Digital Kallar Syedan Media Service

Digital Kallar Syedan Media Service Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Digital Kallar Syedan Media Service, Agence de médias sociaux, Kallar Saidan.

[کلرسیداں میڈیا سروس] کلرسیداں کا سب سے بڑا سوشل میڈیا نیٹورک کاروباری تشہیر ڈیجیٹل مارکیٹنگ مکمل پروفیشنل سروسز ویڈیوز، پروموشن پوسٹس،اور ایونٹس کی بھرپور کوریج آپ کا بزنس ہو یا ادارہ ہم بنائیں گے آپ کی شناخت ابھی رابطہ کریں اور کامیابی کا سفر شروع کریں!

عظیم الشان سالانہ میلاد مصطفیٰ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کلر سیداں گاؤں ڈریال ملک داؤد احمد کی رہائش گا...
25/10/2025

عظیم الشان سالانہ میلاد مصطفیٰ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد
کلر سیداں گاؤں ڈریال ملک داؤد احمد کی رہائش گاہ پر محفل منعقد کی گئ۔محفل میں
پیر سید محمد علی شاہ گیلانی الحسنی والحسینی ( درکالی سیداں )،پیرسیدوسیم گیلانی، پیر سید جبار گیلانی،
حضرت علامہ حافظ بابر حسین خطیب جامعہ مسجد گلزار حبیب پرنسپل جامعہ سیدا فاطمۃ الزہرہ درکالی شیرشاہی،ساجد قادری،حافظ انس،حافظ حیات، نوجوان صحافی قاضی محمد انور شمس،راجہ جہانزیب،قاضی اکرام اور دیگر علماء کرام ،عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی محفل کے اختتام پر سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ مبین ملک نے اپنی جانب اور اپنے والد محترم ملک داؤد احمد کی جانب سے تمام محفل میں انے والے احباب کا شکریہ ادا کیا

چوہدری اعجاز حسین گجر — ایک ایسا روشن نام،جس کے ساتھ جرات، اصول، وفا اور خدمت کے کئی سنہری باب جڑے ہیں۔یہ وہ شخصیت ہیں ج...
24/10/2025

چوہدری اعجاز حسین گجر — ایک ایسا روشن نام،
جس کے ساتھ جرات، اصول، وفا اور خدمت کے کئی سنہری باب جڑے ہیں۔
یہ وہ شخصیت ہیں جنہوں نے کردار کی طاقت، ارادے کی پختگی اور خلوصِ نیت سے ثابت کیا کہ عظمت خاندانی پس منظر کی محتاج نہیں، بلکہ اعلی ظرف، ہمت اور جدوجہد سے جنم لیتی ہے۔

پوٹھوہار کے ایک باوقار مگر متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے
چوہدری اعجاز حسین گجر نے کم وقت میں جو عزت، مقام اور شناخت حاصل کی
وہ صرف کامیابی نہیں، ایک مثال ہے — آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ!

ان کا سیاسی و وکالتی سفر خدمت، جرأت اور وقار حسین امتزاج ہے۔
بار ایسوسی ایشن کلرسیداں میں بطور جنرل سیکرٹری پہلی کامیابی—
اور پھر قومی اسمبلی کے انتخاب میں چوہدری نثار علی خان جیسے بڑے سیاسی قدآور کو سخت اور ناقابلِ فراموش مقابلہ دینا—
یہ لمحہ نہ صرف تاریخ میں رقم ہوا بلکہ ثابت کر گیا کہ جب نیت صاف ہو اور عزم بلند،
تو بڑے بڑے ایوان بھی ہل جایا کرتے ہیں۔

بعد ازاں ہائی کورٹ بار میں بطور جوائنٹ سیکرٹری اور پھر ممبر ایگزیکٹو
انہوں نے جس اخلاص، وقار اور خدمت کے جذبے سے وکلا برادری کی نمائندگی کی،
وہ تعریف سے نہیں، سلام سے نوازے جانے کے قابل ہے۔

ان کی شخصیت کا ہر پہلو ایک خوبصورت توازن لیے ہوئے ہے:
وہ یاروں کے یار بھی ہیں اور مظلوموں کے بے خوف وکیل بھی۔
حق کا ساتھ ہو تو تنہایاں بھی لشکر محسوس ہوتی ہیں—
اور یہی وہ وصف ہے جو انہیں باقیوں سے ممتاز کرتا ہے۔

آج جب وہ ممبر پنجاب بار کونسل کے معزز منصب کے لیے میدان میں ہیں،
تو وکلا برادری، نوجوان وکلاء اور علاقائی فخر—سب ان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
کیونکہ سب جانتے ہیں کہ اگر ذمہ داری ان کے سپرد ہوئی،
تو خدمت کے نئے باب رقم ہوں گے، اور وکلا کی آواز، ایوانوں تک پہلے سے زیادہ وقار سے پہنچے گی۔

چوہدری اعجاز حسین گجر
آپ کا سفر، آپ کی جدوجہد اور آپ کا کردار
محض قابلِ تعریف نہیں—
بلکہ قابلِ تقلید ہے۔

آپ کے لیے یہی کہنا بے جا نہ ہوگا:
"کچھ لوگ عہدوں سے نہیں، عہدے ان کے نام سے پہچان پاتے ہیں!"

24/10/2025

دس سالہ طالب علم پر تشدد کے الزام میں گرفتار معلم کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا

دوبیرن کلاں میں اراضی خسرہ نمبر 4321تعدادی دو کنال تیرہ مرلہ غیر ممکن تالاب  کو ایڈیشنل  ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی نے ب...
24/10/2025

دوبیرن کلاں میں اراضی خسرہ نمبر 4321تعدادی دو کنال تیرہ مرلہ غیر ممکن تالاب کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی نے بذریعہ چھٹی نمبر 1459مورخہ24اکتوبر 2024کو غیر ممکن تالاب کو جنازہ گاہ میں تبدیل کرنے کا حکم صادر کیا اس آرڈر کے خلاف دوبیرن کلاں کے رہاشی محمد شبیر خان نے بذریعہ سردار یاسین خان ایڈووکیٹ ھای کورٹ ایڈیشنل کمشنر ریونیو راولپنڈی کی عدالت میں آرڈر کی منسوخی کے کے کیس داہر کیا اور موقف اختیار کیا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی نے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی کو یدایت جاری کی کہ دفتر یونین کونسل میں مقبوضہ مالکان اور ابادی کے سٹیک ہولڈرز کی میٹنگ کی منادی کروا کر رپورٹ پیش دی جاے جبکہ نایب تحصیل دار کلر سیداں نے دفتر یونین کونسل کے بجاے مسجد میں نماز جمعہ کے بعد درخواست دھندہ نے نمازی حضرات سے زبانی رائے لی اسی بنیاد پر ناہب تحصیلدار کلر سیداں اور اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ نیازی نے قانونی تقاضے پورے کے بغیر قبرستان جنازہ گاہ اور عید گاہ کے لے تالاب کی اراضی الاٹ کردی جسے درخواست دھندہ محمد شبیر خان و اہلیان دوبیرن کلاں کی درخواست پر ایڈیشنل کمشنر ریونیو راولپنڈی نے آرڈر نمبر1459مورخہ 24 اکتوبر 2024 جاری کردہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کو معطل کر دیا حکم امتناعی بھی جاری کیا اور آیندہ تاریخ پیشی 30 اکتوبر 2025 مقرر کر کے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دے ہیں

کلرسیداں پولیس کی فوری کارروائی، طالب علم پر تشدد میں ملوث نجی سکول کا معلم گرفتار، پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر...
23/10/2025

کلرسیداں پولیس کی فوری کارروائی،

طالب علم پر تشدد میں ملوث نجی سکول کا معلم گرفتار،

پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تشدد کرنے والے معلم کو گرفتار کیا،

معلم نے سبق یاد نہ ہونے پر طالب علم پر تشدد کیا،متن مقدمہ

زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ایس پی صدر

بچوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں، یہ ایک قابل تعزیر جرم ہے جس کی قطعی کوئی گنجائش نہیں، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر

23/10/2025

اعلانِ گمشدگی
ویڈیو میں نظر آنے والی پالتو کتا آج بروز جمعرات مرید چوک کے قریب سے گم ہو گئی ہے۔
جس کسی کو نظر آئے، براہِ کرم اطلاع دیں۔
رابطہ کریں، شکریہ

دوبیرن کلاں (منیرچشتی )دوبیرن کلاں سے  متحرک، کاروباری اور اعلی تعلیم یافتہ نوجوان احمد حنظلہ ایوب خان کا آمدہ الیکشن می...
23/10/2025

دوبیرن کلاں (منیرچشتی )دوبیرن کلاں سے متحرک، کاروباری اور اعلی تعلیم یافتہ نوجوان احمد حنظلہ ایوب خان کا آمدہ الیکشن میں جنرل کونسلر کی نشست کے لیے الیکشن لڑنے کا اعلان،
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد حنظلہ ایوب خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے وہ اپنے علاقے کے بڑھتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں اگر عوام نے ان پر اعتماد کیا تو وہ انشاءاللہ اپنی عوام کے مسائل حل کروانے اور انکے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک بہترین وکیل ثابت ہوں گے اور عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔۔

🔥 کلرسیداں کی سیاست میں نیا طوفان! 🔥صدر بار کونسل کلرسیداں سید وقاص حیدر کا بطور چیئرمین ایم سی کلرسیداں الیکشن لڑنے کا ...
22/10/2025

🔥 کلرسیداں کی سیاست میں نیا طوفان! 🔥
صدر بار کونسل کلرسیداں سید وقاص حیدر کا بطور چیئرمین ایم سی کلرسیداں الیکشن لڑنے کا دبنگ اعلان!

کلرسیداں (کلرسیداں میڈیا سروس)
کلرسیداں کی ممتاز، اور ہر دلعزیز سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت سید سیماب حیدر کے بڑے بھائی، صدر بار کونسل کلرسیداں سید وقاص حیدر نے بلدیاتی انتخابات میں بطور چیئرمین میونسپل کمیٹی کلرسیداں الیکشن لڑنے کا تاریخی اعلان کر دیا۔

اس اعلان نے مقامی سیاست میں نئی جان ڈال دی ہے۔ مخالفین کے حلقوں میں بے چینی اور اضطراب کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ عوامی سطح پر زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے۔
سید وقاص حیدر کی شخصیت، کردار اور قیادت کا انداز ہمیشہ سے شائستگی، دیانت اور خدمتِ عوام کی بنیاد پر قائم ہے۔ وہ نہ صرف ایک تعلیم یافتہ، قانون دان اور باوقار رہنما ہیں بلکہ سید خاندان کے چشم و چراغ ہونے کے ناتے علاقے میں عزت و وقار کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔

وکلا برادری میں نمایاں مقام کے ساتھ ساتھ، انہوں نے ہمیشہ عوامی مسائل، عدل و انصاف اور فلاحی سرگرمیوں میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، ان کی الیکشن میں آمد سے ایم سی کلرسیداں کے انتخابی منظرنامے میں بڑی تبدیلی متوقع ہے۔

عوامی حلقوں میں ان کے اعلان کو زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، اور اکثر لوگ کہہ رہے ہیں کہ:

> "اب کلرسیداں کو ایک باشعور، ایماندار اور تعلیم یافتہ قیادت ملنے جا رہی ہے!"

سید وقاص حیدر کا عزم:
"میرا مقصد سیاست نہیں، خدمت ہے۔ میں کلرسیداں کی ترقی، نوجوانوں کے روزگار اور قانون کی بالادستی کے لیے میدان میں اترا ہوں۔"

🌟 کلرسیداں کے مستقبل کا نیا باب — وقاص حیدر کی قیادت میں اُمید کی نئی کرن! 🌟

22/10/2025

اٹلی کے سمندر میں دو کشتیاں ڈوب گئیں۔۔۔پاکستانیوں سمیت 100 سے زیادہ ہلاکتوں کا خدشہ۔۔۔کلرسیداں کے تارکینِ وطن بھی شامل

Address

Kallar Saidan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Digital Kallar Syedan Media Service posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share