Balochistan News Alerts

Balochistan News Alerts News , entertainment

بریکنگ نیوز18/8/2026منگچر بازار ایک بار پھر بند، تاجر اور عوام شدید متاثرمنگچر بازار کو آج مورخہ 18 اگست 2026ء کو سکیورٹ...
18/08/2026

بریکنگ نیوز18/8/2026
منگچر بازار ایک بار پھر بند، تاجر اور عوام شدید متاثر

منگچر بازار کو آج مورخہ 18 اگست 2026ء کو سکیورٹی کی بنیاد پر ایک بار پھر بند کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی منگچر بازار 25 روز تک مسلسل بند رہا، جس کے بعد صرف دو روز کے لیے بازار کی رونقیں بحال ہوئی تھیں، تاہم آج صبح دوبارہ بازار بند کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ سال 2026ء کے دوران بھی منگچر بازار کو متعدد بار سکیورٹی کی بنیاد پر بند کیا گیا، میں، جس کے باعث تاجر برادری، مزدور طبقہ اور عام شہری شدید مشکلات سے دوچار رہے۔

مسلسل بازار بندش سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کو اشیائے ضروریہ کے حصول میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

آخر منگچر بازار کی یہ مسلسل بندش کب تک جاری رہے گی؟ تاجر اور عوام کب تک اس غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرتے رہیں گے؟

منگچر بازار 23 روز سے سکیورٹی کے نام پر بند، عوام سراپا احتجاجمنگچر بازار گزشتہ 23 روز سے سکیورٹی کے نام پر مسلسل بند ہے...
15/08/2026

منگچر بازار 23 روز سے سکیورٹی کے نام پر بند، عوام سراپا احتجاج

منگچر بازار گزشتہ 23 روز سے سکیورٹی کے نام پر مسلسل بند ہے، جس کے باعث تاجر، مزدور اور عام شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ کاروبار مکمل طور پر متاثر جبکہ غریب عوام نانِ شبینہ کے محتاج ہو چکے ہیں۔

بازار کی طویل بندش کے خلاف آج عوام نے ڈی ایس پی آفس کے سامنے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ منگچر بازار کو فوری طور پر کھولا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ 23 روز سے کاروباری سرگرمیاں معطل ہونے کے باوجود کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا گیا، جس سے عوام میں شدید تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے۔

حکام فوری نوٹس لیں اور منگچر بازار کھولنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

#منگچر #بلوچستان

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ٹکری علی دوست درکزئی لانگو ۔  مجیب الرحمان درکزئی لانگو کی والدہ محترمہ انت...
26/06/2026

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

ٹکری علی دوست درکزئی لانگو ۔ مجیب الرحمان درکزئی لانگو کی والدہ محترمہ انتقال کر گئی ہیں۔

نمازِ جنازہ آج دوپہر 1:30 بجے جامعہ علوم القرآن رحمانیہ، نزد زہرا زئی پمپ، مین بازار منگچر میں ادا کی جائے گی۔

تعزیت اور فاتحہ خوانی کلی درکزئی میں ہوگی۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم نصیب فرمائے۔ آمین۔

منگچر میں پیٹرول ناپید، عوام شدید مشکلات کا شکارManguchar میں پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ مختلف پٹرول پمپس پر ...
23/05/2026

منگچر میں پیٹرول ناپید، عوام شدید مشکلات کا شکار

Manguchar میں پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ مختلف پٹرول پمپس پر پیٹرول مکمل طور پر ختم ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ پیٹرول نہ ہونے کے باعث شہریوں، ٹرانسپورٹرز اور موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی عدم دستیابی کے باعث روزمرہ معمولات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جبکہ کئی افراد کو دور دراز علاقوں تک سفر کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ عوام نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پیٹرول کی فراہمی یقینی بنا کر بحران پر قابو پایا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات کم ہوسکیں۔

06/05/2026

*کوئٹہ------*

*جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے نائب امیر مولانا عبد الاحد ساتھیوں سمیت دوران احتجاج گرفتار*

02/05/2026

کوئٹہ سریاب روڈ UBL بینک میں تعنیات پراویٹ سکورٹی کارڈ بینک میں ڈکیتی کرنے والے ڈاکوں سے مزمت کرنے پر شدید زخمی ہوئے لیک اب تین مہینے گزرنے کے باجود بے یارو مدگار ہے علاج و معالجہ کیلئے اعلی احکام کے تعاون کی منتظر ہے

اسسٹنٹ کمشنر کا پرائمری سکولوں کا دورہ، ننھے بچوں کے کلاس روم کے اندر مسلح گارڈز لے آئے۔ یہ اسلحہ کلچر کب ختم ہوگا۔؟یہ ب...
22/04/2026

اسسٹنٹ کمشنر کا پرائمری سکولوں کا دورہ، ننھے بچوں کے کلاس روم کے اندر مسلح گارڈز لے آئے۔ یہ اسلحہ کلچر کب ختم ہوگا۔؟

یہ برطانوی سامراجی اور ایسٹ انڈیا کمپنی کلچر کب تک جاری رہے گا

یہ قلعہ سیف اللہ کے اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ گارڈز کی موجودگی نہ صرف تعلیمی عمل کو متاثر کرتی ہے بلکہ بچوں کے ذہنوں میں اسلحہ اور عسکری کلچر کے بارے میں غلط رجحانات بھی پیدا کر سکتی ہے۔ جب بچے ایسے ماحول میں بیٹھا رہتے ہیں تو ان کی توجہ پڑھائی سے ہٹ کر خوف، جبر یا بے چینی کی طرف چلی جاتی ہے، جس سے سیکھنے اور یاد رکھنے کی صلاحیت کمزور ہو جاتی ہے۔

16/04/2026

*ایکسائز قلات تیل بردار زمیاد گاڑی مالکان کو کیس کرنے کی نام پر مسلسل ڈر دھمکا کر ان سے زبردستی 250000 روپے لیکر بعد میں تیل بردار زمیاد گاڑیوں کو چھوڑ دیتے ہیں اس ظلم و ناانصافی کی خاتمے کیلئے ڈرائیوروں کا وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نوٹس لینے کی درمندانہ اپیل۔۔۔۔۔*

*قلات//// واشک سے تعلق رکھنے والے غریب زمیاد ڈرائیوروں کو ایکسائز پولیس قلات نے کاغذات چیک کرنے کے بہانے میں ایکسائز کے اہلکاروں وقاص احمد نوتیزئی ناصر بلوچ نے تیل بردار زمیاد گاڑیوں کو پکڑ کر کاغذات اور کیس کرنے کے نام پر آج دن 11بجے اپنے دفتر لے جاکر کئی گھنٹوں تک لوڈ زمیاد گاڑیوں کو بند کرکے ڈرائیوروں کو کیس کرنے کی نام پر مسلسل ڈر دھمکا کر ان سے زبردستی 250000 روپے لیکر بعد میں تیل بردار زمیاد گاڑیوں کو چھوڑ دیئے۔۔ مذکورہ اہلکاروں نے ضلع قلات میں سرعام کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے جو ایک تشویشناک امر ہے غریب بے روزگار نوجوانوں اپنے جمع پونجی سے گاڑیاں خرید لیں ہیں تاکہ وہ باعزت طریقے سے اپنے خاندانوں کا کفالت کرسکیں لیکن افسوس ان غریب بے روزگار نوجوانوں سے انکے خود ساختہ روزگار چھینے کیلئے ایکسائز اہلکاروں زبردستی تلے ہوئے ہیں اگر ان غریب بے روزگاروں سے انکے روزگار چھین لیا جائے گا تو وہ کسی اور رخ اختیار کرنے پر مجبور ہونگے غریب ڈرائیوروں نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ قلات میں محکمہ ایکسائز کی جانب ناجائز بھتہ لینے کا نوٹس لیکر ہمیں انصاف فراہم کریں*

عوامی خدمت: منگچر میں کلی مندے کے لیے متبادل راستے کی تعمیر​منگچر (رپورٹ): اسسٹنٹ کمشنر خالق اباد منگچر علی گل عمرانی کی...
13/04/2026

عوامی خدمت: منگچر میں کلی مندے کے لیے متبادل راستے کی تعمیر
​منگچر (رپورٹ): اسسٹنٹ کمشنر خالق اباد منگچر علی گل عمرانی کی خصوصی کاوشوں سے کلی مندے کے لیے متبادل راستے کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس منصوبے سے نہ صرف کلی مندے بلکہ پورے منگچر کے عوام مستفید ہوں گے۔​اس سے قبل یہ راستہ انتہائی خستہ حال، کچا اور گڑھوں سے بھرا ہوا تھا، جس کی وجہ سے مقامی آبادی اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ خاص طور پر بارشوں کے دوران یہ راستہ ناقابلِ استعمال ہو جاتا تھا، جس سے آمد و رفت میں سخت دشواری ہوتی تھی۔​اہلیانِ علاقہ کا خراجِ تحسین
​اہلیانِ کلی مندے اور حاجی منگچر نے اسسٹنٹ کمشنر علی گل عمرانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہم علی گل عمرانی صاحب کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے عوامی تکلیف کا بروقت نوٹس لیا اور متبادل راستے کی فراہمی کو ممکن بنایا۔ یہ اقدام علاقے کی ترقی اور عوام کی سہولت کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔"
​منجانب: اہلیانِ کلی مندے و حاجی منگچر

منگچر: سیکیورٹی کے نام پر بازار کی جلد بندش، جے یو آئی کا شدید احتجاج​منگچر: جمعیت علماء اسلام منگچر نے سیکیورٹی کا بہان...
13/04/2026

منگچر: سیکیورٹی کے نام پر بازار کی جلد بندش، جے یو آئی کا شدید احتجاج
​منگچر: جمعیت علماء اسلام منگچر نے سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر دوپہر 3:00 بجے بازار بند کرنے کی سخت مذمت کی ہے۔
​ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ صوبائی پالیسی کے مطابق بازار رات 8:00 بجے تک کھلے رہنے چاہئیں، مگر یہاں سیکیورٹی کے نام پر عوام کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔ اس ناروا سلوک اور غیر یقینی صورتحال سے تاجر اور عوام ذہنی مریض بن چکے ہیں۔
​انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو بے وقوف بنانا بند کیا جائے اور منگچر میں بھی صوبائی پالیسی کے تحت کاروباری اوقات بحال کیے جائیں۔
منگچر میں بھی صوبائی پالیسی کے مطابق کاروباری اوقات بحال کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر قلات اور اسسٹنٹ کمشنر منگچر اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں

Address

Kalat
88250

Telephone

+923328296146

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan News Alerts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share