
25/07/2023
میں نے 15 سالہ لڑکی بن کر سنیپ چیٹ اکاؤنٹ کھولنے کے چند منٹ بعد ہی جو کچھ دیکھا ہوں اس پر میں حیران رہ گئی۔
اس پلیٹ فارم پر منشیات باآسانی دستیاب لگ رہی تھی، محض چند کلکس کی دوری پر۔ میں نے سوچا کہ یہ دنیا پوشیدہ ہے اور اس تک رسائی مشکل ہے، لیکن اسے تلاش کرنا بہت آسان تھا۔
میں نے اس بات کی تحقیقات کرنے کے لیے خفیہ طور پر آن لائن آئی کہ کس طرح منشیات فروشوں کے گروہ بچوں کو پھنسانے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔
میں نے ان تحقیقات کے سلسلے میں ’میا‘ نامی 15 سالہ لڑکی کا جعلی اکاؤنٹ بنایا تھا۔ میا کے نام سے اکاؤنٹ بناتے ہوئے، میں نے منشیات کی تلاش نہیں کی اور نہ کسی بھی ایسے اکاؤنٹ کو فالو کیا ہے جو بظاہر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث لگتا