Kanju News Digital

Kanju News Digital Kanju News Digital is News page which provides solid news for the people of swat.

16/09/2026
ایشمل کو انصاف دلانے کیلئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کی قانونی ٹیم تشکیل، سہیل احمد ایڈوکیٹ لیڈ کونسل، نیلم چٹان شریک ...
16/09/2026

ایشمل کو انصاف دلانے کیلئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کی قانونی ٹیم تشکیل، سہیل احمد ایڈوکیٹ لیڈ کونسل، نیلم چٹان شریک وکیل مقرر ایشمل کیس: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات نے قانونی ٹیم تشکیل دے دی، متاثرہ خاندان کی وکالت کرے گی، پشاور ہائی کورٹ کے ایڈوکیٹ سہیل احمد کو لیڈ لیگل کونسل جبکہ ایڈوکیٹ نیلم چٹان کو شریک وکیل مقرر کیا گیا ہے۔سوات: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات نے مدین میں 9 سالہ ایشمل کیس میں متاثرہ خاندان کو قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے دو رکنی قانونی ٹیم تشکیل دے دی۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات محمد مشتاق خان ایڈوکیٹ اور کابینہ نے بحرین جرگہ کے عمائدین سے کیے گئے وعدے کے تحت قانونی ٹیم تشکیل دی ہے۔اعلامیے کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے ایڈوکیٹ سہیل احمد کو لیڈ لیگل کونسل جبکہ ایڈوکیٹ نیلم چٹان کو شریک وکیل مقرر کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کے مطابق تشکیل دی گئی قانونی ٹیم متاثرہ خاندان کی تمام عدالتی فورمز پر نمائندگی کرے گی، مقدمے کی کارروائی کی پیروی کرے گی اور قانون کے مطابق سخت سزا کے حصول کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کے جنرل سیکرٹری محمد ایوب ماشوانی ایڈووکیٹ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

کبل میں تجاوزات کے خلاف کارروائی، غیر قانونی پارکنگ ختمسوات : صوبائی حکومت کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کبل سید عمر...
16/09/2026

کبل میں تجاوزات کے خلاف کارروائی، غیر قانونی پارکنگ ختم
سوات : صوبائی حکومت کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کبل سید عمران علی شاہ نے ٹی ایم اے، ٹریفک پولیس اور کبل پولیس کے ہمراہ عارضی تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی کی۔ سڑک کنارے ریڑھیاں اور غیر مجاز پارکنگ ہٹا دی گئی، خلاف ورزی پر جرمانے جبکہ بعض گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں۔ انتظامیہ کے مطابق کارروائی کا مقصد ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی آمدورفت بہتر بنانا ہے۔۔

16/09/2026

اشمل احتجاج میں بہادر لڑکی کا SHO سے دوٹوک سوال
اشمل میں احتجاج کے دوران ایک بہادر لڑکی نے پولیس SHO سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اگر متاثرہ بچی ان کی اپنی بیٹی ہوتی تو کیا وہ بھی یہی قانونی پروٹوکول اختیار کرتے یا مجرم کے خلاف فوری کارروائی کرتے؟ لڑکی نے انصاف اور قانون کے یکساں اطلاق کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ بچی کی آواز کو دبانے کے بجائے سنا جائے

Address

Po Box Kanju Chowk Kanju Tehsil Kabal Swat
Kabal Swat
19130

Telephone

+923435744660

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kanju News Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share