ATN News HD

ATN News HD ہر خبر سے با خبر

25/07/2025

فخر سوات انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ عکاشہ فرمان نے کم عمر ترین تائیکوانڈو ریکارڈ قائم کرکے پاکستان کا بیسٹ فائٹر بن گیا ۔
بیسٹ فائٹر سمیت عکاشہ فرمان نے سلام پاکستان ، فخرے ملاکنڈ ڈویژن، پشاور زلمی ، دیر تہ پخیر راغلے ، تیمر گرہ گینگ ، محمد ایوب خان ایوارڈ اور سرٹیفیکیٹس کے ساتھ آج کم عمر میں 200 مڈلز اور سرٹیفیکیٹس پورے کرکے سوات کا سر فخر سے بلند کردیا ۔
آج سٹی میئر شاھد علی خان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبیداللہ نے سوات ہیرو ایوارڈ سے بھی نوازا ۔
ویلڈن عکاشہ خان انٹرنیشنل گولڈ مڈلسٹ

سوات : اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ نے چالیار میں مدرسہ سیل کردیاسوات : ایف آئی آر میں نامزد دو ملزمان گرفتار سوات : مرکزی مل...
22/07/2025

سوات : اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ نے چالیار میں مدرسہ سیل کردیا

سوات : ایف آئی آر میں نامزد دو ملزمان گرفتار

سوات : مرکزی ملزم محمد عمر تاحال روپوش

سوات : علاقہ عمائدین کا مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے احتجاج

سوات : مظاہرین نے مین کالام اور مٹہ جانے والی شاہراہ بند کردی ہے

سوات: ایف آئی آر مزید دو افراد نامزد کئے جائیں، مظاہرین

سوات : طلباء کے مطابق بخت امین اور عمر زادہ بھی ت شدد میں ملوث تھے، مظاہرین

سوات : مرکزی ملزم کو جلد گرفتار کیا جائے، مظاہرین

خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ الیکشن، تمام نتائج موصول مراد سعید سمیت 6 پی ٹی آئی امیدوار کامیاب
21/07/2025

خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ الیکشن، تمام نتائج موصول
مراد سعید سمیت 6 پی ٹی آئی امیدوار کامیاب

سوات (بیورورپورٹ) سوات تحصیل مٹہ سے تعلق رکھنے والے معروف صحافیوں نے سوات میڈیا کلب میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی، سوا...
21/07/2025

سوات (بیورورپورٹ) سوات تحصیل مٹہ سے تعلق رکھنے والے معروف صحافیوں نے سوات میڈیا کلب میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی، سوات میڈیا کلب کے وفد نے مٹہ کا دورہ کیا وفد کی قیادت چیرمین وحید اللہ سواتی صدر رفیع اللہ خان، صمد انجم، واحد زمان اور نثار باچا شامل تھے اس موقع پر شوکت میرخیل کو سوشل میڈیا کلب کے ڈپٹی جنرل سیکٹری منتخب ان کے ساتھ عبدالباسط، وحید خان نوبل، ثناء اللہ خان خیل، معاز خان، ڈاکٹر عمر خطاب اور کاشف خان نے بھی سوات میڈیا کلب کی باقاعدہ رکنیت حاصل کرلی ہے۔ وفد کیساتھ کبل پریس کلب کے جنرل سیکرٹری اصلاح الدین ھاشمی اور انفارمیشن سیکرٹری احسان تاجک نے بھی مٹہ کا دورہ کیا ، نوجوان صحافیوں کی سوات میڈیا کلب میں شمولیت سے علاقے میں صحافت کے فروغ کے لیے خوش آئند قرار دیا گیا وفد نے ضلع سوات میں صحافتی اتحاد اور حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدو جہد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ویلیج کونسل ون ننگولئی کے نئے چیئرمین خالد خان مقرر، الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن جاریسوات ویلیج کونسل ون ننگولئی تحصیل کبل...
20/07/2025

ویلیج کونسل ون ننگولئی کے نئے چیئرمین خالد خان مقرر، الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری

سوات ویلیج کونسل ون ننگولئی تحصیل کبل کے چیئرمین فتح اللّٰہ خان کی شہادت کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ان-ہاؤس انتخاب مکمل ہوگیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انجنئیر خالد خان کو نیا چیئرمین مقرر کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔موصولہ نوٹیفکیشن کے مطابق، 3 جولائی 2025 کو ہونے والے ان-ہاؤس انتخاب کے نتیجے میں خالد خان ولد عبد الرحمٰن کو ویلیج کونسل VC-01، ننگولئی کا نیا چیئرمین منتخب کیا گیا، جو پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے حمایت یافتہ امیدوار تھے۔ خالد خان نے باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے،جہانزیب خان ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سوات نے خالد سے حلف لیا۔یاد رہے کہ سابق چیئرمین فتح اللّٰہ خان کی المناک شہادت کے بعد یہ نشست خالی ہوگئی تھی، جس پر ان-ہاؤس انتخاب کے ذریعے نئی قیادت کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ خالد خان کی بطور چیئرمین تعیناتی پر علاقے کے عوام اور معززین نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ علاقے کی فلاح و بہبود میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صوبائی ممبر اور سوات میڈیا کلب کے پریس سیکرٹری لعل شیر خان نے خالد خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

واپڈا کی کوششیں،کبل فیڈر پر کئی گھنٹوں سے بند بجلی بحال۔فالٹ کو ختم کردیا گیا،
17/07/2025

واپڈا کی کوششیں،کبل فیڈر پر کئی گھنٹوں سے بند بجلی بحال۔فالٹ کو ختم کردیا گیا،

17/07/2025

ایم این اے شاندانہ گلزار خان کا این اے 30 کے حوالے سے اہم پیغام 🚨💥👮‍♀️

⸻رانا بشارت علی خان کی شام میں قتل عام اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت، شہریوں کے تحفظ کے لیے عالمی مداخلت کا مطالبہ17 جولائ...
17/07/2025



رانا بشارت علی خان کی شام میں قتل عام اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت، شہریوں کے تحفظ کے لیے عالمی مداخلت کا مطالبہ

17 جولائی 2025

— انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ (IHRM) کے چیئرمین رانا بشارت علی خان نے آج شام میں بڑھتے ہوئے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے السویدہ میں فرقہ وارانہ خونریزی اور دمشق پر اسرائیلی فضائی حملوں کو بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں قرار دیا ہے۔

السویدہ، جو دروز اکثریتی آبادی والا شہر ہے، حالیہ پرتشدد جھڑپوں میں 200 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ان واقعات نے نہ صرف فرقہ وارانہ کشیدگی کو بڑھاوا دیا ہے بلکہ بنیادی ڈھانچے کی وسیع پیمانے پر تباہی کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب، اسرائیلی افواج نے دمشق میں صدارتی محل اور وزارتِ دفاع کے قریب فضائی حملے کیے ہیں، جن کا جواز “دروزی اقلیت کے تحفظ” کو قرار دیا گیا۔ اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ اگر شامی افواج جنوبی علاقوں سے پیچھے نہ ہٹیں تو مزید حملے کیے جائیں گے۔ IHRM نے خبردار کیا ہے کہ یہ اقدامات خطے کو ایک بڑے تنازع کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔

چیئرمین خان نے اقوام متحدہ کے اُن خدشات کی بازگشت کی جو شام میں ماورائے عدالت قتل، عام شہریوں کی ہلاکتوں، اور امن عمل کو جان بوجھ کر سبوتاژ کرنے کے حوالے سے ظاہر کیے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ السویدہ، درعا اور دمشق پر اسرائیلی بمباری، نیز مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں فوجی نقل و حرکت، 1974 کے ڈس انگیجمنٹ معاہدے کی خلاف ورزی اور خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔

رانا بشارت علی خان نے کہا:
“شامی عوام سے امن اور سلامتی کا بنیادی حق چھینا جا رہا ہے۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ فوری جنگ بندی، متاثرہ علاقوں تک بغیر کسی رکاوٹ کے انسانی امداد کی فراہمی، اور تشدد کو ہوا دینے والے تمام فریقین کو جواب دہ بنانے کا مطالبہ کرتی ہے۔”

انسانی صورتحال نہایت ابتر ہو چکی ہے۔ السویدہ اور درعا میں طبی سہولیات بری طرح متاثر ہیں، اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں، پانی کی اہم تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں، اور سڑکوں کی بندش کے باعث امدادی سامان کی ترسیل یا شہریوں کا انخلا ممکن نہیں رہا۔ IHRM نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، جو شام میں سیاسی انتقالِ اقتدار کا خاکہ پیش کرتی ہے، اور جغرافیائی مفادات کے بجائے شہریوں کی سلامتی کو ترجیح دی جائے۔

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ شام میں ہونے والے مظالم کی نگرانی جاری رکھے گی اور معصوم شہریوں کے درد کو ختم کرنے کے لیے عالمی سطح پر دباؤ بڑھاتی رہے گی۔



انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ (IHRM) کے بارے میں

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ایک عالمی سطح کی انسانی حقوق کی تنظیم ہے جو دنیا بھر میں انسانی وقار، انصاف اور امن کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔ چیئرمین رانا بشارت علی خان کی قیادت میں، یہ تحریک منظم ظلم کے خلاف لڑتی ہے، خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دیتی ہے، اور جنگ زدہ علاقوں میں جواب دہی کے لیے بھرپور مہم چلاتی ہے۔



یہ اعلامیہ اقوامِ متحدہ کی نیوز رپورٹ (16 جولائی 2025)، انسانی ہمدردی کے اداروں، اور علاقائی مانیٹرنگ گروپس کی مصدقہ معلومات پر مبنی ہے۔ ہلاکتوں اور حملوں کی تفصیل 17 جولائی 2025 تک کے تازہ ترین اعداد و شمار کی عکاس ہے۔

⚠️ عوامی آگاہی – جعلی واپڈا اہلکاروں سے ہوشیار رہیں ⚠️تصویر میں نظر آنے والے یہ دو افراد علاقے کے سادہ لوگوں کو دھوکہ دے...
16/07/2025

⚠️ عوامی آگاہی – جعلی واپڈا اہلکاروں سے ہوشیار رہیں ⚠️

تصویر میں نظر آنے والے یہ دو افراد علاقے کے سادہ لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ یہ خود کو واپڈا کے اہلکار ظاہر کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ "ہم میٹر ریڈنگ چیک کر رہے ہیں"۔ لیکن اصل مقصد کچھ اور ہوتا ہے۔

یہ لوگوں کو ڈراتے ہیں کہ "آپ کے میٹر کی یونٹس زیادہ ہیں، آپ کا بل بہت آئے گا۔ اگر ابھی ہمارے ساتھ بات کر لیں، اور کچھ رقم دے دیں، تو ہم آپ کا بل کم کرا دیں گے۔"

📌 یہ مکمل طور پر جھوٹ اور دھوکہ دہی ہے!
📌 یہ لوگ واپڈا کے ملازم نہیں بلکہ سکیم کرنے والے فراڈیے ہیں۔
📌 اگر آپ کے گھر یا محلے میں آئیں تو فوراً تانی کو اطلاع دیں اور انہیں پکڑوائیں۔
📌 واپڈا کے اصل ملازم صرف میٹر ریڈنگ چیک کرتے ہیں، وہ آپ سے بل کی بات یا کسی قسم کی ڈیل نہیں کرتے۔

❗ دھمکیاں دینا اور پیسے مانگنا – یہ جرم ہے ❗
یہ فراڈیے سادہ لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان سے ہوشیار رہیں اور اپنے عزیزوں کو آگاہ کریں۔

⛔ یہ پوسٹ زیادہ سے زیادہ شیئر کریں ⛔
تاکہ Village Council Tagma اور تمام کمیونٹی تک یہ اطلاع پہنچے اور کوئی اور ان کے دھوکے میں نہ آئے۔

تحصیل چیئرمین کبل سعید خان کیساتھ تحصیل کبل کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ۔ تحصیل چیئرمین سعید خان مسائل بروقت حل کرنے ...
15/07/2025

تحصیل چیئرمین کبل سعید خان کیساتھ تحصیل کبل کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ۔
تحصیل چیئرمین سعید خان مسائل بروقت حل کرنے کے لیۓ پرعزم۔ کوزہ بانڈئ میں خطرناک بیماری کے سوال کے جواب میں سعید خان نے بتایا کہ خود بھی متاثرہ علاقے کا دورہ کرچکا ہوں اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو بیماری کے خلاف اقدامات اٹھانے کیلئے سخت ہدایات بھی دے چکا ہوں ، متاثرہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور علاقے میں ویکسینیشن کے عمل کی خود نگرانی کررہے ہیں ۔
چیئرمین سعید خان نے تحصیل کبل میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ڈھیرئ گراونڈ میں جلد کام کے آغاز پر بھی بات کی۔

14/07/2025

افسوسناک خبر:
گندال آباد، سنٹرل کرم میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جانبحق اور دو شدید زخمی 😭
(ذرائع: عینی شاہدین)

14/07/2025

ریسکیو 1122 کبل سوات کی ایک اور لاپرواہی۔ دیکھیں اس رپورٹ میں

Address

Swat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ATN News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ATN News HD:

Share