25/12/2021
بابائے قوم کو خراج عقیدت
اتنا ثابت قدم اور ایماندار لیڈر،
جنہوں نے ایک مثالی استقامت، عزم اور خلوص کا مظاہرہ کیا۔
ہمیں ایک پاکیزہ، پرہیزگار اور پرامن وطن دلانے کے لیے،
زمین پر ایک آسمان اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جھوم رہا ہے!
اس نے ہمیں ذمہ داری سونپی
پاکستان کو روشنی کا مینار بنانا
امن اور ہم آہنگی کا مرکز۔
کیا ہم نے فریضہ کی دعوت کے ساتھ انصاف کیا یا اپنی حالت زار کو خود دعوت دی؟
تاہم، افق پر امید کی روشنی اتنی روشن ہے
میں امید کا ایک سفید پرندہ دیکھ سکتا ہوں،
آئیے ہم سب عزم اور طاقت کے ساتھ تندہی سے کام کرنے کا عہد کریں۔
ہماری اس ستارہ مادر وطن کو دنیا پر نمایاں کرنے کے لیے جو جہدوجہد قائد اعظم محمد علی جناح نے کی وہ شاید تاریخ میں نہ کسی نے کیا ہوگا نہ آگے کوئی کرے گا مسلمانوں کو ایک الگ اسلامی ریاست دیلایا جس کا فائدہ یہ ہوا پاکستان جیسے ملک کے اندر ہم سب آذادی سے جی رہے ہیں ہم 22 کروڑ ہوکے بھی سکون سے ہیں وہاں بھارت میں 38 کروڑ مسلم ہوتے ہوئے بھی ہر طرح سے پابندیاں عائد ہیں قائد اعظم محمد علی جناح اللہ پاک کے چاہنے والے بندوں میں سے ہے اس لیے قدرت کی طرف سے ان کو یہ بشارت ملی اور وہ اپنے کوششوں میں کامیاب رہے قائد محترم کے نام کے ساتھ دو اہم نام محمد اور علی ویسے نہیں جوڑے ہیں ان دوناموں کا مقام بڑا بلند ہے اپنے نام کی طرح ان کا کارنامہ بھی مثالی ہے آج اگر ہمارا ملک کا نظام ان کی سوچ کے مطابق چلا تو ہمارے دیس میں ناانصافی کا نظام سے لے کر تمام تر مایوسی ختم ہوسکتی ہے ہماری بدقسمتی سے غلط طرح کے لوگ سیاست میں آکے ہمارے نمائندے بنے جس سے ہمارا ملک اور عوام دونوں مشکلات کا شکار ہیں ان حالات میں ہم سب مل کے اتفاق سے جناح کے ہدایت پر مکمل طور اعتماد کریں اور ان کے پیغامات تلاش کریں اور قانون سے لے کر تمام تر سرکاری اداروں میں ان ہی کی الفاظ بیاں دیس کا نظام بناے یقین کرو اللہ پاک پر پاکستان دنیا کا نمبر ون ملک بن جائے گا بات یہاں اتفاق کی ہے اگر غریب عوام ہی مل کے ایسا اقدام کریں تو کوئی مشکل نہیں ہے فقط چند دنوں کی بات ہے اس ملک میں ایسی بہترین خوشحالی آسکتی ہے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا اب کرنا فقط اتنا سا ہے قائد اعظم محمد علی جناح کا پیغام عام عوام کے لیے شعور کے طور پر عام کرنا ہے شکریہ۔ 🇵🇰🇵🇰