29/06/2025
سیلاب 2022 ہو یا 2025، دونوں مواقع پر انتظامیہ کی غفلت اور نااہلی نے قدرتی آفت کو انسانی المیے میں بدل دیا۔ پہلے سے جاری الرٹس اور وارننگز کے باوجود نہ تو بروقت حفاظتی اقدامات کیے گئے، نہ ہی ریسکیو ٹیمیں فوری پہنچیں۔ غیر قانونی تجاوزات، ناقص ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور حکومتی سستی نے قیمتی جانیں نگل لیں—یہ صرف قدرتی آفت نہیں، بلکہ انتظامی قتل ہے۔
ہر سال کمیٹیاں بنتی ہیں، افسران معطل ہوتے ہیں، مگر عملی اصلاحات کہیں نظر نہیں آتیں۔ سیاحوں کی چیخیں، مقامی لوگوں کی آہیں، سب کچھ سرکاری بے حسی کی نذر ہو گیا۔ اب بھی اگر حکمرانوں نے ہوش نہ سنبھالا تو آنے والے سالوں میں بھی یہی داستان دہرائی جائے گی۔