04/07/2026
محرم الحرام کے دوران مثالی صحافتی خدمات کا اعتراف، ڈی پی او جھنگ کی جانب سے ملک عمیر منظور ساقی کھوکھر کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نواز دیا گیا
جھنگ(ملک عمیر منظور ساقی کھوکھر)محرم الحرام 1448ھ کے دوران ضلع جھنگ میں امن و امان کے قیام، بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ، ذمہ دارانہ صحافت، بروقت اور مستند خبروں کی مؤثر ترسیل اور پولیس و عوام کے درمیان مثبت رابطے کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کرنے پر ڈی پی او جھنگ نے معروف صحافی ملک عمیر منظور ساقی کھوکھر کو خصوصی تعریفی سرٹیفکیٹ سے نواز دیا۔
ملک عمیر منظور ساقی کھوکھر اس وقت ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کے آفس سیکرٹری، یو ون اتحاد میڈیا کونسل کے بانی و چیئرمین، یو ون نیوز چینل کے چیف ایڈیٹر، روزنامہ یو ون لاہور کے چیف ایڈیٹر، روزنامہ جنوبی پنجاب ملتان کے چیف رپورٹر اور میڈیا ایسوسی ایشن جھنگ کے جوائنٹ سیکرٹری کی حیثیت سے اپنی صحافتی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔
اس موقع پر ڈی پی او جھنگ نے کہا کہ محرم الحرام جیسے حساس موقع پر ذمہ دار میڈیا نے امن و امان برقرار رکھنے، عوام تک درست اور بروقت معلومات پہنچانے، افواہوں کی روک تھام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون میں اہم کردار ادا کیا، جس کی بدولت ضلع بھر میں پرامن ماحول برقرار رکھنے میں مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے باصلاحیت اور ذمہ دار صحافی معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں، جن کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کرنے کے بعد ملک عمیر منظور ساقی کھوکھر نے ڈی پی او جھنگ اور پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے باعثِ فخر اور مزید محنت کرنے کا حوصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی حق اور سچ پر مبنی، غیر جانبدار اور ذمہ دار صحافت کے ذریعے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے، امن، بھائی چارے، قومی یکجہتی اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنی خدمات اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
صحافتی، سماجی، سیاسی اور عوامی حلقوں نے ملک عمیر منظور ساقی کھوکھر کو اس اہم اعزاز پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے بلکہ ضلع جھنگ کی صحافتی برادری کے لیے بھی باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک عمیر منظور ساقی کھوکھر آئندہ بھی اپنی صحافتی خدمات کے ذریعے عوام اور ملک و قوم کی بہترین انداز میں خدمت کرتے رہیں گے۔