Raah e Hidayat

Raah e Hidayat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Raah e Hidayat, Digital creator, Moh awan jehangira swabi tehsil lahor, Jehangira.

دنیا سے کچھ الگ ہیں میرے دل کے مشغلے-کانٹوں کو چُومتا ہوں کہ پُھولوں کا دل جلے-💚
14/07/2025

دنیا سے کچھ الگ ہیں میرے دل کے مشغلے-
کانٹوں کو چُومتا ہوں کہ پُھولوں کا دل جلے-💚

جب آخری درخت کٹ جائے گا، آخری مچھلی پکڑ لی جائے گی اور دریا آلودہ ہو جائیں گے، تب ہمیں احساس ہو گا کہ کرنسی نوٹ نہ کھائے...
10/07/2025

جب آخری درخت کٹ جائے گا، آخری مچھلی پکڑ لی جائے گی اور دریا آلودہ ہو جائیں گے، تب ہمیں احساس ہو گا کہ کرنسی نوٹ نہ کھائے جا سکتے ہیں نہ پئیے ۔
اب بھی وقت ہے!
درخت لگائیں، ماحول بچائیں، نسلیں سنواریں۔
درخت ہی وہ تحفہ ہیں جو آپ اپنی آنے والی نسلوں کو دے سکتے ہیں۔
درخت لگائیں، زندگی بچائیں!

07/07/2025

اگر ایک مرد و عورت کو تنہا کمرے میں بند کر کے صرف اتنا کہہ دیا جائے کہ یہاں کیمرہ لگا ہے، جو آپ کی ہر حرکت ریکارڈ کر رہا ہے اور ضرورت پڑنے پر پبلک بھی ہو سکتا ہے، تو عزت دار انسان کبھی غلطی نہیں کرے گا—کیونکہ اُسے کیمرے اور رسوائی کا خوف ہوتا ہے، چاہے کیمرہ بند ہی کیوں نہ ہو۔

لیکن قرآن میں اللہ تعالیٰ نے واضح فرمایا ہے کہ انسان کی ہر بات، ہر عمل اور حتیٰ کہ دل کے خیالات بھی ریکارڈ ہو رہے ہیں، اور یہ ریکارڈ قیامت کے دن سب کے سامنے پیش کیا جائے گا—نہ کوئی خرابی، نہ کوئی کمی۔

تو کیا ہمیں اللہ کے علم اور اُس دن کی رسوائی کا یقین نہیں؟ اگر ایک معمولی کیمرہ ہمیں گناہ سے روک سکتا ہے، تو ربِ کائنات کا علم اور حساب کا دن کیوں نہیں؟

اے اللہ! ہمیں اپنے خالص خوف کے ساتھ جینے کی توفیق عطا فرما، اور قیامت کے دن ہر طرح کی رسوائی سے بچا۔ آمین یا رب العالمین۔

🌊 ٹائی ٹینک، تین جہاز، اور انسانیت کا امتحان1912 کی ایک یخ بستہ رات…جب مشہور زمانہ برطانوی بحری جہاز ٹائی ٹینک سمندر کی ...
06/07/2025

🌊 ٹائی ٹینک، تین جہاز، اور انسانیت کا امتحان

1912 کی ایک یخ بستہ رات…
جب مشہور زمانہ برطانوی بحری جہاز ٹائی ٹینک سمندر کی گہرائیوں میں ڈوب رہا تھا،
تو قریبی سمندر میں تین جہاز موجود تھے… تین امکانات… تین کہانیاں… اور تین چہرے انسانیت کے۔

🔹 سیمسن (Samson) – خودغرضی کا جہاز

یہ جہاز صرف سات میل کے فاصلے پر تھا۔
اس کے عملے نے نہ صرف ٹائی ٹینک کے سفید سگنل شعلے فضا میں بلند ہوتے دیکھے،
بلکہ سمندر میں ڈوبتے مسافروں کی چیخیں بھی سنی۔
لیکن…
چونکہ وہ لوگ غیر قانونی شکار میں مصروف تھے،
اپنی حرص اور جرم چھپانے کی خاطر،
انہوں نے اپنی نگاہیں پھیر لیں… اور جہاز کو الٹی سمت موڑ دیا۔

یہ جہاز آج بھی ہمیں آئینہ دکھاتا ہے —
جب گناہ، مفاد اور خودغرضی کسی کی جان سے زیادہ اہم ہو جائے
تو انسان صرف جسم میں انسان رہتا ہے، روح سے نہیں۔

🔹 کیلیفورنین (Californian) – غفلت کا جہاز

یہ جہاز ٹائی ٹینک سے چودہ میل دور تھا۔
کیپٹن نے شعلے دیکھے، مدد کی پکار سنی،
لیکن چونکہ اردگرد برف کی چٹانیں تھیں اور راستہ مشکل تھا،
اس نے فیصلہ کیا کہ ابھی کچھ نہ کرے… صبح روشنی میں دیکھا جائے گا۔

صبح جب وہ پہنچا…
تو ٹائی ٹینک سمندر کی گہرائیوں میں دفن ہو چکا تھا
اور 1569 انسانی جانیں موت کے گھاٹ اتر چکی تھیں۔

یہ جہاز اُن لوگوں کی تصویر ہے
جو دوسروں کی مدد صرف اپنی آسانی اور سہولت سے مشروط کرتے ہیں۔
جب تک سب کچھ موافق نہ ہو،
ان کے دل میں ہمدردی نہیں جاگتی۔

🔹 کارپیتھیا (Carpathia) – امید اور ہمت کا جہاز

یہ جہاز 68 میل دور تھا،
حادثے کی سمت کے الٹ جا رہا تھا۔
لیکن جیسے ہی ٹائی ٹینک کی چیخیں ریڈیو پر سنیں،
کیپٹن آرتھر روسٹرن نے فوری جہاز کا رخ بدلا،
برف کی چٹانیں، طوفانی موسم… کوئی چیز رکاوٹ نہ بن سکی۔
وہ بھاگا…
اور دو گھنٹے بعد وہاں پہنچا جہاں ٹائی ٹینک کے بچے ہوئے 710 مسافر
زندگی کی امید لیے کشتیوں میں لرز رہے تھے۔

وہ ان سب کو بچا کر نیو یارک لے گیا۔
اس نے انسانیت کی معراج کا علم بلند کیا —
اور دنیا نے اسے ہیرو کہا۔

---

🌟 سبق؟

ہماری زندگی بھی ان ہی تین جہازوں سے جڑی ہے…
ہم کبھی سیمسن بن جاتے ہیں،
جہاں گناہ یا مفاد میں اندھے ہو کر دوسروں کی فریاد نظر انداز کر دیتے ہیں۔

کبھی کیلیفورنین،
جہاں مدد کرنا چاہتے تو ہیں،
مگر صرف تب، جب خود کو نقصان نہ ہو۔

لیکن جو کارپیتھیا بنتے ہیں،
وہی تاریخ رقم کرتے ہیں

04/07/2025

🕋 کام کرنے کا اصل طریقہ🕋

حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب رح نے فرمایا کہ کام کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے یکسو ہو کر اخلاص سے کام میں لگے رہو، مخالفوں سے نہ مناظرہ کرو نہ ان کی باتوں کا جواب دو، نہ دینے کی فکر کرو اور نہ محاذ قائم کرو بس اپنا لگے رہو
اور فرمایا کہ برابری اور مقابلے کے خیال سے معاشرت اچھی نہیں رہتی چھوٹے بن کر رہنے میں بڑا مزہ ہے ۔

( اللہ تعالی سبھی کو اخلاص سے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے) آمین ۔

* ملفوظات شیخ الحدیث رحمه الله تعالى ...

03/07/2025

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
جو شخص اللّٰہ اور آخرت پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہیے کہ وہ رشتوں کو جوڑے رکھے ۔
صحیح البخاری ۔۔۔۔

02/07/2025

*ہماری ترقی و تنزلی کا ایک سبب؛ وقتی جذباتیت*

علامہ سید سلیمان ندویؒ لکھتے ہیں:
مسلمانوں کی ترقی اور تنزلی، دونوں کا ایک ہی سبب ہے اور وہ ہے ان کا فوری اور وقتی جوش !!
وہ سیلاب کی مانند پہاڑ کو اپنی جگہ سے ہلا سکتے ہیں، لیکن کوہ کن کی طرح ایک ایک پتھر کو جدا کرکے راستہ صاف نہیں کرسکتے، وہ بجلی کے مثل ایک آن میں خرمن کو جلا سکتے ہیں، لیکن چیونٹی کی طرح ایک ایک دانہ نہیں ڈھو سکتے، وہ ایک مسجد کی مدافعت میں اپنا خون پانی کی طرح بہاسکتے ہیں، لیکن کسی منہدم مسجد کو دوبارہ بنانے کے لئے مستقل کوشش جاری نہیں رکھ سکتے، یہ ان سے ممکن تھا کہ محمد علی اور ابوالکلام کے دائیں بائیں گر کر جان دیدیں، لیکن ا ن کے بس کی بات نہیں کہ مسلسل آئینی جدوجہد سے ان اسیران اسلام کو جیل سے چھڑا لائیں۔
آگے چل کر لکھتے ہیں:
ہماری ناکامی کا اصل سبب یہ ہے کہ ہم آندھی کی طرح آتے ہیں، اور بجلی کی طرح گذر جاتے ہیں، ہم کو دریا کے اس پانی کی مانند ہونا چاہیئے جو آہستہ، آہستہ بڑھتا ہے اور سالہا سال میں کناروں کو کاٹ کر اپنا دہانہ وسیع کرتا جاتا ہے۔ کامیابی صرف مسلسل اور پائدار کوشش میں ہے، ہمالیہ کی برفانی چوٹیاں آہستہ آہستہ پگھلتی ہیں، لیکن کبھی جمنا اور گنگا کو خشک ہونے نہیں دیتیں، آسمان کا پانی ایک دو گھنٹے میں دشت وجبل کو جل تھل بنا دیتا ہے لیکن چند ہی روزمیں ہر طرف خاک اڑنے لگتی ہے۔
(شذرات معارف :اکتوبر 1917)

Address

Moh Awan Jehangira Swabi Tehsil Lahor
Jehangira

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raah e Hidayat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share