30/10/2025
پنجاب حکومت نے حال ہی میں نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت کرایہ داری (rental services) پر عائد 16 فیصد سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔ یہ ٹیکس فائنانس ایکٹ 2025 کے تحت متعارف کرایا گیا تھا اور اس کا نفاذ یکم جولائی 2025 سے ہونا تھا.
اس فیصلے کی مخالفت مختلف تجارتی تنظیموں نے کی تھی,پہلے سے دباؤ کا شکار ملکی معیشت میں کرایہ داری پر 16 فیصد سیلز ٹیکس سے کاروباری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوگیا تھا، جس سے تجارتی سرگرمیاں مزید متاثر ہو رہی تھیں.کرایہ پر قائم دکانوں، دفاتر اور فیکٹریوں کے آپریشنل اخراجات میں اضافے سے نہ صرف موجودہ کاروبار متاثر ہو رہے تھے بلکہ نئے سرمایہ کار بھی پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے سے گریز کر رہے تھے.اس اقدام سے نہ صرف کاروباری لاگت میں کمی آئے گی بلکہ صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع بھی بہتر ہوں گے
03336479447