Awami Masail JPPW

Awami Masail JPPW media work

🏛️ نئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جلال پور پیر والا تعیناتجلال پور پیر والا: عثمان عبداللہ نے بطور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ...
03/09/2026

🏛️ نئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جلال پور پیر والا تعینات
جلال پور پیر والا: عثمان عبداللہ نے بطور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جلال پور پیر والا ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
عثمان عبداللہ جلال پور تعیناتی سے قبل میونسپل کمیٹی کوٹ ادو میں چیف آفیسر کے فرائض انجام دے رہے تھے، جبکہ اس سے قبل وہ میونسپل کمیٹی کوٹ ادو میں میونسپل آفیسر ریگولیشن بھی رہ چکے ہیں۔
جلال پور پیر والا تبادلے سے قبل عثمان عبداللہ کے پاس میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ کا اضافی چارج بھی تھا۔ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی سے قبل وہ ٹریفک پولیس ملتان میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
عوامی مسائل جلال پور پیر والا کی جانب سے نئے چیف آفیسر عثمان عبداللہ کو جلال پور پیر والا میں تعیناتی پر خوش آمدید اور نیک خواہشات ہمیں امید ہے کہ وہ شہر کے صفائی سیوریج اور دیگر شہری مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔
#

03/09/2026

جلالپور پیروالا میں خانبیلہ روڈ حفاظتی بند کے ریمپ پر ایک اور حادثہ پیش آیا جہاں ایک رکشہ الٹ گیا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا شہریوں کا کہنا ہے کہ ریمپ پر آئے روز حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں جس کے باعث مسافروں اور مقامی شہریوں کو شدید مشکلات اور خطرات کا سامنا ہے
شہریوں نے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ حفاظتی بند پر بنائے گئے ریمپ کی فوری مرمت اور اسے محفوظ بنایا جائے تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے،
📍 عوامی مسائل جلالپور پیروالا #حادثہ

🌹 سرائیکی نعتیہ تاریخ کا پہلا قاعدہ، ’’دیوانِ مجاہد‘‘جلالپور پیروالا سے تعلق رکھنے والے معروف نعت گو شاعر اور قومی سیرت ...
30/08/2026

🌹 سرائیکی نعتیہ تاریخ کا پہلا قاعدہ، ’’دیوانِ مجاہد‘‘
جلالپور پیروالا سے تعلق رکھنے والے معروف نعت گو شاعر اور قومی سیرت ایوارڈ یافتہ محمد مجاہد نواز چشتی کو قومی اعزاز سے نوازا جانا پورے جلالپور پیروالا کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے دو مرتبہ صدارتی و صوبائی ایوارڈ حاصل کرنے والے مجاہد نواز چشتی کے اعزاز میں میونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شعبۂ تعلیم سے وابستہ شخصیات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں مجاہد نواز چشتی کی نعتیہ و ادبی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ان کی کامیابی جلالپور پیروالا کے لیے باعثِ فخر اور سرائیکی نعتیہ ادب کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ 🌹📚

پہلے عزت پھر نفاذ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کو ہوا میں اڑا دیا گیا جلالپور پیروالا میں پیرا فورس کی کارروائیوں ک...
29/08/2026

پہلے عزت پھر نفاذ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کو ہوا میں اڑا دیا گیا

جلالپور پیروالا میں پیرا فورس کی کارروائیوں کے خلاف مزدوروں اور ریڑھی بانوں کا احتجاج سامنے آیا ہے مظاہرین نے تھانہ سٹی کے باہر احتجاج کرتے ہوئے پیرا فورس کے خلاف شدید نعرے بازی کی
ریڑھی بانوں کا کہنا تھا کہ تجاوزات یا دیگر خلاف ورزیوں پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے لیکن جرمانوں کے ساتھ غریب افراد کی بے عزتی اور مبینہ تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں ریڑھی بان پر مبینہ تشدد کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں مبینہ طور پر پیرا فورس اہلکاروں کی کارروائی دیکھی جا سکتی ہے جس میں ریڑھی بان کو زبردستی اپنی گاڑی میں دھکیلا جا رہا ہے احتجاج کرنے والے مزدوروں اور ریڑھی بانوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور اگر کسی اہلکار کی جانب سے قانون سے تجاوز ثابت ہو تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر ملتان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے معاملے کا فوری نوٹس لینے اور غریب مزدوروں کے ساتھ عزت و احترام اور قانون کے مطابق برتاؤ یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے،
جی

جلالپور پیروالا پرمٹ روڈ پر ڈیوائیڈر حادثے کا سبب بننے لگا آئے روز حادثات معمول بن گئےجلالپور پیروالا کے پرمٹ روڈ پر نرز...
28/08/2026

جلالپور پیروالا پرمٹ روڈ پر ڈیوائیڈر حادثے کا سبب بننے لگا آئے روز حادثات معمول بن گئے
جلالپور پیروالا کے پرمٹ روڈ پر نرز الرفیق پلازہ کے قریب سڑک پر موجود ڈیوائیڈر پر ریفلیکٹرز نہ ہونے کے باعث ایک گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی اور ڈیوائیڈر پر چڑھ دوڑی خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیوائیڈرز پر فوری طور پر ریفلیکٹرز نصب کیے جائیں تاکہ رات کے وقت ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔
#جلالپورپیروالا #حادثہ

جلالپور پیروالا چک 83 ایم، محلہ اسلام پورہ کالونی کی گلیوں میں سیوریج کا گندا پانی جمع ہونے سے بدبو اور تعفن پھیلنے لگا ...
28/08/2026

جلالپور پیروالا چک 83 ایم، محلہ اسلام پورہ کالونی کی گلیوں میں سیوریج کا گندا پانی جمع ہونے سے بدبو اور تعفن پھیلنے لگا جبکہ مچھروں کی یلغار نے اہلِ علاقہ کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا گلیوں میں کھڑا گندا پانی اس قدر زیادہ ہے کہ بچوں اور بڑوں کا گزرنا محال ہو گیا اہلِ محلہ کا کہنا ہے کہ ہم یہاں سے گزر کر مسجد تک بھی نہیں جا سکتے اہلِ علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیروالا سے فوری نوٹس لینے اور سیوریج کا گندا پانی نکالنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کو بدبو تعفن اور گندے پانی کی اذیت سے نجات مل سکے
📍 چک 83 ایم، اسلام پورہ کالونی، جلالپور پیروالا

جلالپور پیروالا | سفاری پارک منصوبہ خواب بن گیاجلالپور پیروالا میں 2020ء میں اس وقت کے اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور صاحب نے سف...
27/08/2026

جلالپور پیروالا | سفاری پارک منصوبہ خواب بن گیا

جلالپور پیروالا میں 2020ء میں اس وقت کے اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور صاحب نے سفاری پارک کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کام کا آغاز کروایا تھا۔ منصوبے کے تحت ایک لاکھ درخت لگانے، واکنگ ٹریک سمیت شہریوں کے لیے مختلف تفریحی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

تاہم وقت گزرنے کے ساتھ سفاری پارک کا منصوبہ تعطل کا شکار ہوگیا اور کام روک دیا گیا، جس کے باعث شہریوں کا خوبصورت سفاری پارک کا خواب ادھورا رہ گیا۔

شہریوں نے کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر ملتان اور اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیروالا سے مطالبہ کیا ہے کہ سفاری پارک کے منصوبے کو فوری طور پر بحال کرکے کام دوبارہ شروع کیا جائے تاکہ شہریوں کو تفریح اور صحت مند ماحول کی سہولت میسر آسکے۔

#جلالپورپیروالا

🔥 جلالپور پیر والا | علی پور ساداتعلی پور سادات میں اینٹوں کے بھٹے پر اچانک آگ بھڑک اٹھی بھٹہ مالک محمد رمضان کے مطابق ا...
27/08/2026

🔥 جلالپور پیر والا | علی پور سادات
علی پور سادات میں اینٹوں کے بھٹے پر اچانک آگ بھڑک اٹھی بھٹہ مالک محمد رمضان کے مطابق اینٹوں میں میٹریل ڈالتے ہوئے چنگاری سے آگ لگی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا،
#ریسکیو1122 #آتشزدگی

جلالپور پیروالا گیلے وال روڈ پھٹان کالونی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے پولیس کے مطابق ناکہ پر چیکنگ کے دوران موٹر س...
27/08/2026

جلالپور پیروالا گیلے وال روڈ پھٹان کالونی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے پولیس کے مطابق ناکہ پر چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی گئی تاہم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی اہلکاروں کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 25 سالہ محمد ذیشان ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا زخمی محمد ذیشان چک 86 ایم جلالپور پیروالا کا رہائشی بتایا گیا ہے جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے
تھانہ سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی جاری ہے

جلالپورپیروالا ایس ایچ او تھانہ سٹی عبدالرؤف لوٹھڑ کلوز ٹو لائن ان کی جگہ تھانہ سٹی کے نئے ایس ایچ او مہر شاہد نواز ہراج...
27/08/2026

جلالپورپیروالا ایس ایچ او تھانہ سٹی عبدالرؤف لوٹھڑ کلوز ٹو لائن ان کی جگہ تھانہ سٹی کے نئے ایس ایچ او مہر شاہد نواز ہراج تعنیات کردیا گیا

Address

Jalalpur Pirwala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awami Masail JPPW posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share