27/12/2024
شور کوٹ تحصیل چوک میں پارا چنار کے حق میں احتجاج، حکومت سے انصاف کا مطالبہ
شور کوٹ (نامہ نگار چوہدری دلشاد) ملک بھر کی طرح شور کوٹ تحصیل چوک میں بھی پارا چنار کے باسیوں کے حق میں احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پارا چنار کے عوام کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔ احتجاج میں شامل افراد نے کہا کہ اگر حکومت ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتی تو ہم اپنا احتجاجی دھرنا جاری رکھیں گے۔ مظاہرین نے واضح کیا کہ وہ پارا چنار کے عوام کے حقوق کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔