Apna Tolamangali Page

29/06/2025

⚠️ خبردار! ناصری ٹو راولپنڈی کوچ سروس والوں پر ہرگز اعتماد نہ کریں ⚠️

میرا ایک دوست نام زاہد رحمان جو آج بروز اتوار پنجاب پبلک سروس کمیشن (ذلعدار) کا ٹیسٹ راولپنڈی میں تھا۔

اس نے ایک دن پہلے، ہفتہ کو، کوچ سروس والوں سے صبح 6:30 بجے کی سیٹ بک کروائی اور انہوں نے یقین دلایا کہ وقت پر نکلیں گے۔ لیکن حقیقت یہ تھی:
📞 صبح کئی بار فون کیا — کبھی کہا نکل رہے ہیں، کبھی کہا "محبت خیل پہنچ گئے ہیں"۔
🕒 6:30 کی گاڑی 7:50 پر اس کے پاس پہنچی!
🚫 نتیجہ: میں 10:32 پر سینٹر پہنچا، صرف دو منٹ لیٹ ہونے پر اس کو ٹیسٹ پر بیٹھنے نہیں دیا گیا!
📉 اس کی کئی مہینوں کی محنت، 600 روپے چالان، 2500 روپے کرایہ، اور سب کچھ ضائع ہو گیا۔

📵 ان جھوٹے وعدوں اور غیرذمہ داری کی سزا اسکی ملی۔
🚫 اگر ان لوگوں نے وقت پر نکلنا ہی نہیں تھا تو سچ بول دیتے، وہ دوسری گاڑی لے لیتا۔
📢 خاص طور پر وہ نوجوان جو کسی ٹیسٹ یا انٹرویو کے لیے جا رہے ہوں، وہ ان کوچ والوں پر ہرگز اعتماد نہ کریں!
اللہ ان کو ہدایت دے، ان کو ذرا برابر بھی کسی کی محنت، وقت یا مستقبل کی پرواہ نہیں۔

29/06/2025

📢 سب لوگ متوجہ ہوں!

📌 مطالبہ ہے:
بجلی کے یونٹ کا ایک ہی ریٹ مقرر کیا جائے!
چاہے 50 یونٹ ہوں یا 500 — بل ایک قیمت پر لیا جائے۔

❌ قوم کے ساتھ 200 یونٹ والا فراڈ بند کیا جائے!
یہ "201 یونٹ = مہنگی بجلی" والا ظلم ناقابلِ برداشت ہے۔
یہ صرف حکومت کا مسئلہ نہیں،
یہ ہر پاکستانی کا مسئلہ ہے!
✅ آیئے!
اس ناحق بل کے خلاف آواز بلند کریں!
اس پوسٹ کو فرض سمجھ کر آگے شیئر کریں ۔
اپنی ذمہ داری سمجھیں اور اس مہم کا حصہ بنیں۔



📢 ٹولہ منگلی کے عوام ہوشیار ہو جائیں!آج کل اتنے بے حس اور گستاخ چور سرگرم ہو چکے ہیں کہ اب وہ شہیدوں کی قبروں پر لگے پاک...
29/06/2025

📢 ٹولہ منگلی کے عوام ہوشیار ہو جائیں!

آج کل اتنے بے حس اور گستاخ چور سرگرم ہو چکے ہیں کہ اب وہ شہیدوں کی قبروں پر لگے پاکستان کے جھنڈے کے لوہے کو بھی بخش نہیں رہے
یہ لوہا تقریباً 1.5 سے 2 کلو کا ہوگا شاید جسے دن دہاڑے یا رات کی تاریکی میں اتار کر لے گئے۔
🔌 پچھلے دو تین دنوں میں دکانوں سے بجلی کے میٹر کے ساتھ لگے لوہے تک چوری ہو رہے ہیں۔ کیا اب ہماری غیرت اتنی سو گئی ہے کہ چور کھلم کھلا ہمارے گلی محلوں اور دکانوں کو لوٹ رہے ہیں اور ہم خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں؟
📣 اگر ہم نے اب بھی ہوش نہ کیا تو اگلی باری ہمارے گھروں، بچوں، اور عزتوں کی ہوگی!خاموشی اب جرم ہے — بیدار ہو جاؤ!"
#ٹولہ منگلی #عوام

28/06/2025

آج کی تحریر ٹولہ منگلی کے بچوں کے نام ۔

جب ہم چھوٹے تھے پہلے تو کوئی موبائل دیتا نہیں تھا پھر اگر ہمارے ساتھ ہوتا تو بڑے بڑوں سے چھپایا جاتا تھا، آج کل بچے والد کے سامنے ٹک ٹاک ویڈیوز بنا رہے ہیں۔
ہم سانپ والا گیم اور آنکھ مچولی کھیلتے تھے، آج کے بچے پب جی اور گانوں پر فلٹر اور لپ سنک کر رہے ہیں۔
خدارا! یہ خوشی نہیں، غفلت ہے۔ بچوں کو کھلونا سمجھ کر موبائل تھمانا اُن کا بچپن چھیننے کے مترادف ہے۔
کل کی پچھتاوے سے بہتر ہے کہ آج ہوش کر لیں۔
اپنے بچوں پر نظر رکھیں، ان کا وقت بچائیں، ان کی معصومیت کو اسکرین کی نذر نہ ہونے دیں۔
ورنہ وہ وقت دور نہیں جب ہم خود کہیں گے: ‘ہم نے اپنے بچوں کو خود کھو دیا۔🙏

بیواؤں کی تاحیات پنشن بحال کی جائے —یہ صرف مالی امداد نہیں، بلکہ ان خواتین کے وقار، خودداری اور زندگی کی بقا کا ذریعہ ہے...
28/06/2025

بیواؤں کی تاحیات پنشن بحال کی جائے —
یہ صرف مالی امداد نہیں، بلکہ ان خواتین کے وقار، خودداری اور زندگی کی بقا کا ذریعہ ہے جنہوں نے اپنا سب کچھ کھو دیا۔

ریٹائرڈ شوہر کی پنشن ان کا قانونی و اخلاقی حق ہے۔
حکومت کو یہ سہارا واپس دینا چاہیے۔
اس میسج کو زیادہ سے زیادہ شیئر کرو 🙏

21/03/2024

رمضان المبارک کا دوسرا جمعہ ہے یا اللہ ہمارے روزوں اور عبادات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرما آمین

03/02/2024

لوگ کیچڑ سے بچ کر چلتے ہیں تاکہ کپڑے خراب نہ ہو جائیں اور کیچڑ کو یہ گھمنڈ ہونے لگتا ہے کہ لوگ اس
سے ڈرتے ہیں،
ہمارے ارد گرد بھی کچھ انسان اسی
غرور میں رہتے ہیں.

Address

Kalabagh

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Tolamangali Page posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share