے کہ اپنے گرد تنگ گلیوں میں نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک اور غیر معمولی صورتحال سے متعلقہ تھانہ یا 15 مددگار پر فوری اطلاع دیں
☎️پولیس کنٹرول روم
📞 *0722-921205*
☎️ *ڈی سی کنٹرول روم*
*0722-921201*
🚨 *پولیس ایمرجنسی نمبر 15 کسی بھی قسم کی ایمرجنسی میں فوری ڈائیل کریں*
✒ *ترجمان جیکب آباد پولیس*