Thal News

Thal News علاقہ تھل نیوز

جہلم میں خاتون سمیت 4 افراد قتل آر پی او راولپنڈی موقع پر پہنچ گئے تھانہ کالا گجراں کے علاقے کوٹھہ پرانا میں 04 شہریوں ک...
08/09/2025

جہلم میں خاتون سمیت 4 افراد قتل
آر پی او راولپنڈی موقع پر پہنچ گئے

تھانہ کالا گجراں کے علاقے کوٹھہ پرانا میں 04 شہریوں کی قتل کے موقع کا وزٹ،

قتل کی واردات کا افسوس ناک واقعہ تھانہ کالا گجراں کے علاقہ میں پیش آیا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا اور ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے موقع کا وزٹ کیا،

آر پی او راولپنڈی ریجن اور ڈی پی او جہلم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، شواہد کا جائزہ لیا،ملزمان کی گرفتاری کو جلد از جلد یقینی بنانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی،

ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے،موقعہ سے تمام شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں،تمام زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں،

میرٹ پر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے گا، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قاتلوں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا

*ترجمان جہلم پولیس*

، پنڈ دادنخؒاں ،  تھانہ جلالپور  کے ایریا میں  سگھر پور روڈ پر دوران ناکہ بندی  مشکوک  موٹر سائیکل سواروں کو کو رکنے کا ...
05/09/2025

، پنڈ دادنخؒاں ، تھانہ جلالپور کے ایریا میں سگھر پور روڈ پر دوران ناکہ بندی مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن موٹر سائیکل سوارمسلح اشخاص نے فائرنگ شروع کردی ، اور سگھر پور کی طرف بھاگے۔ ٹیم نے ملزمان کا پیچھا کیا اور تھوڑی دیر فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر ایک ملزم زخمی حالت میں ملا جس کا نام محمد آصف عر ف آصو ولد عامر علی سکنہ جیئہ ، تحصیل و ضلع منڈی بہاؤالدین معلوم ہو اجبکہ اُس کے ساتھی فرار ہو گئے ، جنکی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ زخمی ملزم طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال ،پنڈ دادنخان منتقل کیا گیا ۔ زخمی ملزم کیخلاف قتل ، اقدام قتل ، ناجائز اسلحہ ، رہبری ، چوری کے متعدد مقدمات درج ہیں اور قتل ، اقدام قتل کے مقدمات میں مجرم اشتہاری ہے

ٹوبھہ کی مساجد کے خطیبوں اور ان کے حامیوں کے خلاف پولیس کی جانب سے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 32 افراد کو امن عامہ کے تحت گ...
05/09/2025

ٹوبھہ کی مساجد کے خطیبوں اور ان کے حامیوں کے خلاف پولیس کی جانب سے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 32 افراد کو امن عامہ کے تحت گرفتار کر لیا گیا، یہ گرفتاریاں دفعہ 7/51 کے تحت عمل میں آئیں۔

ٹیم جہلم پر فائرنگ – ایک ملزم زخمی، دوسرا فرار C C D  C C Dٹیم جہلم نے تھانہ صدر کی حدود میں "نوگراں پل" پر دوران     نا...
02/09/2025

ٹیم جہلم پر فائرنگ – ایک ملزم زخمی، دوسرا فرار C C D

C C D
ٹیم جہلم نے تھانہ صدر کی حدود میں "نوگراں پل" پر دوران
ناکہ بندی ایک مشکوک موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا، مگر سواروں نے رکنے کے بجائے ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔

🔹 خوش قسمتی سے ایک نسٹیبل کو گولی ہیلمٹ پر لگی اور وہ محفوظ رہا۔
🔹 ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوئے۔
🔹 تعاقب کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں پکڑا گیا جس کی شناخت عاصم بلال عرف صاحبو ولد محمد اقبال، سکنہ راجہ کلاں (سرائے عالمگیر، ضلع گجرات) کے نام سے ہوئی۔
🔹 دوسرا ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

📌 زخمی ملزم کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کیا گیا، جبکہ اس کے قبضہ سے 30 بور پسٹل برآمد ہوا۔
📌 برآمد موٹر سائیکل چوری شدہ نکلا، جس کا مقدمہ نمبر 369 مورخہ 22-08-2025 تھانہ سول لائن جہلم میں درج ہے۔
📌 عاصم بلال عرف صاحبو منشیات اور موٹر سائیکل چوری کے کئی مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب بھی تھا۔

⚖️ ملزم سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔

منڈی بہاءالدین: تھانہ بھاگٹ پولیس کی بڑی کامیابی، 3 سال قبل اپنے ہی 9 سالہ بیٹے عبداللہ کو قتل کرنے والا سفاک والد گرفتا...
02/09/2025

منڈی بہاءالدین: تھانہ بھاگٹ پولیس کی بڑی کامیابی، 3 سال قبل اپنے ہی 9 سالہ بیٹے عبداللہ کو قتل کرنے والا سفاک والد گرفتار۔ مقتول کی ماں انصاف کے لیے 3 برس سے دربدر تھی، ڈی پی او وسیم ریاض خان کی ہدایت پر ایس ایچ او نواز گوندل نے دن رات محنت کرتے ہوئے ملزم کو لیہ، بھکر اور مظفرگڑھ میں کارروائیاں کر کے آخرکار چار دن میں رات 3 بجے گرفتار کر لیا۔ اہل علاقہ نے ایس ایچ او اور ٹیم کی محنت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

اسٹیج، ٹی وی اور فلم کے نامور اداکار انور علی انتقال کر گئے انور علی کی  کل طبیعت خراب ہونے پر رائیونڈ روڈ کے اسپتال میں...
02/09/2025

اسٹیج، ٹی وی اور فلم کے نامور اداکار انور علی انتقال کر گئے

انور علی کی کل طبیعت خراب ہونے پر رائیونڈ روڈ کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا،

انور علی ایک عرصہ
سے پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے
اور ان کا علاج جاری تھا۔

31/08/2025

منڈی بہاؤالدین

ایم سی بھیرہ اور 1122 بھیرہ کی جانب سے تحصیل کوٹمومین کے علاقے ہلال پور، تخت ہزارہ، حسینہ بری، بدر رانجھا میں ریسکیو کاو...
29/08/2025

ایم سی بھیرہ اور 1122 بھیرہ کی جانب سے تحصیل کوٹمومین کے علاقے ہلال پور، تخت ہزارہ، حسینہ بری، بدر رانجھا میں ریسکیو کاوشیں کی گئیں۔

*پنجاب ایمرجنسی سروسز**ریسکیو 1122 چکوال**بتاریخ: 29 اگست 2025**لاوہ: میال اڈہ کے قریب اے پی وی وین اور سوزوکی وین میں ت...
29/08/2025

*پنجاب ایمرجنسی سروسز*
*ریسکیو 1122 چکوال*
*بتاریخ: 29 اگست 2025*

*لاوہ: میال اڈہ کے قریب اے پی وی وین اور سوزوکی وین میں تصادم، دو افراد جاں بحق، چھ زخمی*

تفصیلات کے مطابق ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم چکوال کو اطلاع ملی کہ میال اڈہ کے قریب ایک اے پی وی وین اور سوزوکی وین کے درمیان خوفناک تصادم پیش آیا ہے، جس میں متعدد افراد متاثر ہوئے۔

ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم چکوال نے سب اسٹیشن لاوہ سے فوری طور پر ایمبولینسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے موقع پر سین اسیسمنٹ کیا، گاڑیوں میں پھنسے افراد کو نکالا، ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال تلہ گنگ منتقل کیا، جبکہ جاں بحق افراد کو سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق سوزوکی وین تلہ گنگ کی طرف جا رہی تھی جبکہ اے پی وی وین میانوالی کی طرف تیز رفتاری سے آ رہی تھی جو کنٹرول نہ رکھنے کے باعث میال اڈہ کے قریب سوزوکی وین سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں 40 سالہ محمد اکرم ولد شیر زمان اور 47 سالہ محمد ریاض ولد جہانگیر، دونوں ساکن لیٹی، موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی کے باعث مزید جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔

27/08/2025

Address

Jhelum
49600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Thal News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share