11/07/2025
باجوڑ سے تعلق رکھنے والے اے این پی کے مخلص کارکن ا فکری شخصیت مولانا خانزیب کو بے دردی سے شہید کر دیا گیا۔
بابڑہ سے لے کر آج تک، باجوڑ تک پشتونوں کی قربانیوں کی ایک نہ ختم ہونے والی داستان ہے۔ ہر دور میں پشتونوں نے اپنا خون دیا، لیکن کیا ان قربانیوں کا کوئی حساب لیا گیا؟
اے این پی ہمیشہ شہداء کو گنتی میں تو یاد کرتی ہے، لیکن کبھی ان کے خون کا حساب لینے کے لیے عملی قدم کیوں نہیں اٹھایا؟ کیا سیاست کا مقصد صرف اپنی قوم کو قربان
کر کے یہ دعویٰ کرنا ہے کہ ہم نے قربانیاں دی ہیں؟
دوسرا یہ کہ
اکتوبر 11کے تاریخی پشتون جرگے کے بعد، دو بڑی آوازیں خاموش ہو گئیں مفتی منیر شاکر اور مولانا خانزیب۔
لیکن آج تک پشتون تحفظ موومنٹ سمیت کسی نے اس پر مؤثر آواز کیوں نہیں اٹھائی؟