Hafeez Farooqi

Hafeez Farooqi Digital Marketing services
Digital Marketing expert
Facebook marketing
Instagram marketing
Google ads
YouTube marketing

01/01/2023

میرے معزز دوستو
یہ اب کرنا ہو گا
جگہ جگہ بیچا جانے والا یہ میٹھا زہر ہمارے بچوں کو بیماریوں کا منبع بنا رہا ہے۔ یہ غیر معیاری پاپڑ ،چورن,پوڈر،بنٹی اور ٹافیاں وغیرہ بچوں کو آئے روز بیمار کرنے کے ساتھ ان چیزوں کا نشے کی طرح عادی بنا رہی رہی ہیں جیسے اس میں کچھ ایسا (نشہ وغیرہ) شامل ہوجس کے بغیر گزارہ نہ ہوتا ہو ۔
معزز دوستوں ابھی بھی وقت ہے ہم کمیونٹی میں ان کی چیکنک کا اور روک تھام کا کوئ پلان کریں اور اپنے بچوں کے مستقبل کی فکر کریں،کیا وجہ ہے ،کیا ایسی چیز ہوتی ہے ان میں کہ بچے ایک دفعہ کھانے سے ہی گلے اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔
ہم کسی کے کاروبار کے خلاف نہیں ہیں ،بس گندہ آئل اور نقصان دہ ،مضر صحت کیمیکل کا استعمال نہ کریں ،اچھے اور صحت افزا میٹیریل کا استعمال کریں۔ ،یہ انتڑیوں کا تیل نکال کر اس سے جگہ جگہ بنتے ہوئے پاپڑ،گندے ہاتھوں سے بنتی گولی ٹافیاں، طرح طرح کے چورن اور پوڈر۔اگر ان کو چیک نہ کیا گیا اور ان کی روک تھام نہ کی گئی تو کل ہمیں رونا ہی ہو گا ،پچھتانا ہی ہو گا ،کیونکہ یہ بیماریاں جان لیوا بھی ہو سکتی ہیں ،مستقل بیمار بھی بنا سکتی ہیں۔جب مارکیٹ میں معیاری اشیاء بھی موجود ہیں تو پھر ایسی چیزیں کیوں بیچی جا رہی ہیں۔ چھوٹے پیمانے پر بھی تو معیاری چیزیں بنائی جا سکتی ہیں،اچھا میٹیریل استعمال کیا جا سکتا ہے تو پھر صرف کم لاگت کے چکر میں غیر معیاری ہی کیوں بنائ جا رہی ہیں ۔
میری تاجران کی تنظیموں سے بھی گزارش ہے کہ اس کی حوصلہ شکنی کریں اور مضر صحت چیزیں بیچنے والوں اور بنانے والوں کے خلاف لائحہ عمل بنائیں ،میں علماء کرام سے بھی گزارش کروں گا وہ لوگوں کو بیماریاں بیچنے کے کاروبار کی ممانعت کے بارے میں بتائیں کیونکہ میرا نہیں خیال کہ ایسی چیز بیچنا جو بیماریاں پھیلنے کا سبب بنے وہ کام جائز اور حلال ہو گا۔ مسجد کے پلیٹ فارم سے کمیٹیاں بنا کر اپنے اپنے محلے کی دکانیں چیک کی جائیں ،جہاں غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء فروخت ہو رہی ہوں ان کو ہٹوایا جائے ۔ تاکہ ہمارے بچے اور بڑے سب محفوظ رہ سکیں۔

08/11/2022

دو نعمتیں بہت بڑی ہیں:
ایک اخلاص اور دوسرا اخلاق۔
اخلاص کا تعلق اللہ کے ساتھ ہے اور اخلاق کا تعلق اس کی مخلوق کے ساتھ ہے۔
(ملفوظات فقیر)

19/10/2022

حضور آٸے توسرآفرینش پاگٸی دنیا

اندھیروں سے نکل کرروشنی میں آگٸی دنیا

ستے چہروں کازنگ اترا بجھے چہروں پہ نور آیا

حضور آٸے توانسانوں کو جینے کاشعورآیا

ورفعنالک ذکرک
صلی اللہ علیہ وسلم

14/10/2022

"اَلَّلھُمَّ صَلِّ عَلٰى سَیَّدْنَا وَ مَوْلٰنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰى آلِ سیدناومولنامحمدوبارك وَسَّلِیْمَاتَسْلِیمً كثِیْرًاكَثیرًا"

Special tribute to all my teachers
05/10/2022

Special tribute to all my teachers

26/09/2022


سب سے پہلے اللہ سے توبہ کریں اور آئندہ نماز نہ چھوڑنے کا عزم.
اس کے بعد آج سے نماز کی پابندی شروع کر دیں اور تاریخ اپنے پاس نوٹ کر لیں.اگر خدانخواستہ کسی دن کسی وجہ سے کوئ نماز رہ جائے تو وہ اس دن رات کو سونے سے پہلے لازمی قضا کر لیں. اس تاریخ کے بعد آپ کے ذمہ کوئی نماز باقی نہ ہو. انشاءاللہ نماز کی پابندی شروع ہو جائے گی. اس سے پہلے کی قضا نمازیں تعین کر کے روزانہ کچھ نہ کچھ پڑھنا شروع کر دیں.
آج سے ہی پابندی نماز کی نیت کریں اور یہ پیغام دوسروں تک بھی پہنچائیں
التماس دعا.

26/09/2022

سیدنا علی کرم الله وجهه ایک عجیب بات فرماتے تھے : ”اے الله ! میرے لئے یہ عزت کافی ہے کہ تو میرا پروردگار ہے اور میرے لئے یہی فخر کافی ہے کہ میں تیرا بندہ ہوں“۔
خطبات فقیر

25/09/2022

تاریخ کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہےکہ جن لوگوں نےکثرت سے تلاوت کا معمول بنایا انہوں نےطویل عمر پائی اور صحت و سلامتی سے رہے۔ جسم کی سلامتی کیلئےکم کھانا اور کثرت تلاوت کلام پاک کرنا،روح کی سلامتی کیلئےگناہ نہ کرنا اور ایمان کی سلامتی کیلئےکثرت سے درود شریف پڑھنا مجرب ہے۔
(خطبات فقیر)

24/09/2022

اگر قرآن مجید کے الفاظ گنیں تو جو لفظ بالکل درمیان میں آتا ہے وہ لفظ ہے وَلْیَتَلَطَّفْ (نرم گفتگو کرنا) گویا پورے قرآن کا جو مرکزی پیغام ہے وہ نرمی کا پیغام ہے۔
(خطبات فقیر؛جلد:17،صفحہ:178)

24/09/2022

‏حافظ ابن حجر ؒ فرماتے ہیں کہ میں احادیث لکھتا تھا۔ جب میرا قلم ٹوٹ جاتا تو میں اسے نئے سرے سے بنانے لگتا تھا تو میں فوراً تیسرا کلمہ شروع کر دیتا تھا۔ یوں میرا قلم بنانے کا وقت بھی الله کی یاد سے خالی نہیں گزرتا تھا۔
(خطبات فقیر؛جلد:15،صفحہ:261)

‏سید الاستغفار
20/09/2022

‏سید الاستغفار

Address

Kabirwala City
Kabirwala
58250

Telephone

+923226561322

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafeez Farooqi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hafeez Farooqi:

Share