Voice of Jhang

  • Home
  • Voice of Jhang

Voice of Jhang This is voice of people of Jhang

جھنگ: یونیورسٹی کی طالبہ کی لاش ملنے کا معاملہ ،مبینہ قتل کے الزام میں پولیس نے ایک نوجوان کو حراست میں لےلیا۔
19/07/2025

جھنگ: یونیورسٹی کی طالبہ کی لاش ملنے کا معاملہ ،مبینہ قتل کے الزام میں پولیس نے ایک نوجوان کو حراست میں لےلیا۔

جھنگ والوں کیلئے بڑی خوشخبری۔ضلع جھنگ میں بھی جلد الیکٹرک بس سروس کا آغاز۔منصوبے کی نمایاں خصوصیات اور اہم نکات درج ذیل ...
19/07/2025

جھنگ والوں کیلئے بڑی خوشخبری۔
ضلع جھنگ میں بھی جلد الیکٹرک بس سروس کا آغاز۔منصوبے کی نمایاں خصوصیات اور اہم نکات درج ذیل ہیں
کل 30 الیکٹرک بسوں کی پہلے مرحلے میں ضلع بھر میں تعیناتی ہو گی۔
ہر بس میں 80 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔کرایہ عام پبلک ٹرانسپورٹ سے نصف ہوگا۔ معمر افراد، خصوصی افراد اور طلبہ کیلئے سفر مفت ہوگا۔
ہر روٹ پر بس اسٹاپس جدید طرز پر بنائے جائیں گے، جن میں بیٹھنے کا بہترین انتظام، پینے کا صاف پانی، پنکھے اور مرد و خواتین کے لیے علیحدہ انتظار گاہیں۔ بسیں روزانہ صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک چلیں گی۔

19/07/2025

🔴 افسوسناک خبر | دل دہلا دینے والا واقعہ

آج ایک نہایت دل خراش واقعہ پیش آیا — زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کی ایک طالبہ کی لاش جھنگ چینوٹ موڑ کے قریب سڑک کنارے پھینکی ہوئی ملی۔

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ ڈی پی او جھنگ نے بھی خود موقع کا معائنہ کیا اور فوری تفتیش کا حکم دیا ہے۔

یہ واقعہ ہر والدین، طالب علم اور شہری کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ طالبات اور خواتین کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت بن چکے ہیں۔

📍 مقام: جھنگ چینوٹ موڑ
🏛️ یونیورسٹی: زرعی یونیورسٹی راولپنڈی
⚖️ مطالبہ: فوری انصاف اور مجرموں کی گرفتاری

ہم سب کو آواز بلند کرنی ہوگی تاکہ مظلوم کو انصاف ملے اور ایسے واقعات کا سدباب ہو۔

🕯️ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مقتولہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، آمین۔







17/07/2025

جھنگ میں پبلک ٹرانسپورٹ چلے گی۔ تیس الیکٹرک بسیں جلد پہنچ جائیں گی۔

05/07/2025

فوڈ اتھارٹی جھنگ کا ایکشن — معروف فاسٹ فوڈ شاپ پر چھاپہ، ناقص اور ایکسپائر اشیاء برآمد

جھنگ: برائٹ ڈے پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے شہر کی ایک مشہور پیزا، شوارما اور برگر شاپ پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران فریزر سے ناقص، باسی اور خون آلود گوشت سمیت ایکسپائر اشیاء برآمد کی گئیں۔ حفظانِ صحت کی سنگین خلاف ورزی پر دکاندار کو 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شہر میں کئی ایسی فاسٹ فوڈ شاپس ہیں جہاں اسی نوعیت کی غیر معیاری اشیاء عوام کو کھلائی جا رہی ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ ایسی دکانوں سے احتیاط برتیں اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں فوڈ اتھارٹی کو اطلاع دیں۔

03/07/2025

جھنگ: وائلڈ لائف چناب پارک سے چار نایاب ہرن چوری

جھنگ کے وائلڈ لائف چناب پارک سے نایاب نسل کے چار ہرن چوری ہو گئے، جن میں کالے ہرن بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق، چوری کیے گئے ہرنوں کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہرن غائب کیے گئے ہیں، تاہم ڈسٹرکٹ آفیسر وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ صرف تین مادہ ہرن چوری ہوئے ہیں، جن کی ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ آفیسر کا مؤقف مسلسل تبدیل ہوتا رہا — پہلے کہا کہ یہ محض افواہ ہے، پھر تسلیم کیا کہ ہرن چوری ہوئے ہیں۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری جنگلات اور ڈی جی وائلڈ لائف سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

کل رات جھنگ سٹی بائی پاس پھاٹک کے قریب پروفیسر محمد اشرف (گورنمنٹ گریجویٹ کالج جھنگ) کے گھر پر مسلح افراد نے اندھا دھند ...
25/06/2025

کل رات جھنگ سٹی بائی پاس پھاٹک کے قریب پروفیسر محمد اشرف (گورنمنٹ گریجویٹ کالج جھنگ) کے گھر پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قیامت ڈھا دی!

🔴 پروفیسر صاحب شدید زخمی
🔴 کزن محمد اقبال انجم شہید
🔴 بھائی عبدالرحمان کی حالت نازک (الائیڈ ہسپتال ریفر)
🔴 ماں اور بہن کو گولیاں مار کر معذور کر دیا گیا

قاتل دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے اور پورے گھر پر گولیاں برسائیں۔
نہ پردہ دیکھا، نہ حرمتِ نسواں کا خیال کیا۔

👎 2 ہفتے پہلے پروفیسر صاحب نے ڈی پی او جھنگ کو دھمکیوں سے آگاہ کیا، لیکن کوئی ایکشن نہ لیا گیا۔

📄 تھانہ سٹی پولیس نے 12 نامزد اور 5 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔



📣 مطالبہ:
• آئی جی پنجاب، آر پی او فیصل آباد اور ڈی پی او جھنگ فوری نوٹس لیں!
• ملزمان کو فوری گرفتار کر کے نشانِ عبرت بنایا جائے
• متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ اور مفت علاج دیا جائے

📢 انصاف کا قتل بند کرو!
📢 اس ظلم پر خاموشی گناہ ہے!

24/06/2025

تمام فیصل آباد روڈ ۔ مدھانی جٹ، موچی وآلہ ، گوجرہ موڑ ، چمرانوالی کے لوگوں سے درخواست ہے کہ ناقض روڈ کی تعمیر کے خلاف جاگو ۔ روڈ بند کرو اور ناقص تعمیر رکواو ۔ ہر بندہ خود اپنے حقوق کی حفاظت کرو

14/06/2025

🚨 ڈی ایچ کیو اسپتال جھنگ کی نئی عمارت میں خوفناک آگ! 🚨
👶🏻👩‍🍼 گائنی وارڈ اور چلڈرن وارڈ متاثر
📍 ناقص مٹیریل اور گھٹیا تاروں کا انجام

جھنگ کے ڈی ایچ کیو اسپتال کی نئی عمارت میں آج ایک اور المناک واقعہ پیش آیا۔ گائنی وارڈ میں لگنے والی آگ نے چلڈرن وارڈ تک کو لپیٹ میں لے لیا۔ اسپتال میں بھگدڑ، چیخ و پکار، خواتین اور بچوں کی جانیں خطرے میں پڑ گئیں۔ 😢

ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کر کے وارڈز کو خالی کروایا، ورنہ جانی نقصان ناقابلِ تلافی ہوتا۔

یہ آگ ایک بار پھر ناقص مٹیریل، غیر معیاری بجلی کی تاروں اور ٹھیکیدار ایس ٹی خالد اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے گٹھ جوڑ کی غفلت کا نتیجہ ہے۔ 😡

📢 ہم مطالبہ کرتے ہیں:
🔹 ایس ٹی خالد اور بلڈنگ آفیسران کے خلاف فوری کارروائی
🔹 مکمل انکوائری ٹیم تشکیل دی جائے
🔹 انٹی کرپشن تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جائے
🔹 اسپتالوں میں عوام کی جانوں سے کھیلنے والوں کو سزا دی جائے!

📢 وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈی جی انٹی کرپشن، سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو فوری ایکشن لیں!

06/06/2025

ضلع جھنگ میں موسم کا حال
گزشتہ چند دن جھنگ اور گردونواح میں موسم انتہائی خوشگوار رہا۔ تاہم اب گرمی پھر سے شدت اختیار کر رہی ہے۔
*گرمی کی ایک شدید لہر پاکستان کو متاثر کرنے جا رہی ہے۔ عید کے دنوں میں جھنگ اور گردونواح کا درجہ حرارت 45 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے*
گرمی کی موجودہ شدید لہر اس ماہ کے وسط تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔
جون کے وسط سے پری مونسون کی بارشیں متوقع ہیں۔ لیکن اس سے پہلے اگلے ایک ہفتے موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔

21/05/2025

گوجرہ موڑ، منگانی روڈ کے مکینوں کو گزشتہ تین دنوں سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقے کا ٹرانسفارمر خراب ہو چکا ہے اور تاحال نہ تو اسے مرمت کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی متبادل ٹرانسفارمر فراہم کیا گیا ہے۔ شدید گرمی میں بجلی کی عدم فراہمی کے باعث گھروں میں چھوٹے بچوں اور بزرگوں کا برا حال ہے، جبکہ جانوروں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

متعدد بار شکایات درج کرانے کے باوجود واپڈا کی جانب سے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ علاقہ مکینوں کی ایکسئین واپڈا اور ڈپٹی کمشنر جھنگ سے پرزور اپیل ہے کہ فوری طور پر اس مسئلے کا نوٹس لیا جائے اور علاقے میں بجلی کی فراہمی بحال کی جائے۔ خدارا، عوام پر رحم کیا جائے۔

Address

Ayub Chowk

35200

Telephone

+923001323946

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Jhang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice of Jhang:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share