
12/09/2025
ڈومیلی کے علاقہ چنجلوٹ میں ٹرک کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کے دوران دو کیری ڈبے آپس میں ٹکرا گئے۔
حادثے میں ایک کیری ڈبہ گوجرخان جبکہ دوسری سمبلی سروالہ کی بتائی جا رہی ہے۔ ٹکر کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور اوورٹیکنگ کے باعث پیش آیا۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔