Jhang Today

Jhang Today We research, write and report – that’s our job. Welcome to "Jhang Today" on Facebook! Stay updated with the latest news, events, and developments in Jhang.

Our page brings you timely and reliable information about Jhang's local scene, including cultural festivals, business promotions, educational initiatives, and government announcements. Our dedicated team ensures accurate and unbiased reporting. We understand the importance of search engine optimization (SEO) to reach a broader audience, so our content is optimized with relevant keywords. Join our

growing community of Jhang enthusiasts to stay connected with the pulse of the city. Like our page for timely updates, engaging discussions, and the most important stories. From economy and sports to health and entertainment, "Jhang Today" has it all. Be part of Jhang's vibrant community. Follow us now!

09/09/2025

گںدم اسٹاک کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ۔۔۔جھنگ میں نجی ٹیکسٹائل ملز سے 2 لاکھ 54 ہزار بیگ گندم برآمد ۔۔۔ محکمہ خوراک اور پیرا فورس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔۔۔ برآمد شدہ گندم کی مالیت 95 کروڑ روپے کے قریب ہے ۔۔۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر رمضان سیال کی سربراہی میں کاروائی کی گئی

08/09/2025

ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کی سطح میں کمی آنے لگی۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مکینوں کی پریشانیاں کم نہ ہو ئیں۔3 لاکھ ایکٹر پر کھڑی فصلیں شدید متاثر ، زمینی رابطے منقطع ہو گئے۔ سیلاب متاثرین کو راشن و ادویات کی فراہمی جاری

08/09/2025

ویڈیوبنانے کاشوق نوجوان کی زندگی کاچراغ گل کرگیا۔۔ جھنگ میں سیلاب کی بے رحم موجوں کا شکار نوجوان کی لاش مل گئی۔ پاک فوج اور ریسکیو 1122 نے نوجوان کی لاش کو پانی سے نکالا۔ نوجوان کی شناخت ممکن نہ ہو سکی،ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل۔۔

08/09/2025

بستی گھوگھے والی کےقریب حفاظتی بند سے سیلابی پانی کا رسائو۔۔ شہریوں کی نشاندہی پر ہیوی مشینری حفاظتی بند پر پہنچا دی گئی ۔۔علاقہ مکینوں کاکہناہےکہ۔حفاظتی بند پر جابجا پڑی دراڑوں سے پانی کا رسائو ہوا۔ انتظامیہ بند کی ہنگامی مرمت کے لیے اقدامات کرے۔۔۔

08/09/2025

جھنگ،، بارش کے باعث جل تھل ایک،، شاہراہوں پر کئی کئی فٹ پانی موجود ،، تعلیمی ادارے بند،، تجارتی مراکز بھی بندش کا شکار،، انتظامیہ کی جانب سے پانی کی نکاسی کے لئے ہنگامی اقدامات کی یقین دہانی

06/09/2025

عید میلادالنبی ﷺکی مناسبت سے سبزی منڈی میں انجمن آڑھتیاں کی جانب سے محفل حمد و نعت کا انعقاد ۔۔مشہور نعت خوانوں کی جانب سے ہدیہ نعت پیش۔۔۔

05/09/2025

سیلاب متاثرین کیلئے اپنے ساتھ مویشیوں کی زندگیاں بھی بچانا مشکل ہوگیا۔۔سیلاب متاثرہ علاقوں میں چارے کی شدید کمی کا سامنا ۔ کئی کئی گھنٹے انتظار کے بعد بھی سرکاری ونڈا میسر نہیں۔۔ متاثرہ علاقہ میں آنے والا ونڈا بھی انتہائی کم من پسند افراد میں تقسیم کیا جاتا ہے۔۔ سیلاب متاثرین کا شکوہ

05/09/2025

گندم ذخیرہ کرنے والوں کے بڑا خلاف کریک۔۔سپیشل برانچ کی نشاندہی پر 26 کروڑ سے زائد مالیت کی گندم پکڑی گئی۔ فوڈ کنٹرولر محمد رمضان اور ایس ڈی او پیرا فورس آفاق مورس نے 70 ہزار سے زائد بیگ گندم ضبط کر لی

04/09/2025

کسانوں کی محنت اور خواب دریائے چناب کی بے رحم موجوں کی نظر ہو گئے۔۔کھیت کھلیان اجڑ گئے، لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں پانی میں ڈوب گئیں ۔۔محنت کش کسان اپنی فصلوں کی تباہی پر بے بس اور دل گرفتہ،، کہتے ہیں حکومت ریلیف کے لیے اقدامات کرے۔۔۔۔

04/09/2025

جھنگ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کاسلسلہ درازہونے لگا۔۔ چنیوٹ سرگودھا لنک روڈ پر پانی کا تیز بہائو۔۔ پکے والا بائی پاس سے تاحال آمد و رفت تعطل کا شکار۔ علاقہ کے 150 سے زائد مکانات زیر آب، راشن اور ادویات کی شدید قلت۔۔ سڑک پر کئی مقامات پر 16 فٹ سے زائد کے کٹائو نے پیدل سفر بھی انتہائی خطرناک بنا دیا۔۔۔

03/09/2025

دریائے چناب کے سیلابی ریلوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ۔۔جھنگ میں پکے والا قصبہ تیز رفتار لہروں کی زد میں آگیا۔۔ تیز رفتار لہروں سے سڑکیں شدید متاثر، آمد و رفت معطل ۔۔ مکینوں کی گھروں تک رسائی تاحال ممکن نہیں۔۔۔

03/09/2025

فوڈاتھارٹی نے صحت دشمن عناصر کاگھیراتنگ کردیا۔۔جھنگ میں ایک ماہ کے دوران 3 ہزار 863 چھاپے، 22 یونٹ سیل اور 22 مقدمات درج۔ مختلف فوڈ یونٹس کو 44 لاکھ 82 ہزارکے جرمانے عائد۔1464 یونٹس کو نوٹس۔3 ہزار 163 لٹر ناقص دودھ اور 1672 کلو گوشت تلف

Address

Dhaji Road Jhang
Jhang Sadar
35200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jhang Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jhang Today:

Share