
02/08/2025
محترمی و مکرمی جناب۔۔۔۔
خطیب جامع مسجد۔۔۔۔۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
آج یکم اگست، 2025ء کو جمعۃ المبارک کا دن ہے۔
اور جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ اگست پاکستان کی آزادی کا مہینہ ہے اور اگست عموماً برسات کا بھی مہینہ ہوتا ہے اور اس موسم میں ساون کی ہر طرف ہریالی ہی ہریالی نظر آتی ہے جو ہمارے ماحول کو خوبصورت اور زمین کو سرسبز وشاداب بناتی ہے!
محترم جناب خطیب صاحب،
گزشتہ چند سالوں سے ہمارے گاؤں، علاقے اور ملک کے مختلف علاقوں میں یہ ایک بہت اچھا رجحان پیدا ہو چکا ہے کہ ہمارے کچھ باشعور شہری اور تنظیمیں ہر سال ساون / برسات میں شجرکاری مہم چلاتی ہیں جس کی بدولت نئے پودے لگائے جاتے ہیں۔
ہمارے لئے یہ ایک حوصلہ افزأ بات ہے کہ اگست میں شجرکاری پاکستان کے مختلف علاقوں میں ایک کلچر بنتا جا رہا ہے اور یہ شعور لوگوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے کہ پودے ہمیں آکسیجن ہی نہیں مہیا کرتے بلکہ ماحولیات کی بہتری کے لئے بھی پودے ناگزیر ہیں اور ہمارا ملک گزشتہ چند سالوں سے گلوبل وارمنگ کی وجہ سے جن ماحولیاتی تبدیلیوں کی زد میں آیا ہوا ہے تو کلائمیٹ چینج کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے بھی ہمارے پاس ایک آسان اور مؤثر حل یہی ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات سے بچ سکتے ہیں۔
ہمارے اپنے گاؤں اور قریبی علاقوں میں اس ضمن میں گرین تنظیمیں بنی ہوئی ہیں جو زور وشور سے اس سال بھی شجرکاری مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اب آزادی کے مہینے کو شجرکاری مہم اور یومِ آزادی 14 اگست کو لوگوں کو اپنے اپنے گھروں میں پودے لگانے کے لیے مختلف جگہوں پہ اسٹال لگا کر تقسیم کئے جاتے ہیں۔
🌱🪴🎋🌲🌴🌳
لہذا آپ سے گذارش ہے کہ آج آپ جمعۃ المبارک کے خطبہ میں لوگوں کو قرآن و حدیث اور ماحولیات کے حوالے سے شجرکاری کرنے کی ترغیب اور شعور دیں تاکہ ہمارے گاؤں، علاقے اور ملک میں پودے لگانے والے سوشل ورکرز کے ساتھ وہ تعاون کریں!
آپ کا خطبہ اور آپ کی طرف سے لوگوں کو دی گئی ترغیب زیادہ مؤثر ثابت ہوگی!
آزادی کے اس مہینے میں "ہر فرد دو شجر" ہم سب پر لازم ہے۔ اور اگر آپ آج لوگوں کو ترغیب دیں کہ ہر گھرانہ اپنے اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے کم از کم دو پودے لگائے تو یہ ماحولیات کی ضرورتیں پوری کرنے کے ساتھ ساتھ صدقہ جاریہ اور ایصالِ ثواب کا باعث بھی بنیں گے، ان شاءاللہ۔
🌳🌴🌲🎋🪴🌱
ملتمس،
* دھنیالہ گرِینز ٹیم
* قاضی چک گرِینز ٹیم،
تحصیل دینہ، ضلع جہلم
* کراڑیوالہ گرِینز ٹیم،
تحصیل کھاریاں، ضلع گجرات
* چک شیر محمد گرِینز ٹیم
تحصیل و ضلع منڈی بہاؤ الدین
پنجاب۔ پاکستان
🇵🇰