16/04/2024
Please follow page Madina Madina
اس تصویر کو غور سے دیکھیں
• بے استری کئے کپڑے
• چہرے پر خوفِ خدا کے آثار
• لبوں حضور سے محبت کی باتیں
• اس عمر میں بھی علم کی مجلس میں حاضر رہنا
• اپنے جوابات کے تصدیق کے لئے مفتی صاحب کو ساتھ بٹھانا (حالانکہ خود مفتی صاحب کے مرشد ہیں)
• علالت کے باوجود کئے گھنٹے مریدین کو اس لئے دینا کہ ان کی آخرت سنور جائے
• محتاط اتنے کہ مریدین حتی کہ اپنے چھوٹوں سے بھی معافی تلافی کرلیں
• اور بھی کئے اوصاف کے مالک ہیں مرشدِ کریم جو بیان کئے جائیں تو پوری تحریر ہی اس میں نکل جائے
اب ذرا غور کیجئے کہ کیا یہ شخص اپنی ذات کے لئے وہ نعرے لگاوا سکتا ہے؟
جس کی حضور سے محبت زمانے پر عیاں ہے
اپنے ضمیر سے پوچھنا جواب نا ہی آئے گا
جس نے ہمیں تمام صحابہ بشمول حضرت عمار بن یاسر و محمد بن ابو بکر رضی اللہ عنھم کی محبت سکھائی اس پر یہ الزام کہ یہ ان کا دشمن بنارہے ہیں معاذ اللہ
بھائی! انہوں تو نعرے لگائے کہ ہر صحابی نبی جنتی جنتی
اور ہاں حضرت امیرِ معاویہ کا عرس منانا بھی تم جیسوں کے لئے پھکی کا کام کرگیا تم نے بغض معاویہ کا ظاہر کردیا جبکہ قرآن تو کہتا ہے ہم نے ان تمام کے ساتھ بھلائی کا وعدہ کرلیا ہے
مدنی چینل لوگوں کو فرقہ نہیں بناتا بلکہ سواد اعظم کی جانب صراط مستقیم دیکھاتا ہے اور یہی مدنی چینل دیکھ کر کئی غیر مسلم مسلمان ہوئے اور کئی لوگ دعوت اسلامی کے مبلغین کے ہاتھ پر اسلام لائے
اور تمہارے لئے ایک پھکی یہ بھی تھی کہ اعلیٰ حضرت امام اہلسنت کا ذکر کثرت سے کیا جائے کیونکہ اس دور میں سنیت کا معیار اعلی حضرت ہیں
اور مدنی چینل پر کونسی بدعات ہوتی ہیں ذرا ہمیں بھی تو بتاؤ اور تمہاری وقعت تو فقط اعتراض کرنے کی ہے کیونکہ کام تو تم سے ہونا نہیں ہے
خیر بھائی تو نہیں سمجھے گا کیونکہ ختم اللہ علی قلوبھم والوں میں سے ہی ہے تو!!!
بس اتنا ضرور ہے کہ الیاس قادری اس وقت کا امام ہے اور آج تک جو ان سے ٹکرایا ہے وہ دوبارا نظر نہیں آیا ہے
مسلک کا تو امام ہے الیاس قادری
تدبیر تیری تام ہے الیاس قادری
تحریر: محمد حاشر عطاری
نوٹ: تحریر سے نام ہٹانا شرعاً و اخلاقاً درست نہیں