Chenab Press Club Jhang

Chenab Press Club Jhang chenab press club, jhang is organization of print and electronic media writers, reporters and all related media community.

جھنگ میں ناقص صفائی، طاہر اسٹریٹ گوجرہ موڑ نزد ڈی ایچ کیو ہسپتال پر گندگی کے ڈھیر شہریوں کے لیے وبالِ جانجھنگ:وزیراعلیٰ ...
20/01/2026

جھنگ میں ناقص صفائی، طاہر اسٹریٹ گوجرہ موڑ نزد ڈی ایچ کیو ہسپتال پر گندگی کے ڈھیر شہریوں کے لیے وبالِ جان
جھنگ:
وزیراعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب ویژن کے برعکس ضلع جھنگ میں صفائی کی صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہو چکی ہے۔ شہر کے حساس اور مصروف علاقے طاہر اسٹریٹ، گوجرہ موڑ، نزد ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں نالوں کی صفائی کے بعد نکالی گئی گندگی کے ڈھیر کئی دنوں سے گلیوں اور سڑکوں پر پڑے ہیں، جنہیں تاحال اٹھایا نہیں گیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق صفائی عملہ نالیاں تو صاف کر دیتا ہے مگر کیچڑ، کوڑا کرکٹ اور بدبودار فضلہ سڑک کنارے چھوڑ دیا جاتا ہے، جس سے شدید تعفن پھیل رہا ہے۔ ہسپتال کے قریب ہونے کی وجہ سے مریضوں، تیمارداروں اور راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ مچھروں اور بیماریوں کے پھیلاؤ کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار واسا اور متعلقہ اداروں کو شکایات درج کروائی گئیں مگر کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ ستھرا پنجاب مہم کے دعوے صرف کاغذی حد تک محدود نظر آ رہے ہیں، جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔
سماجی و شہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ، واسا حکام اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گندگی کے ڈھیروں کو اٹھایا جائے، صفائی کے عمل کی مؤثر نگرانی کی جائے اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

29/12/2025
جھنگ ( سہیل احمد سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں...
27/12/2025

جھنگ ( سہیل احمد سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں علاج معالجہ اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لئے براہ راست نگرانی کا عمل جاری ہے۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا رات گئے دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا ، طبی سہولیات کا جائزہ لیاا ور زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی اور لواحقین سے علاج معالجہ بارے دریافت کیا. ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز کی حاضری سمیت ایمرجنسی، میڈیسن اسٹور اور دیگر شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا اور ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف کو ہدایت کی کہ ہسپتال آنے والے سائلین کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں اور علاج معالجے میں ہر ممکن ریلیف فراہم کریں۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی,

سرخیاں ضلع جھنگ میں اساتذہ کی غیر حاضری التعلیم کے حق کو متاثر کر رہی ہےایجوکیشن افسران کا پرائمری اسکولوں کا دورہ نہ کر...
26/12/2025

سرخیاں
ضلع جھنگ میں اساتذہ کی غیر حاضری التعلیم کے حق کو متاثر کر رہی ہے
ایجوکیشن افسران کا پرائمری اسکولوں کا دورہ نہ کرنا بھی ایک سنگین مسئلہ ہے، جو تعلیمی کارکردگی میں بہتری کے لیے ضروری ہیں
جھنگ (خصوصی رپورٹ) پرائمری سکول ہمارے تعلیمی نظام کی بنیاد ہیں، جو بچوں کی ابتدائی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی ذہنی، جسمانی، اور اخلاقی نشوونما میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تاہم، ضلع جھنگ میں اساتذہ کی غیر حاضری التعليم کے حق کے قانون کو متاثر کر رہی ہے۔ نومبر 2025 کی ایک رپورٹ کے مطابق، 667 اسکولوں میں سے 215 اسکولوں کے اساتذہ اور 170 طلباء کی حاضری 80 فیصد سے کم ہے، اور 164 اسکولوں میں ایک استاد 30 سے کم بچوں کو پڑھاتا ہے۔ بعض اسکولوں میں ایک استاد 72 سے 153 بچوں کو پڑھا رہا ہے، جبکہ کچھ میں فی استاد صرف 8 سے 19 بچے ہیں، جو کہ ایک تشویش ناک صورت حال ہے۔
مزید برآں، ایجوکیشن افسران کا اسکولوں کا دورہ نہ کرنا بھی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے؛ یہ دورے سکولوں کی کارکردگی میں بہتری کے لیے ضروری ہیں۔ اس مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق، ماہ اکتوبر 2025 میں ضلع جھنگ کے 667 پرائمری سکولوں میں سے 11 سکولوں کا اے ای اوز نے وزٹ ہی نہیں کیا جبکہ 74 سکولوں کا صرف ایک وزٹ ہوا، حالانکہ ہر سکول کا دو وزٹ کرنا ضروری ہے۔ ڈپٹی ڈی ای اوز نے 650 سکولوں کا وزٹ کرنا مناسب نہیں سمجھا، جبکہ 16 سکولوں کا ایک ایک وزٹ کیا گیا۔ ڈی ای اوز نے 654 سکولوں کا کوئی وزٹ ہی نہیں کیا اور 13 سکولوں کا ایک ایک وزٹ کیا۔ ضلع کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے صرف 3 سکولوں کا وزٹ کیا، جس کی وجہ سے 664 سکول وزٹ سے محروم رہے۔ اے ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز اور دیگر افسران کی جانب سے ہونے والے دوروں کا ریکارڈ اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کے دورے نہ ہونے کے برعکس۔ صرف ایک محدود تعداد میں اسکولوں کا دورہ کیا گیا ہے۔ یہ معلومات اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ اگر باقاعدہ وزٹ کا نظام وضع نہ کیا گیا تو تعلیمی معیار مزید متاثر ہوگا۔

December 25th - Quaid-e-Azam DayToday, we celebrate the birth anniversary of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah, the visio...
25/12/2025

December 25th - Quaid-e-Azam Day
Today, we celebrate the birth anniversary of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah, the visionary leader and founder of Pakistan (1876-1948). His unwavering determination, leadership, and principles laid the foundation of an independent nation.
As we honor his legacy, let us remember his inspiring words:
"I do not believe in taking the right decision; I take the decision and make it right."
Let this day remind us of our responsibilities as citizens to build a prosperous and united Pakistan.

24/12/2025
مخدوم ظفر احمد گوشی: اٹھارہ ہزاری کی پہچان، خدمت اور وفاداری کا روشن چہرہ تحصیل اٹھارہ ہزاری کی سماجی، روحانی اور سیاسی ...
24/12/2025

مخدوم ظفر احمد گوشی: اٹھارہ ہزاری کی پہچان، خدمت اور وفاداری کا روشن چہرہ تحصیل اٹھارہ ہزاری کی سماجی، روحانی اور سیاسی تاریخ میں اگر کسی نام کو نظرانداز کرنا ممکن نہیں تو وہ نام مخدوم ظفر احمد گوشی صاحب کا ہے اٹھارہ ہزاری کا ذکر ہو، عوامی خدمت کی بات ہو، مسلم لیگ ن کی جدوجہد سامنے آئے یا آستانۂ روحانیت کی خوشبو محسوس ہو ہر جگہ ظفر احمد گوشی صاحب کا نام خود بخود زبان پر آ جاتا ہے مخدوم ظفر احمد گوشی صاحب اس وقت MYO پنجاب کے سینئر نائب صدر کے منصب پر فائز ہیں، جبکہ مسلم لیگ ن تحصیل اٹھارہ ہزاری میں بطور تحصیل صدر بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں وہ مسلم لیگ ن کے ان پرانے اور نظریاتی ورکرز میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے جماعت کے عروج و زوال کو قریب سے دیکھا، مگر ہر دور میں قیادت کے ساتھ وفاداری نبھائی بلاشبہ وہ میاں محمد نواز شریف کے حقیقی سپاہی ہیں جن کی سیاست کا محور خدمت، وفاداری اور عوامی رابطہ ہے روحانی اعتبار سے بھی مخدوم ظفر احمد گوشی صاحب کو ایک نمایاں مقام حاصل ہے وہ سجادہ نشین آستانۂ عالیہ پیر تاج الدینؒ اٹھارہ ہزاری ہیں اس آستانے سے وابستہ روحانی فیوض و برکات نے انہیں عاجزی، بردباری اور انسان دوستی کا درس دیا، جو ان کی عملی زندگی میں نمایاں طور پر جھلکتا ہے لوگ نہ صرف سیاسی مسائل بلکہ ذاتی دکھ درد لے کر بھی ان کے در پر حاضر ہوتے ہیں اور خالی ہاتھ واپس نہیں جاتے اٹھارہ ہزاری کو تحصیل کا درجہ دلوانے میں مخدوم ظفر احمد گوشی صاحب کا کردار تاریخ کا حصہ ہے یہ محض ایک انتظامی تبدیلی نہیں تھی بلکہ علاقے کے عوام کے لیے ترقی، سہولتوں اور شناخت کا دروازہ تھا اس جدوجہد میں انہوں نے دن رات ایک کیے، قیادت تک آواز پہنچائی اور عوامی امنگوں کی ترجمانی کی یہی وجہ ہے کہ آج بھی اہلِ اٹھارہ ہزاری اس کامیابی کو ظفر احمد گوشی صاحب کے نام سے جوڑ کر دیکھتے ہیں ان کی شخصیت کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ ہر ایک کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے ہیں خوشی ہو یا غم، شادی ہو یا جنازہ مخدوم ظفر احمد گوشی صاحب کی موجودگی علاقے کے لوگوں کے لیے باعثِ حوصلہ ہوتی ہے وہ واقعی دوستوں کے دوست ہیں، ایسے ساتھی جن پر مشکل وقت میں بھروسہ کیا جا سکےعوامی مسائل کے حل کے لیے وہ تھانہ اور کچہری تک بھی لوگوں کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں ان کا مقصد کسی پر دباؤ ڈالنا نہیں بلکہ مظلوم کو انصاف دلوانا اور کمزور کی داد رسی کرنا ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ انہیں ایک سیاسی رہنما کے ساتھ ساتھ عوامی محافظ کے طور پر بھی دیکھتے ہیں مختصراً، مخدوم ظفر احمد گوشی صاحب ایک ایسی ہمہ جہت شخصیت ہیں جن میں روحانیت، سیاست، خدمت اور خلوص یکجا نظر آتا ہے وہ آج بھی اسی جوش، اسی وابستگی اور اسی اخلاص کے ساتھ اٹھارہ ہزاری کے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں اللہ تعالیٰ دعا ہے کہ مخدوم ظفر احمد گوشی صاحب کو صحت، عزت اور مزید توفیق عطا فرمائے اور انہیں اپنے علاقے اور جماعت کے لیے مزید خدمات انجام دینے کی طاقت دے
آمین ثمہ آمین دعاگو: محمد عمران ساجد

قائداعظمؒ کے اصول آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں: رانا مظفر عباسجھنگ (نمائندہ خصوصی)شورکوٹ کی معروف سماجی شخصیت رانا مظف...
24/12/2025

قائداعظمؒ کے اصول آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں: رانا مظفر عباس

جھنگ (نمائندہ خصوصی)
شورکوٹ کی معروف سماجی شخصیت رانا مظفر عباس نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی یومِ ولادت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ قائداعظمؒ کی دیانت، اصول پسندی اور جدوجہد پاکستان کی بنیاد ہیں، جن پر چل کر ہی ملک کو ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔رانا مظفر عباس نے مزید کہا کہ قائداعظمؒ نے مسلمانوں کو ایک آزاد ریاست دلانے کے لیے بے مثال قربانیاں دیں اور ہمیں ایک واضح آئین، جمہوری سوچ اور قانون کی بالادستی کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ہمیں قائداعظمؒ کے فرمودات ایمان، اتحاد اور نظم کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے کی اشد ضرورت ہے اور نوجوان نسل کو قائداعظمؒ کی زندگی، جدوجہد اور نظریات سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ ملک و قوم کی خدمت میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔ رانا مظفر عباس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بطور سماجی شخصیت قائداعظمؒ کے افکار کے فروغ اور معاشرتی بہتری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

Address

Jhang Sadar
35202

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chenab Press Club Jhang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share