Jauharabad fast

Jauharabad fast وَ رَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَؕ(۴)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور ہم نے تمہاری خاطر تمہارا ذکر بلند کردیا

30/08/2023

صعوبتوں کی شکایت میں کچھ نہیں رکھا
مقامِ صبر کو سمجھو گلے سے لگ جاؤ 🌻

مہوش احسن

27/08/2023

جب میں دیوار سے نہیں لگی تو
مجھ پہ دیوار کو گرایا گیا 🌻

مہوش احسن

26/08/2023

نشانہ سینہ اکبر (ع) کا باندھنے والے
تجھے ہدف پے محمد (ص) نہیں دیکھائی دیے

*ڈی پی ایس سکول جوھرآباد کے طالبعلم کا اعزاز** سابق کمشنر مائنز لیبر ویلفیئر پنجاب چوہدری جان محمد کے بھتیجے، محمد عبدال...
22/08/2023

*ڈی پی ایس سکول جوھرآباد کے طالبعلم کا اعزاز*
* سابق کمشنر مائنز لیبر ویلفیئر پنجاب چوہدری جان محمد کے بھتیجے، محمد عبداللہ طالب علم DPS سکولز جوہرآباد نے نویں کلاس (سائنس) بورڈ کے امتحان میں 544/555 نمبر حاصل کئے ہیں۔ دوست احباب کی۔جانب سے شاندارکارکردگی پر طالبعلم کو شاباش اور چویدری جان محمد کا مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔۔۔۔

19/08/2023

*ایک طوطا طوطی کا گزر ایک ویرانے سے ھوا*

ویرانی دیکھ کر طوطی نے طوطے سے کہا:

*کس قدر ویران گاؤں ھے؟*

طوطے نے کہا:

لگتا ھے یہاں کسی الو کا گزر ھوا ھے
*جس وقت طوطا طوطی باتیں کر رہے تھے*

عین اسی وقت ایک الّو بھی وہاں سے گزر رہا تھا

*اس نے طوطے کی بات سنی اور وہاں رک کر ان سے مخاطب ھو*
کر بولا:
تم لوگ اس گاؤں میں مسافر لگتے ھو
آج رات تم لوگ میرے مہمان بن جاؤ
میرے ساتھ کھانا کھاؤ
اُلو کی محبت بھری دعوت سے طوطے کا جوڑا انکار نا کر سکا اور انہوں نے اُلو کی دعوت قبول کرلی
کھانا کھا کر جب انہوں نے رخصت ھونے کی اجازت چاہی تو اُلو نے طوطی کا ہاتھ پکڑ لیا اور کہا:
تم کہاں جا رھی ھو؟
طوطی پریشان ھو کر بولی:
یہ کوئی پوچھنے کی بات ھے؟
میں اپنے خاوند کے ساتھ واپس جا رھی ھوں
الو یہ سن کر ہنسا اور کہا
یہ تم کیا کہہ رھی ھو جبکہ تم تو میری بیوی ھو
اس پہ طوطا طوطی الو پر جھپٹ پڑے اور گرما گرمی شروع ہو گئی
دونوں میں جب بحث و تکرار زیادہ بڑھی تو اُلو نے طوطے کے سامنے ایک تجویز پیش کرتے ہوئے کہا:
ایسا کرتے ہیں ہم تینوں عدالت چلتے ہیں اور اپنا مقدمہ قاضی کے سامنے پیش کرتے ہیں
قاضی جو فیصلہ کرے وہ ہمیں قبول ھو گا
اُلو کی تجویز پر طوطا اور طوطی مان گئے اور تینوں قاضی کی عدالت میں پیش ھوئے
قاضی نے دلائل کی روشنی میں اُلو کے حق میں فیصلہ دے کر عدالت برخاست کر دی
طوطا اس بے انصافی پر روتا ہوا چل دیا تو اُلو نے اسے آواز دی:
بھائی اکیلئے کہاں جاتے ھو؟
اپنی بیوی کو تو ساتھ لیتے جاؤ!
طوطے نے حیرانی سے اُلو کی طرف دیکھا اور بولا:
اب کیوں میرے زخموں پر نمک چھڑکتے ہو؟
یہ اب میری بیوی کہاں ھے؟
عدالت نے تو اسےتمہاری بیوی قرار دے دیا ھے
اُلو طوطے کی بات سن کر نرمی سے بولا:
نہیں دوست یہ طوطی میری نہیں بلکہ تمہاری ہی بیوی ھے
میں تمہیں صرف یہ بتانا چاہتا تھا کہ بستیاں الو ویران نہیں کرتے

*بستیاں تب ویران ہوتی ہیں جب ان سے انصاف اٹھ جاتا ہے*

19/07/2023
17/07/2023

جوہرآباد ساری رات گزر گئی لیکن بجلی نا آئی گرمی سے بچوں اور بیماروں کا برا حال کچھ تو خداکا خوف کرو

25/06/2023

یہ ہے ہمارا مٹھہ ٹوانہ !
بجلی کا تین منٹ آنا اور پانچ منٹ جانا!
گرڈ سٹیشن کا بی پی لو ہوجانا
سر چکرانا ،تھوڑا سا چلنا پھر گر جانا

25/06/2023

ضلع خوشاب کی سیاست میں تبدیلی شروع

Address

Sargodha
Jauharabad
1245

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jauharabad fast posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share