
14/09/2025
الحمدللہ ثم الحمدللہ!♥️
تحصیل احمد پور سیال، ضلع جھنگ میں پہلا سالانہ جنرل ٹیسٹ فار جینئس ہنٹ نہایت کامیابی اور شاندار انداز سے منعقد ہوا۔ یہ ٹیسٹ ڈیلی عزم عالیشان پاکستان کے پلیٹ فارم سے لیا گیا، جس کا مقصد بچوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا، ان میں اعتماد پیدا کرنا اور انہیں مقابلے کے میدان میں اتار کر دلیر بنانا تھا کیونکہ کسی بھی قوم کی ترقی علم کے بغیر ممکن نہیں اور نوجوان نسل اس میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتی ہے۔
اس علمی معرکے کے لیے تحصیل احمد پور سیال میں کل چار مراکز قائم کیے گئے جن میں شامل تھے:
1. ایجوکیٹرز ویژن سکول احمد پور سیال۔
2. گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول دربار میاں حسہ۔
3. گورنمنٹ پرائمری سکول چک نمبر 5/3-L۔
4. پاکستان سکول سسٹم چک نمبر 3/3ـ آر ۔
تقریباً 10 ممتاز تعلیمی اداروں نے پاکستان سکول سسٹم کے مرکز میں بھرپور شرکت کی جن میں شامل ہیں:
گورنمنٹ ہائی سکول کنڈل کھوکھراں۔
گورنمنٹ ہائی سکول 6/3L۔
آئیڈل پبلک سکول کپوری۔
گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 3/3 آر۔
یونیک پبلک سکول۔
رائٹ وے سکول کسوآنہ۔
رائل کالج گڑھ موڑ۔
برینز اکیڈمی احمد پور سیال۔
ایجوکیٹر ویژن احمد پور سیال۔
گورنمنٹ پرائمری سکول نیچان تھل۔
خاص طور پر گورنمنٹ ہائی سکول کنڈل کھوکھراں کے اساتذہ و طلبہ کی دلچسپی اور محنت مثالی رہی۔
باقی بھی تمام مراکز میں مختلف سکولوں اور کالجوں کی شراکت داری قابل تحسین رہی ہے۔۔
اس عظیم ٹیسٹ کے دوران تمام مراکز کے انچارج صاحبان، سپریڈنٹس صاحبان ،اور نگران حضرات نے اپنی ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی سے نبھائیں۔
مرکز پاکستان سکول سسٹم:کے انچارج چوہدری محمد اسلم صاحب، سپریڈنٹ ممتاز حسین جگوال صاحب ،ڈپٹی سپریڈنٹ جعفر حسین قاضی صاحب،نگران یونس خان صاحب شاملِ تھے۔۔
ایجوکیٹرز ویژن: سپریڈنٹ طارق بلال بھجوانہ صاحب، ڈپٹی سپریڈنٹ عامر شہزاد واہگہ صاحب، انچارج مرکز لیاقت علی فاروقی صاحب،نگران محمد تنویر احمد صاحب شامل تھے۔۔
گورنمنٹ پرائمری سکول دربار میاں حسہ انچارج مرکز قیصر عباس عابدی صاحب، سپریڈنٹ انجینئر طاہر عباس بھجوانہ صاحب، ڈپٹی سپریڈنٹ محمد عمران صاحب، نگران ڈاکٹر محمد قاسم صاحب، خاور حیات نقی صاحب شامل تھے۔۔
گورنمنٹ پرائمری سکول چک نمبر 5/3-L سپریڈنٹ ارباز مہدی صاحب ،ڈپٹی سپریڈنٹ محمد اسلم صاحب نگران عبدالرزاق خان صاحب شامل تھے ۔۔
اس علمی سفر کی نگرانی کنٹرولر جنرل ٹیسٹ فار جینیئس ہنٹ طاہر عباس قاضی صاحب اور وزیٹر خضر حیات ساقی نے کی، جنہوں نے تمام مراکز کا دورہ کر کے بہترین نظام کو یقینی بنایا۔
آخر میں طلبہ کو مستقبل کے حوالے سے حوصلہ افزا پیغام دیا گیا اور انعامات کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی اور نیک تمناؤں کے ساتھ بچوں کو اپنے اپنے گھروں کی طرف رخصت کیا گیا۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اخلاص کے ساتھ اس مشن کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے اور کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔
آمین یا رب العالمین ♥️