Compain News Hd

  • Home
  • Compain News Hd

Compain News Hd ملک بھر کی خبروں سے باخبر رہنے کے لیے پیج کو لائیک اور شیئر ضرور کریں

03/07/2025

جھنگ: محمد الطاف نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر ہر جرم سے ہمیشہ کے لیے توبہ کر لی
چک نمبر 255 بھوجیہ میں معززین علاقہ کے سامنے حلف، آئندہ محنت مزدوری کا عزم
محمد الطاف نے 8 سال جیل کاٹ کر رہائی کے بعد نیا راستہ اختیار کر لیا
علاقہ مکینوں کی پولیس سے اپیل: بلاوجہ تنگ نہ کیا جائے

#جھنگ #موچیوالا #توبہ
#امن

03/07/2025

وزیرآباد میں چکن فروشوں کی من مانی، سرکاری ریٹ کو نظرانداز کر کے کم وزن مہنگا گوشت فروخت
وزیرآباد: چکن سرکاری ریٹ 424، مارکیٹ میں 550 روپے فی 900 گرام فروخت
شہری پریشان: کم وزن مہنگا گوشت، بیمار مرغیوں کا گوشت بھی فروخت
شکایات کے باوجود انتظامیہ خاموش، شہریوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
وزیرآباد: مرغی فروش خود ساختہ ریٹ پر گوشت بیچنے لگے، قانون بے بس

#وزیرآباد #مہنگائی
#انتظامیہ


29/06/2025

وزیر آباد :محرم الحرام میں ٹریفک کی روانی، تجاوزات کے خاتمے اور عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے مشاورتی اجلاس، ہفتہ کے روز آگاہی واک کا اعلان ، سی ٹی او عائشہ بٹ کی ہدایات پر ڈی ایس پی بابر گلبہار کی زیر صدارت اجلاس، تمام متعلقہ شخصیات کی بھرپور شرکت۔

29/06/2025

جھنگ / پولیس مقابلہ

خطرناک ڈکیت کو فرار کروانے کی کوشش ناکام، زیر حراست ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

رابری اور چوری سمیت 16 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ زیر حراست ملزم واجد علی کو ریکوری کیلئے لے جایا جا رہا تھا

تین نامعلوم مسلح ساتھیوں کی سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ سنپال چوک کے قریب زیر حراست ڈاکو کو چھڑوانے کیلئے پولیس پر فائرنگ

فائرنگ کے نتیجے میں زیر حراست ڈاکو واجد علی زخمی ہو گیا، طبی امداد کیلئے فوری ہسپتال منتقل

ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن فیصل رزاق کی سربراہی میں فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی جانب سے پولیس افسران کو الرٹ رہنے کی تاکید

فرار ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، ڈی پی او بلال افتخار کیانی کی پولیس افسران کو ہدایت

27/06/2025

ایبٹ آباد کی آمنہ اورنگزیب نے سابق شوہر سے جان کا تحفظ مانگ لیا
نشے کا عادی یاسر انور طلاق کے بعد بھی ہراساں کر رہا ہے، سنگین دھمکیاں، خاندان کو بھی نشانہ
ڈی پی او اور ڈی آئی جی ہزارہ سے فوری تحفظ اور کارروائی کی اپیل
🔴 انصاف کب ملے گا؟









27/06/2025

لاہور میں ٹریفک وارڈن پر وکلاء کا بہیمانہ تشدد
مزنگ میں وارڈن کو فینسی نمبر پلیٹ پر روکا، دانت توڑ دیا، وردی پھاڑ دی
سی ٹی او لاہور کا نوٹس، مقدمہ درج، تین افراد گرفتار
قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا - سی ٹی او





#مزنگ
#تشدد
#وکلاء

26/06/2025

جھنگ میں کریسنٹ اجالا ملز کے ملازمین نے واجبات کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی ماہ سے تنخواہیں اور دیگر واجبات نہیں دیے جا رہے جس کے باعث ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔
#جھنگ




#احتجاج




#خبریں

25/06/2025

بھوآنہ مکئی کی مشین میں ٹانگ پھنسنے کا حادثہ، 20 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔

#بھوآنہ #حادثہ #ریسکیو1122 #خیرآباد

25/06/2025

جھنگ سٹی ریلوے پھاٹک کے قریب مسلح تصادم، 2 افراد جاں بحق، 2 خواتین سمیت 9 زخمی۔

#جھنگ #پولیس #فائرنگ

25/06/2025

محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے وزیرآباد میں اعلیٰ سطحی دورہ، جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں کا معائنہ۔ منتظمین سے تعاون کی یقین دہانی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مؤثر اقدامات۔


#وزیرآباد



#مجالس
#جلوس

#پولیس

24/06/2025

تھانہ کلورکوٹ میں محرم الحرام کے حوالے سے امن و امان کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ایس ایچ او رانا محمد اشرف نے کی۔ اجلاس میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور امن کے قیام کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کیا گیا۔
#کلورکوٹ #محرم2025

Address


Telephone

+923407718617

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Compain News Hd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share