08/07/2024
ڈومیلی ڈیم میں نہاتے نوجوان ڈوب کرجانبحق
لاش کو ریسکیو1122,پولیس اور مقامی افراد نے نکال لی،شناخت 21سالہ عبداللہ ولد ذیشان عمر ڈومیلی سے ہوٸی
سوہاوہ:(چوہدری وقاص سے)تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ریسکیوکو کال موصول ہوٸی کہ ڈومیلی ڈیم کے قریب بارش کے پانی کے جوہڑ میں نہاتے ہوۓ ایک 21سالہ نوجوان ڈوب گیا۔جس پر ریسکیو1122کی ٹیمیں فوری موقع پرپہنچ کر ریسکیوآپریشن شروع کیا۔اپریشن میں تھانہ ڈومیلی پولیس اور مقامی افراد نے بھی ریسکیو1122کیساتھ مدد کی۔کافی دیر تک آپریشن جاری رہنے کے بعد لاش کو نکال لیاگیا۔جانبحق نوجوان کی شناخت 21سالہ عبدالله ولد ذیشان علی ڈومیلی سے ہوٸی۔لاش کو آر ایچ سی ڈومیلی منتقل کیاگیابعدازاں لواحقین کے حوالے کردیاگیا۔پولیس نے بھی مزید شواہد جمع کرلٸے۔مقتول عبداللہ مجاہد کا نواسہ تھا۔اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیاوالدین پر غشی کے دورے ہرآنکھ اشکبار دیکھاٸی دی۔
゚viralシfypシ゚viralシalシ