dr.asif

dr.asif I am content creator �

کہاں تم چلے گئے
07/07/2025

کہاں تم چلے گئے

سلام اے حسین ابنِ علی رضی اللّٰہ عنہ
05/07/2025

سلام اے حسین ابنِ علی رضی اللّٰہ عنہ

JIS JIS ko chahye wo booking karwa lay
03/07/2025

JIS JIS ko chahye wo booking karwa lay

21/06/2025

پنجاب بھر میں سیکورٹی اقدامات کے پیش نظر یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کرنےکا فیصلہ

پنجاب بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کے روز ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی

فلسطین ہمارے لیے ایک مرکزی مسئلہ ہے، اور فلسطینیوں کی فتح ایک یقینی بات ہے۔
21/06/2025

فلسطین ہمارے لیے ایک مرکزی مسئلہ ہے، اور فلسطینیوں کی فتح ایک یقینی بات ہے۔

20/06/2025

اگر بنگلہ دیشی ہم سے جدا نہ ہوتے تو آج وہ بھی مفت دو جی بی ڈیٹا اور دو سو منٹ انجوائے کر رہے ہوتے
ترقی کرتا ہوا پاکستان
😀🙈

عید مبارک!اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو اس پُرمسرت موقع پر بے شمار برکتیں، خوشیاں اور سلامتی عطا فرمائے۔ جب ہ...
07/06/2025

عید مبارک!
اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو اس پُرمسرت موقع پر بے شمار برکتیں، خوشیاں اور سلامتی عطا فرمائے۔ جب ہم اپنے پیاروں کے ساتھ خوشیاں منا رہے ہیں، تو براہِ کرم ہمارے ان مظلوم بھائیوں اور بہنوں کو نہ بھولیں جو فلسطین اور دنیا کے مختلف حصوں میں ظلم و ستم، جنگ اور تکالیف کا شکار ہیں۔
اللہ رب العزت اُن سب پر رحم فرمائے، اُن کی حفاظت فرمائے، اُن کے دکھوں کا مداوا کرے، اور دنیا بھر میں امن، انصاف اور سکون قائم فرمائے۔
آئیے، اس عید پر اُن کے لیے بھی دعا کریں جن کے دل غم میں ڈوبے ہیں اور جو آزادی و امن کی ایک جھلک کے منتظر ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو تقویٰ، اخلاص اور انسانیت کے ساتھ جینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
عید ایک نعمت ہے، آئیے اسے دوسروں کے درد کو بانٹ کر اور اُن کے حق میں دعا کر کے سچ معنوں میں منائیں۔
عید مبارک! 🌙✨

کل 14 ممالک نے غزہ میں جنگ بندی کے حق میں ووٹ دیا اور اکیلے امریکہ نے پوری بے باکی کیساتھ پانچویں بار اسکو ویٹو کرکے ناک...
06/06/2025

کل 14 ممالک نے غزہ میں جنگ بندی کے حق میں ووٹ دیا اور اکیلے امریکہ نے پوری بے باکی کیساتھ پانچویں بار اسکو ویٹو کرکے ناکام بنا دیا۔

امریکہ اسرائیل کے حق میں 48 بار اپنا ویٹو استعمال کر چکا ہے...

فلسطینی صرف اسرائیل سے نہیں لڑ رہے، وہ امریکہ سے لڑ رہے ہیں، اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف تمام امریکی دہشت گردی کے لیے ایک گندی کٹھ پتلی کے سوا کچھ نہیں ہے، درحقیقت امریکا ہی عالمی دہشت گردی کی سرپرستی کرتا ہے...

‏ہر غریب آدمی واپڈا کی اس 200 سے اوپر 1 یونٹ والی  سلیب سے معافی مانگ رہا ہے خداراہ رحم کرے عوام پر یہ ظالم سلیب ختم کرے...
05/06/2025

‏ہر غریب آدمی واپڈا کی اس 200 سے اوپر 1 یونٹ والی سلیب سے معافی مانگ رہا ہے خداراہ رحم کرے عوام پر یہ ظالم سلیب ختم کرے ورنہ کوئی محنت نہیں آپ کی 5 یونٹ 200 سے اوپر گئے ہیں اور بل ڈبل ہو گیا ہے

03/06/2025

( یہ پوسٹ کاپی پیسٹ کرکے اپنے اپنے حلقہ کے MPA اور MNA کو واٹس ایپ کریں )
تف ہے ایسے پالیسی سازوں پر ۔۔۔۔
🛑 حکومتِ پاکستان اور واپڈا سے ایک مڈل کلاس شہری کی فریاد

واپڈا نے حال ہی میں یہ پالیسی نافذ کی ہے کہ:
🔸 ایک گھر میں صرف ایک بجلی کا میٹر لگے گا
🔸 دوسرا میٹر صرف تب لگے گا جب گھر میں الگ گیٹ، الگ پورشن، الگ وائرنگ اور الگ کچن ہو
سوال: کیا 2 یا 3 مرلے کے گھروں میں یہ سب ممکن ہے؟
یقیناً نہیں!
ہمارے شہروں میں ایسے چھوٹے گھروں میں دو یا تین خاندان رہتے ہیں، جن کی اپنی ضروریات، الگ اخراجات، اور اپنی زندگی ہوتی ہے۔ لیکن جگہ کی تنگی کے باعث سب ایک ہی چھت تلے، مختلف کمروں میں رہنے پر مجبور ہوتے ہیں۔
اب جب ایک ہی میٹر ہوگا، تو بجلی کے بل پر جھگڑے، اختلافات اور گھر کے اندر بے سکونی بڑھے گی۔
🔥 اور مسئلہ صرف یہیں ختم نہیں ہوتا!

200 یونٹ والے پروٹیکٹڈ/نان پروٹیکٹڈ صارفین کی درجہ بندی نے غریبوں پر ایک اور بوجھ ڈال دیا ہے۔

👈 ایک عام غریب یا مڈل کلاس گھرانہ جو گرمیوں میں بغیر اے سی کے بھی
300 سے 400 یونٹ بجلی استعمال کرتا ہے —
وہ صرف 200 یونٹ کی حد پار کرنے پر "پروٹیکٹڈ" سے نکل کر
مہنگے ترین نرخوں میں دھکیلا جاتا ہے۔
⚡ کیا یہ انصاف ہے؟
جہاں مہنگائی، گرمی، اور لوڈشیڈنگ پہلے ہی عوام کا جینا دوبھر کر رہی ہے، وہاں ایسی پالیسیاں عذاب بن کر اُترتی ہیں۔

📢 ہماری پُرزور اپیل:

✅ واپڈا اپنی میٹر پالیسی پر نظر ثانی کرے —
چھوٹے گھروں میں رہنے والی الگ فیملیز کو دوسرا میٹر لگوانے کی سہولت دے
(بغیر خارجی دروازے اور کچن کی شرط کے)

✅ 200 یونٹ والی پروٹیکٹڈ/نان پروٹیکٹڈ کی تفریق فوری ختم کی جائے۔

✅ بجلی کے یونٹ کا ریٹ ہر ایک کے لیے برابر رکھا جائے
چاہے 100 یونٹ ہوں یا 500 — ہر شہری کو ایک جیسا بل ملے

✅ مہنگائی کے اس دور میں غریبوں سے سبسڈی چھیننے کے بجائے، ریلیف دیا جائے۔

یہ ملک سب کا ہے ،صرف اشرافیہ یا ایئر کنڈیشنر والوں کا نہیں۔متوسط اور غریب طبقے کو بھی جینے کا حق ہے۔
پالیسیاں بناتے وقت ایوانوں میں بیٹھے لوگ ان گھروں کا تصور کریں،جہاں 6 افراد 3 کمروں میں رہتے ہیں، اور بجلی کا بل بانٹنے پر روز تکرار ہوتی ہے۔

Address

Jhang

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923434402743

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when dr.asif posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to dr.asif:

Share