جھنگ و اردگرد کی خبروں پر مشتمل فیس بک پیج
جس میں سب تحص?
28/10/2024
#جھنگ : حضرت #سلطان محمد اصغر علی صاحب رح، بانی اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین، کے عرس مبارک کی تقریب دربار حضرت سخی سلطان باھو ر ح پر منعقد ہوئی۔
05/09/2024
02/09/2024
3 پلی شورکوٹ کے رہائشی کو پنکھے چلاتے ہوئے کرنٹ لگ گیا ۔نوازش علی عمر 45سال کو ریسکیو سٹاف نے فرسٹ ایڈ دے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
30/08/2024
تین چار دنوں سے بادلوں نے رونق لائی ہوئی اے۔
30/08/2024
Jhang ki awaz
27/08/2024
ملک میں کاروبار ختم ہوکر رہ گئے ہیں کسان کنگال اور تاجرپریشان ہیں
Jhang Live
23/08/2024
وفاقی حکومت نے ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹور بند کرنے کا اعلان کردیا
18/08/2024
جھنگ: سانحہ جڑانوالہ کو ایک سال مکمل ہونے پر دی سالویشن آرمی چرچ کی زیر صدارت میجر یوحنا وریام نے سانحہ جڑانوالہ کے متاثرین کے لیے خصوصی عبادت کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر کیتھولک مسیحی کمیونٹی کے انچارج ریورنڈ فادر یوسف جارج،پنجاب پولیس میثاق سینٹر کے انچارج ہارون مسیح،ممبر ضلعی کمیٹی انسانی حقوق جھنگ آصف منور، مسیحی کمیونٹی کے نمائندگان پطرس الیاس مسیح،بابو جارج،میجر آسیہ میجر شمون،میجر وسیم کیپٹن وکٹر و دیگران نے خصوصی شرکت کی۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار شدت پسند افراد نے جڑانوالہ میں 26سے زائد مسیحی عبادت گاہوں اور سینکڑوں گھروں کو جلا کر نظر آتش کر دیا تھا۔ جس سے ملک پاکستان میں بد امنی کی فضا قائم ہوئی۔ دعائیہ تقریب میں نہ صرف سانحہ جڑانوالہ کے متاثرین کے لیے دعا کی گئی بلکہ سانحہ جڑانوالہ میں گرجا گھروں اور سینکڑوں بستیوں کو نظر آتش کرنے والے افراد کے لیے بھی دعا کی گئی خصوصی دعا میں کہا گیا کہ اللہ تعالی ان تمام افراد کے ذہنوں کو تبدیل کرے اور انہیں ملک پاکستان کی امن و سلامتی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائے۔ اس موقع پر ریورنڈ فادر یوسف جارج نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان سانحات کرنے والے افراد کو قانون کے مطابق پہلے ہی سزا ملی ہوتی تو سانحہ جڑانوالہ اور سانحہ سرگودھا کبھی رونماء نہ ہوتا۔میجر یوحنا وریام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا ریاست پاکستان کی ذمہ داری میں شامل ہے اگر کسی مجرم کوقانون کے مطابق سزا نہیں ملتی تو ایسے واقعات کی روک تھام ناممکن ہوجائے گی۔ ممبرضلعی کمیٹی انسانی حقوق جھنگ آصف منور نے کہا کہ ملک پاکستان میں بد امنی پھیلانے والے شر پسند عناصر کو بلا تفریق سزائیں دی جائیں۔ ملک پاکستان کو امن کا گہراوا بنانا ہی ہم سب کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔ تاکہ ایک بہترین معاشرہ وجود میں آ سکے۔
17/08/2024
#جھنگ سینئر #صحافی #ممبر #پریس #کلب نجی چینل کے رپورٹر عمران خان کے بھائی مقبول خان جو گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی واجتماعی دعا مغفرت انکے آبائی چک نمبر 165شمالی سرگودھا روڈ نزد موڑ منڈی میں آج بروز ہفتہ 17 اگست دن گیارہ بجے ادا کی جائے گی
14/08/2024
دنیا کی کوئی طاقت پاکسان کو ختم نہیں کرسکتی
#قائداعظم
05/08/2024
چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا #مشہود #احمد #خان اور #کامن #ویلتھ #سیکرٹری #جنرل #پیٹریشیا #سکاٹ #لینڈ نے ینگ انٹرپرینیور ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعظم آفس کے آڈیٹوریم میں ینگ انٹرپرینیورز ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں متحرک نوجوان کاروباری افراد کو ان کے اختراعی آئیڈیاز اور کاروباری جذبے کے لیے تسلیم کیا گیا اور انہیں ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر سی ای او ایکٹو ویژن پرائیویٹ لمیٹڈ اسلام آباد سیدہ طیّبہ کاظمی کو بھی ینگ انٹرپرینیور ایوارڈ سے نوازا گیا۔سیکرٹری جنرل نے جیتنے والوں کو انعامات سے نوازا اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کی ان کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی کوششوں کی تعریف کی۔
25/04/2024
#جھنگ :حکومتی واجبات سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے اور گاؤں میں موجود نہ ہونے پر پانچ موضع جات کے نمبرداروں کو نمبرداری سے ہٹا دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر جھنگ کی سفارشات پر ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے نمبرداری منسوخ کرنے کے آرڑر جاری کر دئیے۔ ڈپٹی کمشنر نے پنجاب لینڈ رولز 1968 کے تحت نمبرداری منسوخ کرنے کے آرڑر جاری کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر جھنگ کو متعلقہ موضع جات میں نئے نمبردار تعینات کرنے کیلئے فائل تیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ (1)سید ظفر عباس شاہ موضع رتہ متہ شمالی جنوبی کی نمبرداری منسوخ اور (2)نذر محمد موضع بھیرو کو نمبرداری سے ہٹا دیا گیا۔ (3)رانا دین موضع جان محمد نو کی نمبرداری بھی منسوخ کر دی گئی۔(4) ظفر اقبال موضع اصحابہ شمالی کو بھی نمبرداری سے ہٹا دیا گیا۔ (5)محمد عارف موضع مدوکی کی نمبرداری بھی منسوخ کر دی گئی
Be the first to know and let us send you an email when Jhang Ki Awaz جھنگ کی آواز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.