 
                                                                                                    13/10/2025
                                            کیا آپ نے کبھی صلوٰۃ الحاجت کو experience کیا؟؟؟ 
میرا دل کرتا ہے میں لوگوں کو پکڑ پکڑ کے بتاؤں کہ:
Why are you feeling sad?
You have an amazing option of "slaat ul haajat"
Feeling broken?? 
Feeling sad?? 
کیا کرتے ہیں ایسی صورتحال میں سب سے پہلے؟؟ 
روتے ہیں؟ کسی سے share کرتے ہیں؟ depression میں چلے جاتے ہیں؟؟ motivational talks سنتے ہیں؟ اس سے وقتی طور پہ relax ہوجاتے ہیں مگر کچھ عرصے بعد وہی cycle شروع! 
۔ believe me میں بھی ایسا ہی کرتی ہوں! 
لیکن! 
آپ کو ایک بات بتاؤں؟؟ 
ایک حدیث کے مطابق اگر کوئی شخص وضو کرے، دو رکعت نماز پڑھے اور اس کے بعد دعائے حاجت مانگے تو الله سبحانہ وتعالیٰ جلد یا بدیر اسکی وہ حاجت ضرور پوری کرتے ہیں۔ 
میں نے اسے experience کیا! 
اور! 
آپ سوچ نہیں سکتے، میں بیان نہیں کرسکتی کہ اس کے حیران کن نتائج نکلتے ہیں۔ 
آ 
فائدہ پتہ ہے کیا چیز دیتی ہے؟؟
"دعا"
آپ سب دعا مانگتے ہیں! مکمل یقین سے! باقاعدگی سے! 
لیکن! 
آپ صلوٰۃ الحاجت کو پڑھ کے دیکھیے! آپ یقیناً پڑھتے ہوں گے!مگر آپ اسے روٹین بنا کی دیکھیے! جب بھی زندگی میں ذرا سا اتار چڑھاؤ آئے، فوراً وضو کیجیے! دو رکعت ادا کیجیے! طویل قرات نہیں کرسکتے؟ it's ok معوذتین پڑھ لیجئے! دعا مانگیے!
That's it
اور بس! 
حیران کن نتائج دیکھیے! 
اور پتہ ہے ہم frustrated کب ہوتے ہیں؟ 
جب ہم سوچتے ہیں دعا کے بعد بھی سب ویسے کا ویسا ہی ہے! 
نہیں! اس کے بعد کچھ بھی ویسا نہیں ہوگا! 
بہت کچھ بدلے گا ان شاءاللہ! 
آپ کا مسئلہ ہوسکتا ہے فوری حل نہ ہو، وہ تب ہی ہوگا جب "مکتوب" ہے لیکن! آپ کو اس مسئلے کو دوران survive کرنا  آجائے گا۔ آپ کو کہیں سے کوئی امید کی کرن نظر آ جائے گی۔یا۔۔۔ یا کچھ اور! 
لیکن کچھ نہ کچھ ہوگا ضرور، جس سے آپ کے دل کی حالت بدل جائے گی، آپ پرسکون ہوجائیں گے۔ 
ایک اور بات! 
صلوٰۃ الحاجت صرف بڑی ضروریات کے لیے ہی نہیں ہے۔ یہ ہر ضرورت کےلیے ہے۔ کیا ہمیں روزمرہ کے کاموں میں کوئی حاجت نہیں ہوتی؟ ہوتی ہے ناں؟ تو ایک کام کیجئے! چھوٹی سے چھوٹی ضرورت پر بھی، پہلے اللہ سبحانہ وتعالیٰ! پھر بندے! 
Anytime! 
۔ self control  کر کے پہلے اللہ کو اپنا مسئلہ بتائیے۔ اس کے بعد اگر کسی انسان کے پاس آپ جائیں گے بھی تو وہ آپ کو اللہ سبحانہ وتعالیٰ بھیجے گا، وہ آپ کو درست جگہ لے کے جائے گا۔
❤️🩹                                        
 
                                                                                                     
                                                                                                     
                                                                                                     
                                                                                                     
                                                                                                     
                                                                                                     
                                                                                                     
                                                                                                     
                                                                                                     
                                         
   
   
   
   
     
   
   
  