13/09/2025
جلالپور جٹاں (مدثر چیمہ)
سوشل میڈیا پر سول ہسپتال جلالپور جٹاں کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ یہ محض فیک نیوز ہے کہ ہسپتال میں کتوں کے کاٹے کی ویکسین اور ٹیکے دستیاب نہیں ہیں انتظامیہ کے مطابق کسی ڈاکٹر نے یہ بیان نہیں دیا کہ ہسپتال میں ویکسین موجود نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ سول ہسپتال جلالپور جٹاں میں ویکسین اور تمام ضروری ادویات موجود ہیں۔ اب تک 5 بچوں کو آوارہ کتوں نے کاٹا ہے اور ان سب کو ہسپتال ہی سے بروقت ویکسین اور ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ہسپتال والوں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہسپتال کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، حالانکہ سول ہسپتال عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔