
04/07/2025
📍جب عوام بیلچہ اٹھائیں، تو سمجھ لیں ادارے سو رہے ہیں!
جنڈ (اخبار نویس) — جنڈ کی مرکزی سڑک چیف چوک تا خمینی چوک پر چند ماہ قبل پائپ لائن بچھائی گئی، مگر تاحال سڑک کی مرمت نہ ہو سکی۔ گڑھوں سے بھری سڑک روزانہ شہریوں کے لیے وبال جان بنی ہوئی ہے۔
تصویر میں نظر آنے والے لوگ کوئی سرکاری اہلکار نہیں، بلکہ عام شہری ہیں جو اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کے گڑھوں کو بھر رہے ہیں — بغیر کسی فنڈ کے، صرف ذمہ داری اور شعور کے ساتھ۔
❓ سوال یہ ہے:
کیا سڑکوں کی مرمت بھی عوام کو خود کرنی ہوگی؟
کیا بلدیاتی ادارے صرف تنخواہوں اور افتتاحی فیتوں تک محدود ہیں؟
یہ تصویر عوام کی غیر معمولی بیداری کا ثبوت بھی ہے… اور خاموش اداروں کے لیے ایک کھلا چیلنج بھی!
#جنڈ