Gojra Ki Awaz

Gojra Ki Awaz This page is for Gojra News District Toba Tek Singh News & Videos Which Would benefit the People of Gojra and World

اور یہ لیٹر پرنسپل دانش اعوان گورنمنٹ گریجویٹ کالج گوجرہ نے مورخہ 2025 - 10-10  کو جی سی یونیورسٹی فیصل آباد  سے  موصول ...
27/08/2026

اور یہ لیٹر پرنسپل دانش اعوان گورنمنٹ گریجویٹ کالج گوجرہ نے مورخہ 2025 - 10-10 کو جی سی یونیورسٹی فیصل آباد سے موصول کیا اور 2025-10-14 کو کنٹرولر امتحانات کالج ھذا کو فارورڈ کیا - جبکہ جو پیپر ان چیک جنکے کلپز میڈیا کو پولیس کی موجودگی میں 8 اگست 2026 کو ملے ان میں 2025-10-21 کے پیپرز بھی تھے -تاریخیں ثابت کررہی ہیں کہ اب ذمہ دار کون ہے ؟
جبکہ دانش اعوان کو پہلے سے علم تھا کہ ان چیک پیپرز کا جعلی رزلٹ اپلوڈ ہوتا رہا ہے اسوقت آنجناب اپنے کرتوت کو یہ بول کر چھپا لیتے تھے کہ میں اسوقت ڈی ڈی سی تھا پرنسپل نہیں تھا اب اسکے اپنے دور میں ان چیک پیپرز کاجعلی رزلٹ اپلوڈ ہونا اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ مبینہ صاف شفاف شریف ترین پرنسپل دانش اعوان اس کالج میں پہلے سےہی جعلی ڈگری مافیا کی مبینہ طور پر سربراہی کر رہے تھے - پہلے دوسرے پرنسپلز سے دستخط کرواتے تھے اب خود پرنسپل کی پوسٹ پر اس کام کو چلانے لگے ہیں۔
جی سی یونیورسٹی فیصل آباد سے جاری شدہ لیٹر اور اس کا
ترجمہ حاضر خدمت ہے ۔۔۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، فیصل آباد
شعبہ امتحانات
فون نمبر: 9201037-041
ای میل: [email protected]
ریفرنس نمبر: GCUF/CE/25/ 252
تاریخ: 10-10-2025
بخدمت:
پرنسپلز،
تمام ملحقہ سرکاری کالجز
عنوان: 5 نومبر 2025ء تک دوسرے اور چوتھے سمسٹر کے نتائج جمع کروانے کے سلسلے میں
محترم جناب / محترمہ،
آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ دوسرے اور چوتھے سمسٹر کے نتائج جمع کروانے کا کام 5 نومبر 2025ء کی آخری تاریخ (ڈیڈ لائن) تک لازمی مکمل ہونا چاہیے۔
لہذا، آپ سے گزارش کی جاتی ہے کہ تمام متعلقہ رزلٹ شیٹس (رنگ بائنڈ / Ring-bound)، جو کہ متعلقہ استاد، کالج پرنسپل، اور کالج کے کنٹرولر امتحانات سے باقاعدہ دفتری طور پر تصدیق شدہ (دستخط شدہ) ہوں، کنٹرولر امتحانات، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد (گورنمنٹ کالجز رزلٹ برانچ) میں مقررہ تاریخ سے کافی پہلے جمع کروائیں تاکہ نتائج کی تیاری اور نوٹیفکیشن میں کسی بھی قسم کی تاخیر سے بچا جا سکے۔
اس سلسلے میں آپ کا بروقت تعاون قابلِ تحسین ہوگا۔
نیک تمناؤں کے ساتھ،
محمد اسام اسماعیل
ڈپٹی کنٹرولر امتحانات
جی سی یونیورسٹی فیصل آباد
موبائل: 6500977-0333

فیصل آباد کھلی کچہری کے دوران خاتون کی شکایت پر آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے ایس ایچ او صدر گوجرہ انسپکٹر محسن...
21/08/2026

فیصل آباد کھلی کچہری کے دوران خاتون کی شکایت پر آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے ایس ایچ او صدر گوجرہ انسپکٹر محسن منیر بسرا کو نوکری سے برخاست کر دیا خاتون کی جانب سے شکایت کی گئی تھی کہ مذکورہ ایس ایچ او نے اس کے ساتھ تھانہ جانے پر نازیبا گفتگو اور غیر اخلاقی رویہ اختیار کیا تھا

یہ بات علم میں آئی ہے کہ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد سے الحاق شدہ گورنمنٹ گریجوئیٹ کالج فار بوائز گوجرہ کے پیپرز مبینہ طور...
20/08/2026

یہ بات علم میں آئی ہے کہ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد سے الحاق شدہ گورنمنٹ گریجوئیٹ کالج فار بوائز گوجرہ کے پیپرز مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر منظر عام پر آگئے ہیں ۔جس میں شعبہ انگلش سمیت کئی شعبہ جات کے سٹوڈنٹس کے پیپرز ہیں مبینہ طور پر یہ الزامات لگائے جارہے ہیں کہ اس ریکارڈ کو ختم کرنے کے لئے سرکاری ریکارڈ کو آگ لگا دی گئی تھی جو کہ سوشل میڈیا پر بھی معاملہ رپورٹ ہوا تھا ۔۔۔یہ پیپرز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں پیپرز بغیر چیکنگ اور بغیر نمبرنگ کے ہیں جبکہ سٹوڈنٹس کا رزلٹ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ کیا گیا ہے ۔۔سوال یہ ہے کہ جب پیپرز ہی چیک نہیں۔ ہوئے ۔۔ایواردشیٹس بھی مبینہ طور پر بنائی ہی نہیں گئی تو پھر کس بنیاد پر رزلٹس اپلوڈ کئے گئے ۔۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایوارڈ شیٹس پر جعلی دستخط مبینہ طور پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے کلر دستخط کاپی کر کے ایوارڈ شیٹس جمع کروائی گئی ہیں۔۔۔۔نیچے دے گئے پیپرز محترم سر پروفیسر فیاض صاحب کے ہیں سوال پھر وہی ہے کہ پیپرز چیک کیوں نہیں کرتے ۔۔۔یہ تحریر اور ثبوت سوشل میڈیا پر اداروں کو نشاندھی شفافیت اور کرپشن کرنے والے عناصر کے احتساب کے لئے اپلوڈ کئے گئے ہیں تاکہ انتظامی تعلیمی ادارے اس کا بروقت نوٹس لیکر زمہ داران کے خلاف شفاف تحقیقات عمل میں لائیں اور انصاف کا تقاضہ پورا کرتے ہوئے غیر قانونی کام کرنے والے عناصر کو قانونی لائحہ عمل کے تحت سزا دی جاسکے
Government of Pakistan
Deputy Commissioner Toba Tek Singh

گورنمنٹ گریجوئیٹ بوائز کالج گوجرہ کے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے تحت بی ایس کے پیپرز کی مبینہ طور پر کئی ایوارڈلسٹیں بھ...
20/08/2026

گورنمنٹ گریجوئیٹ بوائز کالج گوجرہ کے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے تحت بی ایس کے پیپرز کی مبینہ طور پر کئی ایوارڈلسٹیں بھی موجود نہیں ہیں ۔۔۔اور کچھ میں مبینہ طور پر ایوارڈلسٹوں میں مبینہ طور پر کی جانے والی جعل سازی میں ٹیکنالوجیا کا استعمال بھی کیا گیا۔محترم قابل عزت قابل احترام پروفیسر صاحبان ۔۔جن میں
پروفیسر ندیم ۔۔۔پروفیسر اعجاز گورائیہ۔ پروفیسر شفیق انجم ۔۔ہروفیسر فیاض احمد ضیاء ۔۔پروفیسر مدثر ۔۔پروفیسر فیض علی۔ اور اس کے علاؤہ بھی اگر کوئئ پروفیسر پیپر چیک نہیں کرتے تو ان سب سے احترام کے ساتھ سوال یہ ہے کہ پیپر چیک کیوں نہیں کرتے ۔ کیا آپ پیپر چیک کرنے کے پیسے وصول نہیں کرتے۔نیچے کچھ پیپرز اس پوسٹ میں بطور ثبوت موجود ہیں
اطلاعات کے مطابق مبینہ طور پر سرکاری ریکارڈ کو جلایا بھی گیا ہے ...
Higher Education Commission, Pakistan
Government College University Faisalabad
Gojra - گوجرہ
G For Gojra
Government of Pakistan



۔

فیصلہ عوام کے ہاتھوں میں ہے ۔۔عمران کانسٹیبل آپ کو بے وقوف بنا رہا ہے اس کی انکوائری کے پہلے صفحے کا ترجمہ پڑھ لیں۔۔۔۔سا...
16/08/2026

فیصلہ عوام کے ہاتھوں میں ہے ۔۔عمران کانسٹیبل آپ کو بے وقوف بنا رہا ہے اس کی انکوائری کے پہلے صفحے کا ترجمہ پڑھ لیں۔۔۔۔ساتھ پیج بھی اپلوڈ ہے
​عنوان: ریگولر / ڈیپارٹمنٹل انکوائری (ہیڈ کانسٹیبل عمران علی عام 325 ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ)
​بجوابہ حکم نمبر 124/PS مورخہ 07.02.23 لاہور، ریگولر انکوائری بر خلاف ہیڈ کانسٹیبل عمران علی عام 325 میں زیر دستخطی کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا۔
​اس سلسلہ میں ہیڈ کانسٹیبل عمران علی عام 325 کو چارج شیٹ نمبر 123/PS مورخہ 07.02.2023 کو موصول کروانے کے لیے بذریعہ حکم نامہ طلب کیا گیا جو حاضر آیا ہے جبکہ چارج شیٹ میں لگائے الزامات ذیل ہیں۔
​انگریزی متن کا اردو ترجمہ:
​ریکارڈ کے معائنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ڈی پی او، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے جاری کردہ آرڈر نمبر 4447-48/PA، مورخہ 14.11.2019 (تنخواہ میں ایک اسٹیج کی کمی) الزامات کی سنگینی سے مطابقت نہیں رکھتے۔ اس لیے، سزا میں اضافے کے لیے انہیں ایک نیا شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ الزامات درج ذیل ہیں:
​خفیہ معلومات کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کے ناپاک عناصر کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور وہ ان کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ وہ محکمہ کی عزت و وقار کو بالائے طاق رکھتے ہوئے گوجرہ میں منشیات کے درج ذیل ڈیلروں سے ماہانہ غیر قانونی مراعات (رشوت) حاصل کرتے رہے ہیں:
​مانا گجر (Mana Gujjar)
​رانا جاوید عرف جادی (Rana Javed alias Jadi)
​بلوچا (Balocha)
​وحید مراثی (Waheed Maraci)
​رانا نصراللہ عرف سولا (Rana Nasrullah @ Sola)
​کالی ہراج (Kali Haraj)
​گوگا بٹ (Goga Butt)
​سہیل فقیر (Sohil Faqir)
​اس سلسلے میں تسلی بخش آڈیو ریکارڈنگز موجود ہیں۔ مزید برآں، ریکارڈ کے مطالعے سے معلوم ہوا کہ وہ تھانہ سٹی گوجرہ میں تعینات رہے، جہاں انہوں نے فاسد اور بدعنوان شخص کی شہرت حاصل کی، لیکن مجرموں کے ساتھ اپنے جوڑ توڑ اور تعلقات کی وجہ سے ان پر کوئی سزا عائد نہ ہو سکی۔ یہ تمام تر صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ وہ انتہائی ناقص اخلاقیات کے حامل ایک بدعنوان پولیس اہلکار ہیں، جو ان کی طرف سے شدید سنگین بدسلوکی (Misconduct) کے زمرے میں آتا ہے۔
​درست نتیجے تک پہنچنے کے لیے، چارج شیٹ نمبر 126/PA مورخہ 01.06.2020 ان کے خلاف جاری کی گئی اور ڈی ایس پی / لیگل ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ان الزامات کی باقاعدہ محکمہ جات انکوائری کارروائی کے لیے مقرر کیا گیا۔ مذکورہ افسر نے اپنی تفصیلی رپورٹ نمبر 70/L مورخہ 24.07.2020 جمع کرائی۔ انکوائری افسر نے اپنے نتائج میں رپورٹ کیا کہ آڈیو ریکارڈنگ کے ٹرانسکرپٹ کے مطابق بلا کسی شک و شبہے کے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ ان کے منشیات فروشوں کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ اس کے علاوہ، ایس ایس پی / آر آئی بی، فیصل آباد کی جانب سے ان کے دفتر نمبر 974/RIB مورخہ 11.07.2020 کے تحت کی گئی حقائق کی تفتیش کے دوران (جو محمد امین ولد محمد حفیظ ساکن اسٹریٹ نمبر 2، نیو پلاٹ گوجرہ کی درخواست پر کی گئی تھی) یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ آپ کے بدنامِ زمانہ منشیات فروش عمران عرف مانا گجر وغیرہ سے تعلقات ہیں۔ وہ انہیں پناہ فراہم کرتے رہے اور محکمہ کے وقار کو نذرِ آتش کرتے ہوئے مالی مفادات حاصل کرتے رہے۔ نتیجے کے طور پر، انکوائری افسر (E.O) نے انہیں قصوروار ٹھہرایا اور ان کے خلاف سخت ڈسپلنری (تادیبی) کارروائی کی سفارش کی ہے۔

ابھی یہ پہلا صفحہ ہے اس کی مبینہ طور پر اوریجنل ریکارڈنگز
بھی اچکی ہیں۔۔

گورنمنٹ گریجوئیٹ کالج بوائز گوجرہ میں ہونے والی مبینہ کرپشن سرکاری ریکارڈ کو جلائے جانے کا واقعہ 19 جولائی 2026 بروز اتو...
10/08/2026

گورنمنٹ گریجوئیٹ کالج بوائز گوجرہ میں ہونے والی مبینہ کرپشن سرکاری ریکارڈ کو جلائے جانے کا واقعہ 19 جولائی 2026 بروز اتوار کو پیش آیا اور پھر سرکاری ریکارڈ (ایوارڈ شیٹس ..بغیر مارک گ والے پیپرز کو
ایک دفعہ جلائے جانے کے بعد دوسری کوشش میں 8 اگست 2026 کو سٹی پولیس گوجرہ نے انتہائی مستعدی اور 15 کال پر بھرپور رسپانس دیا۔مقامی میڈیا اور شہری بھی موقع پر موجود رہے اور کالج کے ملازمین نے سٹی پولیس گوجرہ کے ملازمین کے ہاتھوں سے پیپروں کا ریکارڈ مبینہ طور پر چھیننے کی کوشش کی تو ریکارڈ نیچے فرش پر بکھر گیا کیونکہ کالج انتظامیہ ریکارڈ دینے کو تیار نہیں تھی جس کی تصاویر اور کوریج ویڈیوز بطور ثبوت موجود ہے جس پتہ چل جائے گا کہ کس ریکارڈ کے ساتھ ردوبدل کی گئی۔۔بی ایس کے انگلش اور کئی دوسرے مضامین کے پیپرز چیک نہ کئے گئے ہیں۔
۔باوثوق ذرائع سے یہ بات علم میں آئی ہے کہ
مبینہ طور پر تیسری بار بھی سرکاری ریکارڈ کو غائب کرنے یا ثبوت غائب کرنے یا ان کو جلانے یا ان پیپروں کو مبینہ طور پر ٹمپرنگ کرنے یعنی جو پیپر چیک نہ کئے گئے ہیں اس بات کے واضح امکانات موجود ہیں کہ کرپشن کرنے والے ان ثبوتوں کے ساتھ اپنا کھیل کھیلنے کی کوشش کریں گے ۔۔اور مقامی میڈیا اور شہریوں کے پاس تصاویر اور ویڈیوز ثابت کردیں گے کہ کس کس مضامین کے پیپرز کے ساتھ یہ کھیل کھیلا گیا اور طلباء کے پیپرز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر کے ان کے مستقبل کے ساتھ کسی بھی شخص کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی مقامی شہریوں اور میڈیا کے پاس رائٹ آف رپورٹنگ موجود ہے جو ہر شہری اور صحافی کا حق ہے
جو قابل احترام پروفیسرز اس کام میں مبینہ طور پر ملوث پائے گئے قانون ان کے لئے خود اپنا راستہ بنا لے گا ۔۔مقامی میڈیا اور شہری واقعات کی رپورٹنگ اور ان کے ثبوت مقامی انتظامیہ قانونی اداروں کو بھی فراہم کریں گے تاکہ طلباء کے مستقبل سے کسی کو کھیلنے کا موقع نہ مل سکے تاکہ شفاف تحقیقات اور ثبوتوں کے ساتھ رپورٹ سامنے آئے ۔یاد رہے مورخہ 19 جولائی بروز اتوار کو بھی۔ گورنمنٹ گریجویٹ بوائز کالج میں سرکاری ریکارڈ کے جلنے کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئیں اور اس پر ایک شہری نے اس سے قبل یکم جولائی 2026 کو ایک درخواست قانونی اداروں کو دی اور پھر ایک درخواست 19 جولائی کے بعد بھی قانونی اداروں کو دی گئی۔جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔لہذا جعلسازی کرنے والےقانون کا سامنا کریں گے۔
خبر اداروں میں شفافیت ۔۔احتساب ۔۔نشاندھی اور قانونی اور انتظامی اداروں کو نشاندھی کے لئے دی جارہی ہے اور اس ثبوت کے لئے تاکہ بوقت ضرورت کام ائے ۔۔یاد رہے کہ پرنسپل صاحب آپنی گفتگو میں یہ بتا چکے ہیں کہ یہ معاملات ان کے علم میں تھے۔جیسے کلرک کو فارغ کرنے کا معاملہ ۔۔جیسے کنٹرولر کو ہٹانے کا معاملہ ۔۔۔جیسے 1000 پیپر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو دکھانے کا معاملہ

08/08/2026

گوجرہ کے گورنمنٹ گریجوئیٹ کالج فار بوائز کے بی ایس کے سٹوڈنٹس کے لئے خبر۔گورنمنٹ گریجوئیٹ کالج فار بوائز سے گزشتہ سالوں کے بغیر مارکنگ بغیر چیک کئے گئے پیپر برآمد کر لئے گئے۔جی سی یونیورسٹی نوٹس لے

یومِ شہدائے پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ
05/08/2026

یومِ شہدائے پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ

02/08/2026

Address

Post Office Road Gojra
Kacha Gojra
36120

Telephone

+923338396836

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gojra Ki Awaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gojra Ki Awaz:

Shortcuts

Share