
30/06/2023
جھنگ : (چوہدری شوکت علی نصرت) تحصیل اٹھارہ ہزاری کے نواحی علاقہ کوٹلی باقر شاہ میں عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں ایک نوجوان باپ کا لخت جگر ماں کا لاڈلا 15 سالہ شیخ فرحان علی زندگی کی بازی ہار گیا
جھنگ : تفصیلات کے مطابق کوٹلی باقر شاہ کا رہائشی ایک غریب اور محنت مزدوری کرنے والا باپ شیخ وارث علی اور بیٹا شیخ فرحان علی دونوں باپ بیٹا قربانی کا جانور زبح کرنے اپنی بائیک پر ایک چھوٹے سے راستے پر اپنی بائیک موٹرسائیکل پر جارہے تھے اچانک موٹرسائیکل سلیپ ہونے سے ساتھ جو جانور زبح کرنے والا سامان چھریاں ٹوکہ وغیرہ گرگئے جنہیں پکڑتے ہوئے فرحان علی کا پاؤں پھسل گیا اور وہ اپنے آپکو سمبھال نہ سکا سیدھا انہی تیز دھار چھریاں ٹوکہ کے اورپر گرگیا جس سے ایک بے رحم چھری نے فرحان علی کے جسم کو دل کی جگہ گہرا زخم کردیا اور سیدھا جسم کے اندر چلی گئی جس سے خون کی نہر بہنا شروع ہوگئ فرحان علی کو اپنی مدد آپ کے تحت اکیلا باپ اپنے بیٹے کو لیکر ٹی ایچ کیو ہسپتال واصو پہنچا ہسپتال پہنچتے ہی فرحان علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے غریب باپ کو روتا ہوا چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہوگیا شیخ وارث علی کا بڑا بیٹا یہی تھا جو حافظ قرآن تھا ۔