07/07/2025
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت اہم اجلاس، پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ میں بہتری کے لئے اہم فیصلے
مشیر صحت میجر جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس میں شرکت کی
وزیراعلی مریم نوازشریف کا سرکاری ہسپتالوں میں 2 روز کے اندر ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کی ہدایت
اجلاس میں سی ایم ہیلتھ ویجیلنس سکواڈ کے قیام کا اصولی فیصلہ
سی ایم ہیلتھ ویجیلنس سکواڈ ہسپتال کا وزٹ کر کے وزیراعلی مریم نوازشریف کے احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لے گا
وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہر ٹیچنگ اور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بچوں اور بالغ مریضوں کے لئے وینٹی لیٹر مہیا کرنے کی ہدایت
مرحلہ وار اضلاع میں تربیت یافتہ ڈاکٹرز کی تعیناتی اور کیتھ لیب بنانے کے منصوبے کاجائزہ
کیتھ لیب پراجیکٹ کی تکمیل تک ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں کنسلٹنٹ اور ہارٹ سرجنز کی موجودگی یقینی بنائی جائے- مریم نوازشریف
ہارٹ کنسلٹنٹ اور سرجنز ہفتے میں 2مرتبہ ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں جاکر خدمات سرانجام دیں گے- مریم نوازشریف
وزیراعلی مریم نوازشریف نے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں درکار سپیشلسٹس کی فہرست طلب کرلی
ہسپتالوں میں سٹوڈنٹس نرسز کے لئے انجکشن ایس او پیز وضع اور آویزاں کرنے کی ہدایت
ایمرجنسی او رپیڈز وارڈز میں ٹرینڈ اور تجربہ کار نرسز کو ڈیوٹی پر تعینات کرنے کاحکم
دوران ڈیوٹی نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ
ہسپتالوں میں موبائل فون کی بجائے رابطے کے لئے پیجر سسٹم نافذ کرنے کا حکم
ہر ضلع میں سی ای او اور ایم ایس کی تعیناتی کے لئے سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کو خود انٹرویو لینے کی ہدایت
ڈسٹرکٹ کے ہر بڑے ہسپتال میں سی ٹی سکین اور ایم آر آئی مشین کی موجودگی اورفعالیت یقینی بنانے کی ہدایت
سرکاری ہسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرہ سسٹم کو فعال کرنے اور باقاعدہ مانیٹرنگ کا سسٹم وضع کرنے کی ہدایت
ہسپتالوں کے شکایات سیل میں غیر جانبدار افسر تعینات کیا جائے گا
وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہسپتالوں میں فری میڈیسن ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
ایمرجنسی روم کے قریب ٹراما سنٹر کے قیام اور لائف سیونگ ڈرگز یقینی بنانے کی ہدایت
وزیراعلی مریم نوازشریف کی تمام فیصلوں پر 3ماہ کے اندر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت