Shoaib Jhelum

Shoaib Jhelum Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Shoaib Jhelum, Digital creator, Jhelum.

We Making Motivational life lesson Videos And change lives of people by raising awareness.
اندازے بیاں اگرچہ شوق نہیں لیکن
کاش کے اوتر جائے آپ کے دل میں میری بات😊

‏مدت ہوئی ہے یار کو مہماں کیے ہوئےجوشِ قدح سے بزم چراغاں کیے ہوئےکرتا ہوں جمع پھر جگرِ لخت لخت کوعرصہ ہوا ہے دعوتِ مژگاں...
27/11/2025

‏مدت ہوئی ہے یار کو مہماں کیے ہوئے
جوشِ قدح سے بزم چراغاں کیے ہوئے

کرتا ہوں جمع پھر جگرِ لخت لخت کو
عرصہ ہوا ہے دعوتِ مژگاں کیے ہوئے

پھر وضعِ احتیاط سے رکنے لگا ہے دم
برسوں ہوئے ہیں چاک گریباں کیے ہوئے

پھر گرمِ نالہ ہائے شرر بار ہے نفَس
مدت ہوئی ہے سیرِ چراغاں کیے ہوئے

دل پھر طوافِ کوئے ملامت کو جائے ہے
پندار کا صنم کدہ ویراں کیے ہوئے

پھر شوق کر رہا ہے خریدار کی طلب
عرضِ متاعِ عقل و دل و جاں کیے ہوئے

دوڑے ہے پھر ہر ایک گل و لالہ پر خیال
صد گلستاں نگاہ کا ساماں کیے ہوئے

مانگے ہے پھر کسی کو لبِ بام پر ہوس
زلفِ سیاہ رخ پہ پریشاں کیے ہوئے

چاہے ہے پھر کسی کو مقابل میں آرزو
سرمے سے تیز دشنۂ مژگاں کیے ہوئے

پھر جی میں ہے کہ در پہ کسی کے پڑے رہیں
سر زیر بارِ منتِ درباں کیے ہوئے

جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت، کہ رات دن
بیٹھے رہیں تصورِ جاناں کیے ہوئے

غالبؔ ہمیں نہ چھیڑ، کہ پھر جوشِ اشک سے
بیٹھے ہیں ہم تہیّۂ طوفاں کیے ہوئے

مرزا غالب

27/11/2025

حضرت ذوالنون مصری اور ایک نوجوان کا واقعہ اور آج کا ہمارا معاشرہ

26/11/2025

اہ زندگی کہی بیٹھ کر چائے پیتے ہیں
توں بھی تھک گئی ہوگی ہمیں تھکاتے تھکاتے🥺

ایک بادشاہ نے تین بے گناہ افراد کو سزائے موت سنا دی۔ بادشاہ کے حکم کی تعمیل میں ان تینوں کو پھانسی گھاٹ پر لے جایا گیا ج...
25/11/2025

ایک بادشاہ نے تین بے گناہ افراد کو سزائے موت سنا دی۔ بادشاہ کے حکم کی تعمیل میں ان تینوں کو پھانسی گھاٹ پر لے جایا گیا جہاں ایک بہت بڑا لکڑی کا تختہ تھا

جس کے ساتھ پتھروں سے بنا ایک مینار اور مینار پر ایک بہت بڑا بھاری پتھر مضبوط رسے سے بندھا ہوا ایک چرخے پر جھول رہا تھا، رسے کو ایک طرف سے کھینچ کر جب چھوڑا جاتا تھا تو دوسری طرف بندھا ہوا پتھرا زور سے نیچے گرتا اور نیچے آنے والی کسی بھی چیز کو کچل کر رکھ دیتا تھا...!!!!

چنانچہ ان تینوں کو اس موت کے تختے کے ساتھ کھڑا کیا گیا، ان میں سے...
ایک عالم
دوسرا وکیل
اور تیسرا فلسفی
سب سے پہلے عالم کو اس تختہ پر عین پتھر گرنے کے مقام پر لٹایا گیا اور اس کی آخری خواہش پوچھی گئی تو عالم کہنے لگا میرا خدا پر پختہ یقین ہے وہی موت دے گا اور زندگی بخشے گا۔ بس اس کے سوا کچھ نہیں کہنا۔
اس کے بعد رسے کو جیسے ہی کھولا تو پتھر پوری قوت سے نیچے آیا اور عالم کے سر کے اوپر آکر رک گیا۔ یہ دیکھ کر سب حیران رہ گئے اور عالم کے پختہ یقین کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی اور رسہ واپس کھینچ لیا گیا...!!!!

اس کے بعد وکیل کی باری تھی اس کو بھی تختہ دار پر لٹا کر جب آخری خواہش پوچھی گئی تو وہ کہنے لگا میں حق اور سچ کا وکیل ہوں اور جیت ہمیشہ انصاف کی ہوتی ہے۔ میں بے گناہ ہوں اور یہاں بھی میرا رب انصاف کرے گا۔
اس کے بعد رسے کو دوبارہ کھولا گیا پھر پتھر پوری قوت سے نیچے آیا اور اس بار بھی وکیل کے سر پر پہنچ کر رک گیا۔ پھانسی دینے والے اس انصاف سے حیران رہ گئے اور وکیل کی جان بھی بچ گئی...!!!!

اس کے بعد فلسفی کی باری تھی اسے جب تختے پر لٹا کر آخری خواہش کا پوچھا گیا تو وہ کہنے لگا،
"اس دنیا میں نہ ہی کوئی خدا ہے اور نہ وہ کسی کو بچاتا ہے۔ عالم کو نہ خدا نے بچایا ہے اور نہ ہی وکیل کو اس کے انصاف نے، دراصل میں نے غور سے دیکھا ہے کہ رسے پر ایک جگہ گانٹھ ہے جو چرخی کے اوپر گھومنے میں رکاوٹ کی وجہ بنتی ہے جس سے رسہ پورا کُھلتا نہیں اور پتھر پورا نیچے نہیں گرتا۔"
فلسفی کی بات سُن کر سب نے رسے کو بغور دیکھا تو وہاں واقعی گانٹھ تھی۔ انہوں نے جب وہ گانٹھ کھول کر رسہ آزاد کیا تو پتھر پوری قوت سے نیچے گرا اور فلسفی کا ذہین فطین سر کچل کر رکھ دیا...!!!!

سبق ہے کہ
بعض اوقات بہت کچھ جانتے ہوئے بھی منہ بند رکھنا حکمت میں شمار ہوتا ہے
following 😊

‏اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہوں اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں زندگی کہیں سے بھی شروع ہو سکتی ہے۔
21/11/2025

‏اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہوں اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں زندگی کہیں سے بھی شروع ہو سکتی ہے۔

مَیں نے کبھی کسی کنجوس کو محبت لُٹاتے نہیں دیکھا ـ محبت ہمیشہ اہلِ سخاوت کی ہتھیلیوں سے ہی پُھوٹتی ہے 🍁🍁
21/11/2025

مَیں نے کبھی کسی کنجوس کو محبت لُٹاتے نہیں دیکھا ـ محبت ہمیشہ اہلِ سخاوت کی ہتھیلیوں سے ہی پُھوٹتی ہے 🍁🍁

21/11/2025

دبئی ائیر شو 2025: بھارتی طیارہ گر کر تباہ

20/11/2025

یہ بچی جو اپنا نام عابدہ بتاتی ہے، والد کا نام یعقوب بتاتی ہے۔ 15 جون 2005 کو اسلام آباد سے لاوارت ملی تھی۔ جب ملی تھی تو اس کی عمر تقریباً 5 سال تھی اور گھر کا پتہ جہلم بتاتی ہے
رابطہ نمبر
03090000015
آپ اگر جانتے ییں تو اس بچی کو اپنے ماں پاب سے ملنے میں مدد کریں اور اگر نہیں تو گروس میں شیر کریں شاید آپ کے شیر کرنے سے ویڈیو اس بچی کے ماں باپ تک رسائی ممکن کریں

ہرن_اور_اللہ_تعالیﷻ_کی_قدرتہرن کی کمر پہ جو پسینہ آتا ہے وہ اسکی ناف میں جمع ہوتا ہے اور جب دوڑتی ہے تو جو گرد اوڑتی ہے ...
20/11/2025

ہرن_اور_اللہ_تعالیﷻ_کی_قدرت
ہرن کی کمر پہ جو پسینہ آتا ہے وہ اسکی ناف میں جمع ہوتا ہے اور جب دوڑتی ہے تو جو گرد اوڑتی ہے وہ پسینے پہ جم جاتی ہے اور وہ کستوری بن جاتی ہے یہ خاصیت ایک خاص قسم کی نسل ہے ہرن اس میں پائی جاتی ہے اور یہ خاصیت ہرن کو تب ملی جب اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا کیا تو ہرن سمیت تمام جانوروں کو کہا کہ آو اللہﷻ کے نبی کی زیارت کرتے ہیں ان سب جانوروں مین ہرن گئی تھی زیارت کرنے کو تو آدم علیہ السلام نے ہرن کی پشت پہ ہاتھ پھیرا تھا تب سے ہرن کا پسینہ اسکی ناف میں جمع ہوتا ہے اور اس پہ گرد پڑتی ہے تو کستوری بن جاتی ہے
کستوری، دنیا کی مہنگی ترین خوشبو ہے اور کستوری کی جائے تولید ہرن کی ناف ہے ، جس ہرن کی ناف میں یہ کستوری بنتی ہے وہ خود اس خوشبو کو سونگھ کر مسحور ہو جاتا ہے اور شنید ہے کہ بعد از طعام ہرن اپنا تمام وقت اس کستوری کو کھوجنے میں صحرا میں بھٹکتا رہتا ہے ، مگر اس چیز سے لا علم رہتا ہے کہ وہ خوشبو اس کی اپنی ناف میں سے آ رہی ہے

ہرن کی لا علمی پر آپ یقینا ہنسیں یہ آپ کا حق ہے مگر خدا نے ایسا کام صرف ہرن کیساتھ ہی نہیں کر رکھا ، بلکہ گھوڑا وہ طاقت ہے جو طاقت کو ناپنے کا بھی معیار ہے ، یہ موٹر اتنے ہارس پاور کی ہے یہ تو سن رکھا ہو گا آپ نے مگر روایت ہے کہ بروز قیامت گھوڑے کو پتہ چلے گا کہ اس کے پاس کتنی طاقت تھی

آپ گھوڑے پر بھی ہنسنے میں حق بجانب ہیں مگر ایسا کام صرف گھوڑے کیساتھ بھی نہیں آپ کیساتھ بھی ہے اور میرے ساتھ بھی ،

کیونکہ حدیث سرور دو عالم ﷺ ہے جس نے اپنے آپ کو پا لیا ، اس نے اپنے رب کو پا لیا ، مگر خود تک
کی رسائی اور معرفت نہ مجھے ہے اور نہ آپ کو ۔

20/11/2025

😌

انا للہ وانا الیہ راجعونمکہ سے مدینہ جانے والی  انڈین عمرہ زائرین کے گاڑی کو آئیل ٹینکر کی ٹکر لگنے سے حادثہ ۔۔۔  جن میں...
17/11/2025

انا للہ وانا الیہ راجعون
مکہ سے مدینہ جانے والی انڈین عمرہ زائرین کے گاڑی کو آئیل ٹینکر کی ٹکر لگنے سے حادثہ ۔۔۔ جن میں لگ بھگ 42 افراد شہ&ید ہو گئے
ان سب کا تعلق حیدر آباد سے تھا 🥲

Address

Jhelum

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shoaib Jhelum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shoaib Jhelum:

Share