Jahanian news point

Jahanian news point jahanian

21/09/2025

Celebrating my 4th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

21/09/2025

🔺 *اہم اطلاع — بینظیر انکم سپورٹ پروگرام*

حکومتِ پاکستان اور *بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP)* کی جانب سے ایک اہم قدم:

اگلے ہفتے سے پنجاب کے درج ذیل *سیلاب متاثرہ اضلاع* میں *بینظیر کفالت پروگرام* کی نئی قسط کا اجراء شروع کیا جا رہا ہے:

1. لیہ
2. ملتان
3. خانیوال
4. جھنگ
5. قصور
6. پاکپتن
7. راجن پور

یہ اضلاع حالیہ سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں، اسی لیے ان علاقوں میں مستحقین کو قسط کی ادائیگی *ترجیحی بنیادوں پر* کی جا رہی ہے۔

مزید معلومات کے لیے قریبی BISP سینٹر سے رجوع کریں۔

🌊 سیلاب متاثرین مدد کے منتظر!روشنی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (رجسٹرڈ)، جہانیاں کی جانب سے اپیل ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے لیے آگ...
18/09/2025

🌊 سیلاب متاثرین مدد کے منتظر!
روشنی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (رجسٹرڈ)، جہانیاں کی جانب سے اپیل ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے لیے آگے آئیں۔

📦 ضرورت کی اشیاء:
خشک راشن، پینے کا صاف پانی، بچوں کا دودھ، بسکٹ، اور طبی امداد کا سامان۔

📌 عطیات بھیجنے کے لیے:
🏦 Meezan Bank
💳 A/C No: 98830111227733
🌍 IBAN: PK71MEZN0098830111227733

📞 رابطہ / WhatsApp: +92 300 7142103

🙏 آپ کی چھوٹی سی مدد کسی کی زندگی بدل سکتی ہے۔
براہِ کرم اس پوسٹ کو شیئر کریں!

#جہانیاں #عطیات #مددکریں

16/09/2025

⚠️ اہم اطلاع برائے عوام

جلالپور پیر والا کے قریب سوئی گیس کی مین پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث ملتان، شجاع آباد، جلالپور پیر والا، خانیوال، لودھراں، وہاڑی اور آس پاس کے علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔

عوام سے گزارش ہے کہ فوری طور پر متبادل ایندھن (LPG، لکڑی وغیرہ) کا انتظام کر لیں۔

سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ

⚠️ جلالپور پیر والا: سوئی گیس کی مین ٹرانسمیشن لائن کو شدید نقصان ⚠️آج 16 ستمبر 2025 کو صبح 10 بجے جلالپور پیر والا کے ق...
16/09/2025

⚠️ جلالپور پیر والا: سوئی گیس کی مین ٹرانسمیشن لائن کو شدید نقصان ⚠️

آج 16 ستمبر 2025 کو صبح 10 بجے جلالپور پیر والا کے قریب بھنڈہ وینس کے نزدیک گزرنے والی سوئی گیس کی مین ٹرانسمیشن پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ یہ وہی لائن ہے جو بلوچستان کے سوئی گیس فیلڈ سے نکل کر ملتان تک آتی ہے اور وہاں سے پورے جنوبی پنجاب کو گیس فراہم کرتی ہے۔ پائپ لائن کے پھٹنے کی وجہ پانی اور زمینی دباؤ ہے، جس کے باعث فوری طور پر گیس کی فراہمی معطل ہونے کا خطرہ ہے۔

اس حادثے کے نتیجے میں سب سے پہلے جن علاقوں میں گیس کی بندش کا امکان ہے ان میں ملتان، شجاع آباد، جلالپور پیر والا، خانیوال، لودھراں اور وہاڑی شامل ہیں۔ اس کے بعد یہ اثرات بہاولپور، رحیم یار خان اور جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔ اگر مرمت میں تاخیر ہوئی تو ممکنہ طور پر ساہیوال، لاہور، فیصل آباد اور اپر پنجاب کے دیگر حصے بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

عوام الناس سے گزارش ہے کہ فوری طور پر متبادل ایندھن جیسے کہ LPG، لکڑی یا دیگر ذرائع کا انتظام کریں، اور کسی بھی قسم کے گیس کے اخراج یا خطرے کی صورت میں فوراً سوئی نادرن گیس کے متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔ یہ اطلاع عوامی مفاد میں جاری کی جا رہی ہے۔

سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ

اطلاع: ٹریفک کا داخلہ بند ہے۔مقام: موٹروے ایم-5، نزد جلال پور۔ٹریفک کا رُخ موڑ دیا گیا ہے۔مقام: موٹروے ایم 5، اوچ شریف ا...
14/09/2025

اطلاع: ٹریفک کا داخلہ بند ہے۔
مقام: موٹروے ایم-5، نزد جلال پور۔

ٹریفک کا رُخ موڑ دیا گیا ہے۔
مقام: موٹروے ایم 5، اوچ شریف انٹرچینج (شمال)، جھانگرہ انٹرچینج (شمال) اور جلال پور انٹرچینج (شمال)۔ شاہ شمس (جنوب)، شیر شاہ (جنوب) اور شجاع آباد (جنوب)

وجہ: سیلابی پانی سے سڑک متاثر ہونے کا خدشہ

جلال پور پیر والا سیلاب
14/09/2025

جلال پور پیر والا سیلاب

Watch, follow, and discover more trending content.

12/09/2025

😭😭 جلال پور پیر والا ڈوب رہا ہے...! 💔🌊

یا اللہ رحم کر...!

سیلاب کا پانی ہر طرف پھیلتا جا رہا ہے... گھروں میں پانی بھر چکا ہے، فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، مویشی بہہ گئے ہیں۔
بچے بھوکے، بزرگ بے حال، عورتیں بے یار و مددگار ہیں... کوئی پرسانِ حال نہیں!

جلال پور پیر والا کی گلیاں، سڑکیں، محلے سب پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ لوگ گھروں کی چھتوں اور اونچی جگہوں پر بیٹھے مدد کے لیے پکار رہے ہیں، لیکن کوئی جواب نہیں آ رہا۔ 😭

یہ صرف پانی نہیں... یہ ہمارے خواب بہا کر لے جا رہا ہے، ہماری محنت، ہماری زندگی، ہمارا سب کچھ ختم ہوتا جا رہا ہے۔

ہر طرف بے بسی ہے، دکھ ہے، درد ہے...
کوئی ہے جو ہماری چیخیں سن سکے؟ کوئی ہے جو ہماری مدد کو آئے؟

حکومت، انتظامیہ اور فلاحی اداروں سے اپیل ہے:
براہِ کرم صرف بیانات نہ دیں، فوری امداد کریں!
ہمیں راشن، صاف پینے کا پانی، دوائیاں اور کشتیاں درکار ہیں — ابھی اور اسی وقت!

💔 جلال پور پیر والا رو رہا ہے!
اور ہم بھی... 😭😭

11/09/2025

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کچھ دیر تک جلالپورپیروالا میں سیلاب کا جائزہ لینے پہنچ رہے ہیں ذرائع

11/09/2025

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے ہنگامی دورہ قطر کی وجہ سے کل بروز جمعہ جہانیاں آمد کا پروگرام ملتوی ہو گیا ہے نئی تاریخ کے بارے میں دوستوں کو جلد آگاہ کر دیا جائے گا.

11/09/2025

🚨 جلال پور پیروالہ میں خوفناک سیلاب — انسانی جانیں، بستیاں اور فصلیں سب بہہ گئیں
سیلاب زدگان کی امداد کیجئے

10/09/2025

8 سال بعد وفاقی کابینہ نے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کردی

گھریلو صارفین کو درآمدی گیس پر نیا کنکشن دینے کی منظوری

2017ء سے ملکی گیس پر نئے گیس کنکشن دینے پر پابندی عائد تھی

Address

Jahanian Shah

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jahanian news point posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jahanian news point:

Share