08/10/2024
https://youtu.be/E-ANl4Bk-vM
جمعیت علما اسلام جھنگ اور جامعہ عبداللہ بن عباس جھنگ اور بزم حسان ضلع جھنگ کے لیے اعزاز بُلبُل ختم نبوت وجمعیت حافظ عبداللہ عزیز گولڈن جوبلی ختمِ نبوت کانفرنس مینار پاکستان لاہور میں ننھے نعت خوان کے لقب سے شہرت حاصل کرنے والے حافظ عبداللہ عزیز نے پہلے بڑے اجتماعات چناب نگر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے سالانہ اجتماع میں 3 سال مسلسل حاضری کی سعادت حاصل کر چکے ہیں اس کے علاوہ ایک لمبی فہرست اجتماعات کی جہا ں حافظ عبداللہ عزیز نے اپنی پُرسوزآواز کے ذریعے آقائے نامدارصلی اللہ علیہ وسلم کی مدح سرائی کی سعادت حاصل کی حافظ عبداللہ عزیز ایک عظیم مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والدِ گرامی جناب عبدالرحمان عزیز جمعیت علماء اسلام کی مرکزی عمومی کے رکن ہیں اور ضلع جھنگ کے میڈیا ایڈوائزر اور سیکرٹری اطلاعات ہیں، حافظ عبداللہ عزیز کے دادا حاجی عزیز الرحمان شہید رح جھنگ میں مولانا فضل الرحمان دامت برکاتہم کے معتمد خاص تھے اور جس وقت وہ اپنے دیگر پانچ ساتھی علمائے کرام کے ساتھ شہید ہوئے اس وقت وہ جمعیت علماء اسلام ضلع جھنگ کے ناظم انتخابات تھے اور بوقتِ شہادت (7ستمبر 1991ء) بھی وہ رکن سازی مہم کے سلسلے میں ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کرنے کے لیے جا رہے تھے عبداللہ عزیز کے دادا کے ایک بھائی جناب عبدالمجید شہید رح بھی جمعیت علماء اسلام کے کارکن تھے اور جمعیت کے کارکن کی حیثیت سے انہیں 1990ء میں شہید کر دیا گیا تھا حافظ عبداللہ عزیز کے نانا حاجی خالد محمود ڈھڈی ایک بار ناظم انتخابات رہ چکے ہیں اور وہ بھی جمعیت علماء اسلام جھنگ کے سینئر رہنما ہیں اور وہ جمعیت علماء اسلام ضلع جھنگ کے سیکرٹری مالیات ہیں، جھنگ میں ماہنامہ "الجمعیت" کی ترسیل انہی کے زیرِ نگرانی ہوتی ھے حافظ عبداللہ عزیز کے پر دادا صوفی محمد دین رحمہ اللہ جھنگ میں تبلیغی جماعت کے ابتدائی بانیوں میں سے ایک تھے اور وہ وفات کی وقت تبلیغی جماعت جھنگ کے امیر تھے اور موصوف قیام پاکستان تک مجلس احرار اسلام کے سرگرم کارکن تھے حافظ عبداللہ عزیز کے پر دادا کے ایک بھائی صوفی خدا بخش ڈھڈی رحمہ اللہ کا تعلق مجلس احرار اسلام اور جمعیت علماء اسلام سے تھا اور وہ تحصیل سطح پر ان جماعتوں کے عہدیدار رھے اس کے علاوہ موصوف نے 1953ء اور 1974ء کی تحاریک ختمِ نبوت میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اللہ تعالیٰ حافظ عبداللہ عزیز کے ان بزرگوں کی شہادتوں اور دین اسلام کے لیے کی گئی کوششوں کو قبول فرمائے اور ان کی نجات کا ذریعہ بنائے اور حافظ عبداللہ عزیز کو ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اسلام کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے آمین حافظ عبداللہ عزیر جھنگ کے ایک بڑے ادرے جامعہ عبداللہ بن عباس جھنگ میں اپنے شفیق اساتذہ کے زیر سایہ زیر تعلیم ہیں اللہ تعالیٰ علم ، عمل میں ترقی ہمت اسقامت عطا فرما ئے آمین
جمعیت علما اسلام جھنگ اور جامعہ عبداللہ بن عباس جھنگ کے لیے اعزاز بُلبُل ختم نبوت وجمعیت حافظ عبداللہ عزیزگولڈن جو بلی ختم نبوت کانفرنس مینار پاکستان لاہ...