Sada-e-Jhang Digital

Sada-e-Jhang Digital "Your trusted source for verified news and updates from Jhang, 24/7"

05/12/2025

ملو موڑ چوک 😅🤣
کیا ٹریفک پولیس والے کو ایسا کرنا چاہیے تھا
عوام بھی بڑی چالاک ہے

جھنگ۔ نئے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال آتے ہی متنازعہ!  عوام کے لیے 'راستہ بند' – سیکیورٹی یا کاروباری رنجش؟جھنگ ڈسٹر...
04/12/2025

جھنگ۔ نئے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال آتے ہی متنازعہ! عوام کے لیے 'راستہ بند' – سیکیورٹی یا کاروباری رنجش؟
جھنگ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال (DHQ) جھنگ میں نئے آنے والے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (MS) کا چارج سنبھالتے ہی پہلا فیصلہ سنگین تنازعے کی صورت اختیار کر گیا ہے۔ ایم ایس صاحب نے آتے ہی ہسپتال کا مین گیٹ ہی مکمل طور پر بند کروا کر تالا جڑ دیا، جس سے ہسپتال آنے والی عوام، ڈاکٹرز، اور سٹاف کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سوال اٹھتا ہے کہ کیا یہ اقدام کسی سیکیورٹی تھریٹ کے پیش نظر کیا گیا ہے یا اس کے پیچھے کوئی کاروباری رقابت چھپی ہے؟ جس مین گیٹ کو بند کیا گیا ہے، اسی کے دائیں جانب کار پارکنگ ہے، اور یہی راستہ ڈی ایچ ڈی سی آفس، سی ای او آفس، مسجد اور رہائشی کالونی کو بھی جاتا ہے۔
اب مریضوں کے لواحقین اور ڈاکٹر صاحبان کو اپنی گاڑیاں پارک کرنے کے لیے مجبوری میں ایمرجنسی گیٹ سے گزر کر جانا پڑتا ہے، جس کے نتیجے میں ایمرجنسی گیٹ اور ٹراما سنٹر پر ٹریفک کا بھیانک رش اور جام لگ جاتا ہے، جو ایمرجنسی صورتحال میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔
کاروباری رنجش کا شبہ: ایڈمن آفیسر پر انگلیاں!
مین گیٹ کے سامنے کاروبار کرنے والے مقامی افراد نے اس فیصلے کے پیچھے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ان کا واضح موقف ہے کہ یہ مین گیٹ ایڈمن آفیسر نے کاروباری رقابت اور ذاتی عناد کی بنا پر بند کروایا ہے۔ کاروباریوں کے مطابق، جب ان سے اس فیصلے کی وجہ پوچھی جاتی ہے تو ایڈمن آفیسر کبھی ڈپٹی کمشنر (DC) اور کبھی ایم ایس کا نام لے کر ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔
موقف دینے سے انکار: انتظامیہ خاموش
جب ایک نڈر میڈیا ٹیم نے اس حساس معاملے پر انتظامیہ کا موقف جاننے کے لیے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے دفتر کا دورہ کیا، تو انہوں نے ملنے سے صاف انکار کر دیا! مزید برآں، جب ایڈمن آفیسر کے ذاتی موبائل نمبر پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کا نمبر بھی بند پایا گیا، جس سے شکوک و شبہات نے مزید سر اٹھا لیا ہے۔
عوامی اور سماجی حلقوں نے فوری طور پر ڈپٹی کمشنر جھنگ، علی اکبر بھنڈر، اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا سخت نوٹس لیں، مین گیٹ کو فوری طور پر کھلوائیں، اور اس غیر ضروری تنازعے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائیں۔ کیا انتظامیہ عوامی مشکلات کو دیکھتے ہوئے فوری اصلاح احوال کرے گی، یا نئے ایم ایس کا یہ متنازعہ سکہ یوں ہی چلتا رہے گا؟

03/12/2025

جھنگ: سی سی ڈی ٹیم سے مقابلہ—منشیات فروش ہلاک، پولیس اہلکار زخمی

علی آباد بائی پاس کے قریب سی سی ڈی ٹیم منشیات فروشوں کی تلاش میں گشت پر موجود تھی کہ دو مشکوک افراد نے پولیس کو دیکھتے ہی اچانک ریمپ کے قریب اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل عمر فاروق زخمی ہوگئے جبکہ سرکاری گاڑی بھی گولیوں کی زد میں آگئی۔ حملے کے بعد دونوں مسلح ملزمان قریبی کھیتوں کی جانب فرار ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی سی سی ڈی کی اضافی نفری فوری موقع پر پہنچ گئی۔ فرار ملزمان نے دوبارہ مورچہ سنبھال کر پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کی، جس کے بعد علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ آپریشن کے دوران ایک زخمی شخص ملزم صفدر عرف صفداری ولد نصیر قوم گت، سکنہ مددوکی حالت نزع میں پایا گیا۔ ریسکیو 1122 عملہ کو طلب کر کے اسے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ اپنے ساتھی کی فائرنگ سے لگنے والی گولیوں کے باعث دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

مزید کاروائی میں ایک موٹر سائیکل CD-70، 30 بور پستول اور 1340 گرام چرس برآمد ہوئی۔ جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے SHO کوتوالی پولیس کے ہمراہ مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کی جائیں گی اور معاشرے کو منشیات کے ضرر سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

03/12/2025

سابق بار صدر ایڈووکیٹ منیر احمد سدھانہ سمیت تین افراد کے بہیمانہ قتل کا سانحہ—تحقیقات میں اہم پیش رفت

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ، کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ قتل کے اندوہناک واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم عمران قریشی کو خانیوال سے گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ اس کے قبضہ سے آلۂ قتل پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں مسلسل چھاپے مار رہی ہیں اور سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ تین روز قبل گوجرہ روڈ پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایڈووکیٹ منیر احمد سدھانہ، ان کے ڈرائیور اور ایک راہگیر جاں بحق ہو گئے تھے۔ اس لرزہ خیز واقعہ نے پورے علاقے میں خوف و غم کی فضا پیدا کر دی تھی۔

ڈی پی او بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم سے سخت تفتیش جاری ہے اور بہت جلد تمام ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ انہوں نے مقتولین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ انصاف کے تقاضے ہر حال میں پورے کیے جائیں گے۔

02/12/2025
بلا تبصرہ
02/12/2025

بلا تبصرہ

جھنگ والو! آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر آپ کے لیڈر الحاج شیخ محمد اکرم (ایم پی اے جھنگ) اپنے کپتان کے لیے کھڑے ہیں۔تما...
02/12/2025

جھنگ والو! آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر آپ کے لیڈر الحاج شیخ محمد اکرم (ایم پی اے جھنگ) اپنے کپتان کے لیے کھڑے ہیں۔
تمام تر مشکلات کے باوجود آپ کی نمائندگی اسی عزم اور ہمت کے ساتھ جاری رہے گی، ان‌شاءاللہ۔

02/12/2025

📢 بڑی خبر جھنگ سے!

جھنگ میں جلد ہی نجی انٹرنیشنل لیول کا لاء کالج قائم کیا جا رہا ہے، جہاں جدید سہولیات کے ساتھ اعلیٰ معیار کی قانونی تعلیم فراہم کی جائے گی۔ یہ منصوبہ شہر کے طلبہ کے لیے ایک اہم تعلیمی سنگِ میل ثابت ہوگا۔ 🎓📚✨

پنجاب حکومت کا جھنگ میں الیکٹرک بسوں کا مزدور دوست منصوبہ۔۔ اہم سرکاری محکموں،تعلیمی مراکز سمیت متعدد نجی اداروں کا حامل...
02/12/2025

پنجاب حکومت کا جھنگ میں الیکٹرک بسوں کا مزدور دوست منصوبہ۔۔ اہم سرکاری محکموں،تعلیمی مراکز سمیت متعدد نجی اداروں کا حامل ٹوبہ روڈ یکسر نظر انداز۔۔ دارالسکینہ روڈ، حفاظتی بند روڈ، پرانا چنیوٹ روڈ بھی شامل نہ ہوسکے۔۔ محنت کشوں، طلبہ اورشہریوں کی مذکورہ روٹس بھی شامل کرنے کی اپیل۔۔

❤️💛❤️💛❤️💛❤️
01/12/2025

❤️💛❤️💛❤️💛❤️

30/11/2025

سابق صدر بار ایڈوکیٹ منیر احمد سدھانہ کے بہیمانہ قتل کا معاملہ

سوشل میڈیا پر ملزمان سے منسلک دھمکی آمیز ویڈیو گردش کررہی ہے۔ ترجمان پولیس

ابتدائی معلومات کے مطابق ویڈیو پرانی ہے، جسکا منیر احمد سدھانہ کے قتل سے کوئی تعلق نہیں، تاہم مزید تحقیق جاری ہے، ترجمان پولیس

ویڈیو میں دھمکی آمیز پیغام دینے والے کا تعلق ضلع جھنگ سے نہیں ہے، ترجمان پولیس

ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں تین ٹیمیں متحرک ہیں، ترجمان پولیس

پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، ڈی پی او بلال افتخار کیانی

Address

Satellite Town Jhang
Jhang Sadar
35200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sada-e-Jhang Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share