Jand Express Vision

Jand Express Vision "Waheed Malik |Journalist– Tehsil Jand district Attock.

30/07/2026

چھپڑی فاروق آباد پل ۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنی مدد آپ اور مخیر حضرات کے تعاون سے عوامی خدمت کی قابلِ تقلید مثال پنڈ سلطانی کے محلہ نادر خان (دولے والا) کے مکینوں ...
30/07/2026

اپنی مدد آپ اور مخیر حضرات کے تعاون سے عوامی خدمت کی قابلِ تقلید مثال
پنڈ سلطانی کے محلہ نادر خان (دولے والا) کے مکینوں نے سیاسی نمائندوں کی عدم توجہی کو پس پشت ڈالتے ہوئے سوکا پل چونگی کے قریب نالے کے ساتھ تقریباً 6 لاکھ روپے کی لاگت سے 235 فٹ حفاظتی دیوار تعمیر کر لی ہےجبکہ مزید 220 فٹ دیوار کی تعمیر ابھی باقی ہےیہ راستہ نہ صرف اہلِ محلہ بلکہ مٹھیال ڈھوک چھوئی اور گرد و نواح کی آبادی کے لیے بھی انتہائی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہی گزرگاہ آگے جا کر جنڈ بین الصوبائی راولپنڈی کوہاٹ شاہراہ سے ملتی ہے اور روزانہ بڑی تعداد میں شہری اسی راستے سے آمدورفت کرتے ہیں اسی راستے سے اہلِ محلہ اپنے پیاروں کے جنازے چونگی والے قبرستان تک لے جاتے ہیں مگر سڑک کی خستہ حالی گہرے گڑھوں اور بارش کے دنوں میں جمع ہونے والا پانی آمدورفت کو دشوار اور خطرناک بنا دیتا ہے قبل ازیں بھی اہلِ علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت اسی مقام پر نالے پر ایک پل تعمیر کیا تھاجبکہ خستہ حال راستے کے باعث ایک ٹریکٹر اور ایک رکشہ بھی حادثے کا شکار ہو چکے ہیں اہلِ علاقہ نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ باقی ماندہ 220 فٹ حفاظتی دیوار کی تعمیر میں تعاون کر کے اس عوامی فلاحی منصوبے کی تکمیل اور اس اہم گزرگاہ کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔۔۔۔
رابطہ برائے تعاون: 03025457467

ڈھاک میں عوامی صحت کی بنیادی ضرورت کو مدِنظر رکھتے ہوئے تقریباً 8 کنال اراضی اہلِ علاقہ کی جانب سے ہسپتال کے لیے فراہم ک...
30/07/2026

ڈھاک میں عوامی صحت کی بنیادی ضرورت کو مدِنظر رکھتے ہوئے تقریباً 8 کنال اراضی اہلِ علاقہ کی جانب سے ہسپتال کے لیے فراہم کی گئی، جس پر ہسپتال کی عمارت بھی تعمیر کر دی گئی،
مگر طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بقیہ کام مکمل نہ ہو سکے اور ہسپتال تاحال فعال نہ ہو سکا۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ عوامی خدمت کے جذبے سے دی گئی زمین پر قائم یہ عمارت آج بھی ویرانی کی داستان سنا رہی ہے،
جبکہ ڈھاک، چورا شریف، لنگر اور گردونواح کے ہزاروں مکین علاج معالجے کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ اہلِ علاقہ نے سیاسی نمائندگان اور ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال کے بقیہ کام فوری مکمل کر کے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر ضروری عملہ تعینات کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کی فلاح کے لیے فراہم کی گئی اراضی اور تعمیر شدہ عمارت اس وقت اپنی حقیقی افادیت ثابت کرے گی جب اسے عملی طور پر فعال بنایا جائے گا۔
اہلِ علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس منصوبے کو مزید تاخیر کا شکار بنانے کے بجائے فوری طور پر فنکشنل کیا جائے تاکہ عوام کو علاج معالجے کی سہولت اپنی دہلیز پر میسر آ سکے۔

مانی برادرز فوڈز کی جانب سے تحصیل جنڈ میں 5,000 پودے لگانے کی مہم کے تحت پہلے مرحلے میں 1,400 پودے گورنمنٹ ہائی سکول جنڈ...
30/07/2026

مانی برادرز فوڈز کی جانب سے تحصیل جنڈ میں 5,000 پودے لگانے کی مہم کے تحت پہلے مرحلے میں 1,400 پودے گورنمنٹ ہائی سکول جنڈ کے حوالے کر دیے گئے۔ یہ پودے تحصیل جنڈ کے 137 سرکاری سکولوں میں تقسیم کیے جائیں گے تاکہ سکولوں کی چار دیواری، مناسب دیکھ بھال اور نگرانی کی بدولت ہر پودا محفوظ رہے اور مستقبل میں ایک تناور درخت بن سکے۔
یہ صرف شجرکاری مہم نہیں بلکہ مانی برادرز فوڈز کی جانب سے ماحول کے تحفظ، تعلیمی اداروں کی خوبصورتی اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے ایک قابلِ تحسین سماجی اقدام ہے۔
آج جو ننھا سا پودا کسی سکول کے صحن میں لگایا جائے گا، وہ کل ہزاروں لوگوں کو صاف ہوا، ٹھنڈی چھاؤں اور سرسبز ماحول کا تحفہ دے گا۔
آئیے! ہم بھی اس نیک مہم کا حصہ بنیں، ایک پودا لگائیں، اس کی حفاظت کریں اور تحصیل جنڈ کو مزید سرسبز، شاداب اور خوبصورت بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

چورا ریلوے اسٹیشن حکام کی عدم توجہی کا شکار، عمارت زبوں حالی کی داستان سنانے لگی۔ چورا ریلوے اسٹیشن کا ٹکٹ گھر عرصہ دراز...
30/07/2026

چورا ریلوے اسٹیشن حکام کی عدم توجہی کا شکار، عمارت زبوں حالی کی داستان سنانے لگی۔ چورا ریلوے اسٹیشن کا ٹکٹ گھر عرصہ دراز سے خستہ حالی کا شکار ہے اور اس کی اصل حیثیت تقریباً ختم ہو چکی ہے۔ حیران کن امر یہ ہے کہ اسٹیشن پر نہ کوئی ٹکٹ فراہم کرنے والا موجود ہے اور نہ ہی ریلوے کا کوئی مستقل ملازم نظر آتا ہے، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسٹیشن کے دیگر کمرے اور عمارتیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں صورتحال اس وقت مزید افسوسناک ہو گئی
جب کچھ عرصہ قبل اسٹیشن کا ٹرانسفارمر بھی چور لے اڑے، مگر تاحال اس کی جگہ نیا ٹرانسفارمر نصب نہ کیا جا سکا۔ یوں یہ اہم ریلوے اسٹیشن سہولیات سے محروم ہو کر ویرانی کا منظر پیش کر رہا ہے۔ علاقہ مکینوں اور مسافروں نے اعلیٰ ریلوے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چورا ریلوے اسٹیشن کی فوری مرمت، بحالی، عملے کی تعیناتی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ یہ تاریخی اسٹیشن دوبارہ اپنی رونق اور افادیت بحال کر سکے۔

29/07/2026

وفاقی حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 75 پیسے کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن

29/07/2026

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر پٹرولیم مصنوعات میں ناجائز اضافے اور آئی پی پیز سے کیے گئے معاہدوں کے خلاف 7 اگست کو ملک گیر پرامن احتجاج ہو گا
ان خیالات کا اظہار جماعتِ اسلامی تحصیل جنڈ کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر طاہر ایوب خان امیر جماعتِ اسلامی جنڈ حافظ عبدالروف نائب امیر محمد اکرم اور جنرل سیکرٹری لیاقت علی خان نے کہا کہ عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ملک بھر میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔۔۔۔

انجمن تاجران جنڈ کے دفتر میں شہر بھر کے ٹیلرز کا اہم اجلاس، نئی باڈی تشکیل دے دی گئی۔۔۔۔۔انجمن تاجران جنڈ کے دفتر میں صد...
29/07/2026

انجمن تاجران جنڈ کے دفتر میں شہر بھر کے ٹیلرز کا اہم اجلاس، نئی باڈی تشکیل دے دی گئی۔۔۔۔۔
انجمن تاجران جنڈ کے دفتر میں صدر ملک غلام شاہ کی زیرِ نگرانی جنڈ شہر کے ٹیلر حضرات کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر بھر سے درزی برادری نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں انجمن تاجران کے نائب سینئر صدر ملک محمد جلیل، جنرل سیکرٹری مکھڈ روڈ قاری عبدالوحید، جنرل سیکرٹری ریلوے روڈ ملک مظہر عباس اور سینئر رہنما اقبال خٹک بھی موجود تھے۔
اجلاس کا انعقاد اور ٹیلرز برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے میں نائب سینئر صدر ملک محمد جلیل کی خصوصی کاوشیں اور بھرپور کردار قابلِ ستائش رہا، جن کی مسلسل محنت اور رابطہ کاری کے نتیجے میں یہ اہم اجلاس ممکن ہوا۔
اجلاس کے دوران باہمی مشاورت سے جنڈ ٹیلرز ایسوسی ایشن کی نئی باڈی تشکیل دی گئی، جس کے مطابق حاجی اختر جانی کو صدر، محمد سجاد (پنڈی فیشن سینٹر) کو جنرل سیکرٹری، محمد رمضان (سپر مارکیٹ) کو نائب سینئر صدر، محمد شعیب (ایم ایس ٹیلرز) کو نائب صدر، ذوالفقار احمد زلفی کو نائب صدر (گیلانی مارکیٹ)، محمد زاہد کو نائب صدر (پیکو)، حاجی عارف کو فنانس سیکرٹری، مقدس خان (فیمس ٹیلرز) کو جوائنٹ سیکرٹری جبکہ محمد نذیر کو سیکرٹری اطلاعات منتخب کیا گیا۔
اجلاس کے اختتام پر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی۔ اس موقع پر مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹیلرز برادری کے اتحاد کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، ان کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد کی جائے گی اور انجمن تاجران کے پلیٹ فارم سے درزی برادری کی فلاح و بہبود اور حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

اطلاعِ عامخمینی چوک جنڈ سے یو بی ایل (UBL) کا ایک ATM کارڈ ملا ہے۔جس کا بھی یہ کارڈ ہو درج ذیل نمبر پر رابطہ کر کے وصول ...
29/07/2026

اطلاعِ عام
خمینی چوک جنڈ سے یو بی ایل (UBL) کا ایک ATM کارڈ ملا ہے۔
جس کا بھی یہ کارڈ ہو درج ذیل نمبر پر رابطہ کر کے وصول کر لے۔
📞 0342-9304426

براہِ کرم اس اطلاع کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ کارڈ اپنے اصل مالک تک پہنچ سکے۔

رنگلی سے براستہ کوٹ چھجی، کندرالہ، سگھری اور ناڑہ جانے والی سڑک، جو حال ہی میں سابق ایم پی اے ملک جمشید الطاف کے فنڈز سے...
29/07/2026

رنگلی سے براستہ کوٹ چھجی، کندرالہ، سگھری اور ناڑہ جانے والی سڑک، جو حال ہی میں سابق ایم پی اے ملک جمشید الطاف کے فنڈز سے تعمیر و کارپٹ کی گئی تھی، ساون کی حالیہ بارشوں کے باعث بعض مقامات پر پانی کے کٹاؤ کا شکار ہونے لگی ہے۔ خصوصاً کندرالہ اور سگھری کے درمیان جبکہ سگھری سے ناڑہ موڑ تک مختلف جگہوں پر بارشی پانی نے سڑک کے کناروں کو نقصان پہنچایا ہے، جس سے اس اہم شاہراہ کو مزید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ اہلِ علاقہ کے مطابق متعلقہ اداروں کی جانب سے ایک مقام پر گڑھا تو بھر دیا گیا، تاہم باقی متاثرہ مقامات بدستور توجہ کے منتظر ہیں اور سڑک کے کناروں پر پانی کا کٹاؤ جاری ہے۔ مقامی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کے کٹاؤ والی تمام جگہوں پر فوری طور پر حفاظتی دیواریں، پشتے یا دیگر حفاظتی انتظامات کیے جائیں تاکہ نئی تعمیر شدہ سڑک محفوظ رہ سکے اور عوام کو مستقبل میں سفری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Address

Tehsil Jand
Jand
43100

Telephone

+923035987106

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jand Express Vision posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jand Express Vision:

Shortcuts

Share

Category