Ashu writes

Ashu writes Assalam o Alaikum!

01/02/2025

جب وہ تمہیں اپنی جانب بُلاتا ہے تو وہ راضی ہونے کا ارادہ باندھے ہوتا ہے، اور جب تمہیں دُعا کی توفیق دیتا ہے تو قبولیت کیلئے تمہاری دُعا کے انتظار میں ہوتا ہے، پھر وہ یوں مکمل کر دیتا ہے تمہیں کے دُنیا دیکھتی رہ جاتی ہے۔ ❤

26/01/2025

🌙 شَبِ مِعراج کی مبارک رات 🌙
الحمدللہ! کل رات 27 جنوری 2025 (27 رجب) وہ مقدس رات ہے جسے شَبِ مِعراج کہا جاتا ہے، وہ رات جب ہمارے پیارے نبی کریم ﷺ کو معراج کا شرف عطا کیا گیا۔
یہ رات اللہ سے قریب ہونے، گناہوں سے معافی مانگنے، اور اپنی دعاؤں کو قبول کروانے کا بہترین موقع ہے۔

🕌 کیا کریں؟
✨ نوافل ادا کریں
✨ توبہ استغفار کریں
✨ قرآن پاک کی تلاوت کریں
✨ زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھے
✨ امتِ مسلمہ کے لیے دعا کریں
✨ اپنی زندگی میں برکت اور آسانیوں کی دعا کریں

آئیے، اس رات کو ضائع نہ کریں اور اس کی برکتوں سے مستفید ہوں۔
اللہ ہم سب کی دعائیں قبول فرمائے۔ آمین 🤲

یاد رہے: یہ رات کل مغرب کے بعد شروع ہوگی۔ عبادات کو اپنی ترجیح بنائیں اور دوسروں کو بھی اس کی اہمیت بتائیں۔

26/01/2025

*جمعہ کی سنتیں*

*1:- سورۃ الکہف کی تلاوت*

*2:- غسل کرنا ۔*

*3:- خوشبو کا استعمال ۔*

*4:- صاف کپڑوں کا اہتمام ۔*

*5:- کثرت سے درود پڑھنا ۔*

*6:- مسواک کرنا ۔*

*7:- تیل لگانا۔*

*8:- خاموشی سے خطبہ سننا ۔*

*9:- دعا کا خصوصی اہتمام ۔*

*10:*سورة الكهف*

*رسول اللہﷺ نے فرمایا*

*" جس شخص نے* *جمعہ کے دن سورۃ الکھف*
*پڑھی اس کے لیئے دو* *جمعوں کے درمیان*
*نور روشن ہو جاتا ہے."

26/01/2025

* #اس دنیا میں کوئی بھی شخص اتنا برا نہیں کہ وہ شیطان ہو*🥹
* #اور کوئی بھی شخص اتنا اچھا نہیں کہ وہ فرشتہ ہو_*🫠
* #تو درگزر کرنا سیکھیں، محبت کرنا سیکھیں اور معاف کرنا سیکھیں*✨
🍁 🍁

26/01/2025

*اپنے موبائل سے اچھی چیزیں، تلاوتِ قرآنِ مجید، احادیث، دینی علم اور مزید اسلامک ڈیٹا کو آگے پھیلائیں جو زندگی میں بھی خیر اور رحمت کا باعث بنے اور مرنے کے بعد بھی عظیم صدقہء جاریہ اور مسلسل چلنے والی نیکیوں کی وجہ بنے۔۔۔۔۔۔*

*سونے سے پہلے گڈ نائٹ (Goodnight) بولنے کے بجائے خود بھی اور اپنے دوست احباب کو بھی اس کی ترغیب دلائیے* 🥱😴*رسول اللہ صلی...
26/01/2025

*سونے سے پہلے گڈ نائٹ (Goodnight) بولنے کے بجائے خود بھی اور اپنے دوست احباب کو بھی اس کی ترغیب دلائیے* 🥱😴

*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:* 🤍
جو شخص سوتے وقت آیت الکرسی پڑھ لے اس پر اللہ تعالی کی طرف سے ایک نگران مقرر کر دیا جاتا ہے۔ اور صبح تک شیطان اس کے قریب نہیں جا سکتا۔
(صحیح بخاری:2311)

*اَللهُ لَآ اِلٰهَ اِلاَّ ھُوَ اٙلْحَیُّ الْقَیُّوْمُ لَا تَاْخُذُهٗ سِنَةٌ وَّ لَا نَوْم ٌ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَهٗ اِلَّا بِاِذْنِهٖ یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْھِمْ وَ مَا خَلْفَھُمْ وَ لَا یُحِیْطُوْنَ بِشَیْءٍ مِّنْ عِلْمِهٖ اِلَّا بِمَا شَآءَ وَسِعَ کُرْسِیُّهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ لَا یَؤُدُهٗ حِفْظُھُمَا وَ ھُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ•*

26/01/2025

ُسہانی رات تھی ،
اور پُرسکوں زمانہ تھا
اثر میں ڈوبا ہوا جذ ب ِعا شقانہ تھا
انہِیں تو عرش پر محبوبﷺ کو بُلا نا تھا
آس تھی دِید کی
معراج کا بہانہ تھا

یہ کمال ِ حسن کا تھا معجزہ
کہ فراق حق بھی نہ سہہ سکا

شب ِ معراج لِیا عرش بریں پر بلوا
صدمہءِ ہجر خدا سے بھی گوارا نہ ہوا

سرِ لا مکاں سے طلب ہوئی
سوئے منتہٰی وہ چلے نبؐی ﷺ

کوئی حد ہے اُن ﷺکے عروج کی
کوئی حد ہے اُن کے عروج کی

سرِ لا مکا ں سے طلب ہوئی
سوئے منتہٰی وہ چلے نبیؐﷺ
کوئی حد ہے انﷺ کے عُروج کی
بلغ العلا بکما لہ
کشف الد جٰی بجما لہ
حسنت جمیع و خِصالہ
صلوُا علیہ وآلہ

جو گیا فرش سے عرش تک
وہ بُراق لے گیا بے دھڑک
طبقِ زمیں ورقِ فلک
گئے نیچے پا وں سے پُل سرک

لٹیں زلف کی جو گئِں لٹک
تو جہاں سارا گیا مہک
ہوِِِِِئیں مست بُلبلیں اس قدر
تو یہ غنچے بولے بولےچٹک چٹک

کوئی حد ہے اُن ﷺکی عروج کی
کوئی حد ہے اُنﷺ کے عروج کی

رُخ ِمصطفٰیﷺ کی یہ روشنی یہ تجلیوں کی ہما ہمی
کہ ہر ایک چیز چمک اُٹھی ۔ ۔ ۔
کشف الد جٰی بجمالہ
نہ فلک نہ چاند تارے نہ سحر،نہ رات ہوتی
نہ تیرا جمال ہوتا نہ یہ کا ئنا ت ہوتی
وہ سراپا رحمتِ کبریا کہ ہر ایک پہ جس کا کرم ہوا
یہ قرانِ پاک ہے برملا ۔ ۔ ۔

حسنت جمیع و خِصالہ
یہ کمالِ حقِ محمدیؐ کہ ہراک پہ چشمِ کرم رہی
سرِ حشر نعرءِ اُمتی ۔ ۔ ۔
حسنت جمیعُ خصالہ


❤️❤️❤️

         #2024                                                                                              Ravian Schoo...
14/08/2024

#2024


Ravian School System Aiza Gillani Campus Jhang

Ravian School System Aiza Gillani Campus Jhang #2024 ...

Dil ka janoon Jo ragon sy baha ha ۔۔۔۔
09/08/2024

Dil ka janoon Jo ragon sy baha ha ۔۔۔۔

Dil ja janoon Jo ragon sy baha ha Dil aazmaya to Dr na lga ha Nahi khof koi bhe dushman ka hum ko nahi milny dain Dy youn dhrti sy gham koHr ik Pakistani NY ...

Allama Iqbal poetry
09/08/2024

Allama Iqbal poetry

Address

Jhang Sadar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ashu writes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share