Voice Of Jhang

  • Home
  • Voice Of Jhang

Voice Of Jhang News

01/07/2025

ہر دریا کا رنگ جدا، مگر کام ایک ہی ہے۔
پیشکش: MySchool Jhang

جھنگ دو عظیم دریاؤں کا مسکن چناب اور جہلم
دونوں دریاوں کے رنگ، رفتار اور پانی کی مقدار جدا ہے۔ لیکن مقصد ایک ہی ہے۔ زمین کو سیراب کرنا، زندگی دینا ، اور راستہ بنانا۔

کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ چناب بہتر ہے اور جہلم کمزور؟
نہیں !
کیونکہ ہر دریا اپنی شناخت، اپنا فائدہ اور اپنی خوبصورتی رکھتا ہے۔

بالکل اسی طرح، ہر بچہ بھی ایک الگ دریا ہے۔
کوئی تیز بہاؤ جیسا ذہین، کوئی گہرائی میں اترنے والا سوچنے والا، اور کوئی اپنی رفتار سے چلنے والا۔
رزلٹ کی بنیاد پر ہم کسی کو بہتر یا کم تر نہیں کہہ سکتے۔

مائی سکول کا ماننا ہے کہ:
📌 ہر بچہ لیڈر اور اپنی انفرادیت کے ساتھ قیمتی ہے
📌 نمبر صرف ایک پیمانہ ہیں، مکمل شخصیت نہیں
📌 اور سب سے بڑھ کر، حوصلہ افزائی اور محبت بچے کی کامیابی کا پہلا زینہ ہے

رزلٹ کے موقع پر والدین سے گزارش ہے:
✦ دریا کو اس کی رفتار سے بہنے دیجئے
✦ نتائج پر نہیں، کوشش پر داد دیجئے
✦ غصے سے نہیں، تجزیے سے آگے بڑھیے
✦ اور یاد رکھیے، بچے کو آپ کی محبت، رہنمائی اور اعتماد کی سب سے زیادہ ضرورت اسی وقت ہوتی ہے

رزلٹ وقتی ہے، تربیت اور تہذیب دائمی۔
مائی سکول میں ہم بچوں کو صرف امتحانات کے لیے نہیں، زندگی کے لیے تیار کرتے ہیں۔

کیونکہ ہم مانتے ہیں ۔ ہر بچہ اک دریا ہے، جو آخرکار سمندر سے جا ملتا ہے۔

14/06/2025
29/05/2025
26/05/2025
شورکوٹ (نمائندہ وائس آف جھنگ)  موضع پیر والا، تحصیل شورکوٹ میں ایک پروقار جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جس میں نمبردار کی ت...
23/05/2025

شورکوٹ (نمائندہ وائس آف جھنگ) موضع پیر والا، تحصیل شورکوٹ میں ایک پروقار جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جس میں نمبردار کی تقرری عمل میں لائی گئی۔ اس تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ میڈم شازیہ رحمان خصوصی طور پر شریک ہوئیں، جبکہ بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران مخدوم کرنل غضنفر عباس شاہ قریشی MPA PP-128 کے گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار سید ظہیر عباس شیرازی کو ان کے مرحوم والد سید ذوالفقار علی شیرازی (سابق نمبردار) کی جگہ پر نمبردار مقرر کیا گیا۔

سید ظہیر عباس شیرازی نے اس موقع پر اپنے گروپ، شیرازی برادری، اور موضع کی تمام اقوام و برادریوں کا شکریہ ادا کیا اور عزم کیا کہ وہ اپنے والد کی طرح علاقہ کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔

23/05/2025
اطلاع عام پرانا چنیوٹ روڈ جھنگ کے مسافرین/راہ گیران کے لئے اہم اطلاع جھنگ سٹی سے پرانا چنیوٹ روڈ پر سیوریج پائپ لائن بچھ...
19/05/2025

اطلاع عام
پرانا چنیوٹ روڈ جھنگ کے مسافرین/راہ گیران کے لئے اہم اطلاع

جھنگ سٹی سے پرانا چنیوٹ روڈ پر سیوریج پائپ لائن بچھانے کا کام جاری ہے۔ سیوریج کا یہ کام کرسچن کالونی، پرانا چنیوٹ روڈ تک پہنچ چکا ہے۔

اہم ہدایات:

1. جو شہری اس راستے سے موٹر سائیکل یا کار پر سفر کرتے ہیں، ان سے گزارش ہے کہ رشید چوک سے لاری اڈا کی طرف متبادل راستہ اختیار کریں۔
2. مذکورہ راستے پر سیوریج کی تعمیراتی سرگرمیوں کے باعث گزرنے کے لئے جگہ محدود ہے۔
3. اس اطلاع کا مقصد شہریوں کو بروقت آگاہ کرنا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

یہ پیغام عوامی سہولت کے لئے جاری کیا جا رہا ہے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Jhang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share