
29/07/2025
🎓 ایکسیپٹنس لیٹر (Acceptance Letter) لینے کے لئے پروفیسرز کو کیسے تلاش کیا جائے؟
چائنہ میں اور دوسری بہت ساری جگہوں جیسے جاپان کوریا وغیرہ میں سکالرشپ کا سیزن شروع ہونے والا ہے۔ یہاں سکالرشپ حاصل کرنے کے لئے پروفیسر سے Acceptace Letter لینا ضروری ہوتا ہے۔ لیکن سب سے پہلے سوال یہ ہے کہ:
🔍 پروفیسر کو تلاش کیسے کریں؟ وہ بھی اپنی فیلڈ کے!
یہاں ایک سادہ اور مؤثر طریقہ بیان کیا جا رہا ہے:
✅ 1. اپنی فیلڈ طے کریں:
پہلے یہ واضح کریں کہ آپ کس شعبے میں ماسٹر یا پی ایچ ڈی کرنا چاہتے ہیں (مثلاً: Environmental Science, Electrical Engineering, Chemistry, Data Science وغیرہ)۔
✅ 2. چینی یونیورسٹیز کی فہرست دیکھیں:
CSC یا ANSO اسکالرشپ کی آفیشل ویب سائٹس سے یا گوگل پر "Chinese Universities List for CSC/ANSO" لکھ کر یونیورسٹیوں کی فہرست حاصل کریں۔
✅ 3. یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جائیں:
جس یونیورسٹی کو آپ نے چُنا ہے، اس کی آفیشل ویب سائٹ پر جائیں۔ مثال:
پھر اپنے شعبے سے متعلقہ School/Department کو تلاش کریں۔
✅ 4. Faculty یا Staff کی لسٹ کھولیں:
Department کے صفحے پر “Faculty”, “Professors”, “Team Members”, یا “Staff Directory” کا سیکشن ہوگا۔
یہاں آپ کو پروفیسرز کے نام، ڈیزگنیشن، ریسرچ ایریا اور ای میل ایڈریس ملے گا۔
✅ 5. پروفیسر کے ریسرچ ایریا کو غور سے پڑھیں:
اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کا ریسرچ ایریا آپ کی دلچسپی یا مجوزہ ریسرچ سے ملتا ہو۔ اگر میچ بنتا ہے تو وہی پروفیسر آپ کے لیے مناسب ہے۔
✅ 6. گوگل اسکالر سے مزید کنفرم کریں:
پروفیسر کا نام گوگل پر لکھ کر "Google Scholar" پر دیکھیں تاکہ آپ کو ان کا ریسرچ پروفائل ملے۔ اس سے ان کی حالیہ ریسرچ پبلیکیشنز کا اندازہ ہوگا۔
🎯 ٹپ:
پروفیسرز وہی قبول کرتے ہیں جنہوں نے ان کا ریسرچ ایریا پڑھا ہو اور اپنی ایمیل میں واضح کیا ہو کہ آپ ان کے کام سے کیسے متاثر ہیں۔
📥 اگر آپ کو ایکسپٹنس لیٹر کے لیے ایمیل لکھنے یا سی وی بنانے میں مدد چاہیے تو میری گائیڈز یا ویڈیوز سے فائدہ اٹھائیں۔