14/09/2026
سوہاوہ: ہزارہ ایکسپریس کی آخری بوگی پٹری سے اتر گئی، مسافر محفوظ
سوہاوہ: کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو سوہاوہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک بار پھر حادثہ پیش آیا، جہاں ٹرین کی آخری بوگی اچانک پٹری سے اتر گئی۔ خوش قسمتی سے حادثے کے نتیجے میں تمام مسافر محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔