Raaj Hakeem "راج حکیم"

Raaj Hakeem "راج حکیم" Herbalist nutritional information

جب سائنس قرآن کی تفسیر کرنے لگےایک ویڈیو نظر کے سامنے سے گزری، جس میں ڈاکٹر یہ بات کر رہے تھےکہ انسان کے جسم کے اندر سب ...
05/08/2025

جب سائنس قرآن کی تفسیر کرنے لگے
ایک ویڈیو نظر کے سامنے سے گزری، جس میں ڈاکٹر یہ بات کر رہے تھے
کہ انسان کے جسم کے اندر سب سے زیادہ جینیاتی مشابہت رکھنے والا جانور دراصل خنزیر ہے

میں نے ویڈیو کو نظرانداز کر دیا
لیکن وہ بات ذہن کے اندر کہیں بیٹھ گئی

دو دن بعد جب میں قرآن کی تلاوت کر رہا تھا
تو سورۃ المائدہ کی ایک آیت پر دل ٹھہر گیا

قُلْ هَلْ أُنَبِّئُكُم بِشَرٍّۭ مِّن ذَٰلِكَ مَثُوبَةً عِندَ ٱللَّهِ ۚ مَن لَّعَنَهُ ٱللَّهُ وَغَضِبَ عَلَيْهِ وَجَعَلَ مِنْهُمُ ٱلْقِرَدَةَ وَٱلْخَنَازِيرَ وَعَبَدَ ٱلطَّاغُوتَ ۚ أُو۟لَٰٓئِكَ شَرٌّۭ مَّكَانًۭا وَأَضَلُّ عَن سَوَآءِ ٱلسَّبِيلِ
سورۃ المائدہ آیت ٦٠

ترجمہ
کہہ دیجئے کیا میں تمہیں اُن لوگوں سے بھی بدتر انجام کے بارے میں بتاؤں جن پر اللہ نے لعنت کی اور جن پر وہ ناراض ہوا اور اُن میں سے بعض کو بندر اور خنزیر بنا دیا اور جنہوں نے طاغوت کی بندگی کی یہ لوگ بدترین مقام والے اور راہِ راست سے سب سے زیادہ بھٹکنے والے ہیں

میں صرف عذاب کے تصور پر نہیں رکا
بلکہ سوچ میں پڑ گیا کہ اللہ تعالیٰ نے بندر اور خنزیر کا ذکر ہی کیوں چُنا

سائنس ہمیں بتاتی ہے
کہ انسانی جسم جن جانوروں کو سب سے بہتر قبول کرتا ہے
ان میں سب سے نمایاں خنزیر ہے
اس کے دل کا صمام ہو
گردہ ہو
یا جلد
انسانی جسم اسے آسانی سے قبول کر لیتا ہے اور رد نہیں کرتا

تحقیق یہاں تک کہتی ہے
کہ خنزیر کے گوشت کے بافتی ریشے انسان کے گوشت کے سب سے زیادہ مشابہ ہیں
اور بعض سنگدل مجرموں نے جنہوں نے آدم خوری جیسے گناہ کیے
یہ گواہی دی کہ انسانی گوشت کا ذائقہ خنزیر کے گوشت سے بہت ملتا جلتا ہے
العیاذ باللّٰہ

اب سوال یہ ہے
کہ جب اللہ نے کسی قوم پر عذاب نازل فرمایا
تو انہیں بندر اور خنزیر ہی کیوں بنایا گیا

سورۃ الأعراف میں اس کی مزید وضاحت آتی ہے
جہاں اصحاب السبت کے گناہ پر فرمایا گیا

فَلَمَّا عَتَوْا۟ عَن مَّا نُهُوا۟ عَنْهُ قُلْنَا لَهُمْ كُونُوا۟ قِرَدَةً خَـٰسِـِٔينَ
سورۃ الأعراف آیت ١٦٦

ترجمہ
پھر جب وہ ان باتوں سے باز نہ آئے جن سے انہیں روکا گیا تھا تو ہم نے ان سے کہا کہ ہو جاؤ ذلیل بندر

جب ہم جدید حیاتیاتی تحقیق پر نگاہ ڈالتے ہیں
تو معلوم ہوتا ہے کہ چمپانزی کا ڈی این اے انسان سے اٹھانوے اعشاریہ پانچ فیصد مشابہت رکھتا ہے

یعنی یہ مشابہت صرف شکل میں نہیں بلکہ مکمل جینیاتی سطح پر موجود ہے
سائنس اسے ارتقاء کہتی ہے
لیکن قرآن اسے مسخ قرار دیتا ہے

تو کیا مسخ صرف چہرے اور جسم کی شکل کا ہوا تھا
یا اندرونی ساخت بھی بدل دی گئی تھی
کیا یہی وجہ ہے کہ آج بندر اور خنزیر ہمارے جسمانی نظام سے اتنی مماثلت رکھتے ہیں

پھر ایک اور آیت پر دل رکا
اللہ تعالیٰ نے فرمایا

إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ ٱلْمَيْتَةَ وَٱلدَّمَ وَلَحْمَ ٱلْخِنزِيرِ وَمَآ أُهِلَّ لِغَيْرِ ٱللَّهِ بِهِۦ ۖ فَمَنِ ٱضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍۢ وَلَا عَادٍۢ فَلَآ إِثْمَ عَلَيْهِ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌۭ رَّحِيمٌۭ
سورۃ البقرۃ آیت ١٧٣

ترجمہ
اللہ نے تم پر صرف مردار خون خنزیر کا گوشت اور وہ چیزیں حرام کی ہیں جن پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام پکارا گیا ہو پھر جو شخص مجبور ہو جائے اور نہ بغاوت کرنے والا ہو نہ حد سے بڑھنے والا ہو تو اس پر کوئی گناہ نہیں بے شک اللہ بڑا بخشنے والا نہایت رحم والا ہے

یہاں غور سے دیکھنے پر سمجھ آتا ہے
کہ اللہ نے خنزیر کے گوشت کو کیوں حرام کہا؟
کیا وہ قومیں جنہیں اللہ نے مسخ کیا
ان کی خِلقت اس حد تک تبدیل ہو گئی
کہ آج ہم انہی کے جینیاتی نظام کو اپنی بیماریوں کے علاج میں استعمال کر رہے ہیں

ایسا لگتا ہے جیسے جیسے سائنس آگے بڑھ رہی ہے
ویسے ویسے قرآن کے الفاظ اور زیادہ کھل کر سامنے آ رہے ہیں

سَنُرِيهِمْ ءَايَـٰتِنَا فِى ٱلْءَافَاقِ وَفِىٓ أَنفُسِهِمْ حَتَّىٰ يَتَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُ ٱلْحَقُّ ۗ أَوَلَمْ يَكْفِ بِرَبِّكَ أَنَّهُۥ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍۢ شَهِيدٌ
سورۃ فصلت آیت ٥٣

ترجمہ
ہم ان کو اپنی نشانیاں دکھائیں گے دنیا کے کناروں میں بھی اور ان کے اپنے نفسوں میں بھی یہاں تک کہ ان پر واضح ہو جائے گا کہ یہ قرآن ہی حق ہے اور کیا تیرے رب کا یہ جاننا کافی نہیں کہ وہ ہر چیز پر گواہ ہے

ہم سچائی سے منہ موڑ سکتے ہیں
مگر اللہ کی نشانیاں ہم سے منہ نہیں موڑتیں
اور شاید آنے والا وقت ان آیات کو اور زیادہ عیاں کر دے گا

12/03/2025

#کاسنی

31/08/2024

علعلم الادویہ (مفردات) کنوچہ کی پہچان فوائد و استمال اور نقصانات


#کنوچہ #بزرالمرد #دیسیجڑیبوٹیاں #گھرکادواخانہ #نکسیر #بواسیر #قبض #پیچس

26/08/2024


#کری #کریہہ #کریر #کریٹا #کلیر #ڈیہلے #قوتِ_باہ #اچار

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Fernando Castañeda, Sarkash Zahid Chandio, Khadim Hussain...
14/08/2024

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Fernando Castañeda, Sarkash Zahid Chandio, Khadim Hussain Mohammad Sharif, Salar Ali, Syed Sarkar Ali, M Ali khan󱢏 Kashif Iqbal, Ali Abbas, سردار اسد عباس

12/08/2024
05/08/2024





#املتاس #گردنلی #خیارِشنبر

23/07/2024




#دیسیجڑیبوٹیاں #کاکنج #رسبھری #ممولہ #غذااورغذائیت
#دیسیجڑیبوٹیوںسےعلاج #گھرکادواخانہ #ہربل

18/06/2024

مفردات ،جوانسہ بوٹی کی پہچان، فوائد اور استعمال

#
#جوانسہ #جوانہہ #ترنجبین #دھماسہاورجوانسہکافرق #مصفی
#جڑیبوٹیوںسےعلاج #مفردات #گھرکادواخانہ #علاجباالغذاء #مفرداعضاء
#ہمدرددواخانہ #قرشی

11/06/2024

مفردات: مچھیچھی ، اندرانی،ہندرانی بوٹی کے فوائد اور استعمال



#اندرانیبوٹی #ہندرانی #مچھیچھی
#مفردات #طب #حکمت #علاجبالغذاء #مفرداعضاء #دیسیجڑیبوٹیوںسےعلاج

31/05/2024

دھماسہ بوٹی کے فوائد اور استعمال



#دھماں #دھماسہ #دھماسہاورجوانسہمہںفرق #علاجبالغذاء #گھرکادواخانہ #مصفیخون

Address

Jhang Sadar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raaj Hakeem "راج حکیم" posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Raaj Hakeem "راج حکیم":

Share