13/12/2025
دُنیا میں موزوں ترین تجارت ہمسایوں سے ہوتی ہے کیونکہ ٹرانسپورٹ چارجز کم ہوتے ہیں اور وقت بھی کم لگتا ہے
ہمارے چار ہمسایوں کے ساتھ تجارت کی صورت حال کیا ہے؟
ڈیڑھ ارب آبادی کا ہمسایہ بھارت ہماری مارکیٹ نہیں کیونکہ دشمن ہے
ہمارے تاریخی تجارتی پاٹنر افغانستان سے تجارت بند ہےاور نفرت کا عالم یہ ہے کہ وہ آئندہ ہم سے تجارت نہیں کرنا چاہتے ، ایک اندازے کے مطابق پانچ ارب ڈالر کی فارمل یا انفارمل ایکسپورٹس بند ہو چکی ہے
ایران سے گیس پائپ لائین بچھوا کر ہم اپنے حصے کی پائپ لائین بچھانا نہیں چاہتے ، اور بھی کوئ تجارت نہیں، پٹرول بھی نہیں خریدنا، صرف سمگلنگ جاری ہے،
چین سے 20 ارب ڈالر کی امپورٹس کرکے دو ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کرکے ہم بہت خوش ہیں
یہ ہے ہماری معاشی اور خارجہ پالیسی ، لیکن ٹرمپ کی زبان سے سات طیاروں کے گرنے کا سُن کر ہم لوٹ پوٹ ہو جاتے ہیں
دُنیا کی تین ارب آبادی ہماری سرحد وں سے جُڑی ہوئ ہے لیکن ہم اس سے کیا فائدہ اُٹھا رہے ہیں؟