Kallar Press Club

Kallar Press Club This is official page of Kallar Press Club we dont have any other page

03/07/2024
30/05/2024

کلر سیداں عوام الناس اور صحافیوں سے گالم گلوچ پولیس گردی کرنے والے وارڈن کو ثبوتوں کے باوجود اعلی پولیس اعلی ٹریفک پولیس افسران کاروائی کرنے سے گریزاں پوٹھوہار کی صحافتی برادری سراپہ احتجاج وزیراعلی پنجاب ائی جی پنجاب سے نوٹس لیں
منجانب صدر پریس کلب کلر سیداں

07/04/2024
کلرسیداں ( )تقریب عظمت قرآن بروز سوموار بعد نماز تراویح جامع مسجد ربانی مرید چوک نزددرویش اڈا ربانی کالونی کلرسیداں میں ...
07/04/2024

کلرسیداں ( )تقریب عظمت قرآن بروز سوموار بعد نماز تراویح جامع مسجد ربانی مرید چوک نزددرویش اڈا ربانی کالونی کلرسیداں میں منعقد ہوگی تقریب سے مسجد نبوی کے سابق مدرس فضیلتہ الشیخ مولانا خلیل احمد سراج خصوصی خطاب کریں گے دارالعلوم جامعہ ربانیہ کے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی کے مطابق مہمان خصوصی کا خطاب ان شاءاللہ بعد نماز تراویح ٹھیک سوانو بجے شروع ہوگا وقت کی پابندی ملحوظِ خاطر رکھی جاے گی

11/03/2024

دونوں فریقین صلح کے بعد میڈیا کے سامنے

راجہ ناہید کونسلر یو سی کنوہا کی محنت رنگ لے آئی .سہوٹ کے  دو فریقین جس میں چوہدری نوید .یاسر ندیم .صوبیدار فیاض کی چوہد...
11/03/2024

راجہ ناہید کونسلر یو سی کنوہا کی محنت رنگ لے آئی .سہوٹ کے دو فریقین جس میں چوہدری نوید .یاسر ندیم .صوبیدار فیاض کی چوہدری عبدالرحمان اور نمبردار فاروق کے درمیان صلح کروا دی .اہل علاقہ نے اس صلح کو خوش آئند قرار دیا اور راجہ ناہید اور ان کے بھتیجے راجہ عزیر کی اس کوشش کو خراج تحسین پیش کیا جن کی وجہ سے دو فریقین نے آپس میں گلے شکوے ختم کر کے ایک جگہ اکٹھے ہو گئے.

کلرسیداں(3مارچ)مرکزی جامع مسجد ربانی و دارالعلوم جامعہ ربانیہ مریدچوک نزد درویش ربانی کالونی کلرسیداں میں گزشتہ روز برطا...
03/03/2024

کلرسیداں(3مارچ)مرکزی جامع مسجد ربانی و دارالعلوم جامعہ ربانیہ مریدچوک نزد درویش ربانی کالونی کلرسیداں میں گزشتہ روز برطانیہ میں مقیم مسلم کیمونٹی کے دوالگ الگ وفود کی آمد ہوئی جنھیں جامعہ دارالعلوم ربانیہ کے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی اور انکی ٹیم نے خوش آمدید کہاپہلا وفد فی سبیل اللہ چیریٹی برطانیہ کے چیئرمین چوھدری مسعود کی قیادت میں آیا جنکے ہمراہ انکے قریبی عزیزوفد میں شامل تھے چوھدری مسعود برطانیہ کی معروف رفاعی شخصیت ھیں جو کہ برطانیہ میں اوورسیز پاکستانیوں کی اموات کی صورت میں نعش کو پاکستان بھیجنے یاوھیں تجہیز وتکفین اور تدفین کے امور خدمت خلق کے جذبے سے کرتے ھیں اسکے لیے انھوں نے فی سبیل اللہ چیریٹی کے نام سے ادارہ بنایاہواھے انکا تعلق پاکستان کے مردم خیز ضلع چکوال سے ھے دوسرا وفدجس میں سنگم ریڈیو کے آنرمحمودشیدائی اور انکے بیٹے حافظ محمدساجد ایڈوکیٹ دیگرعزیزوں کے ساتھ تشریف لائے دونوں وفود کے شرکاء کاجامعہ کے سرپرست اعلیٰ مولانا عبد الرشید ربانی سے گہرا تعلق ھے اور سنگم ریڈیو کے آنرمحمودشیدائی انکے سمدھی اور حافظ ساجد ایڈوکیٹ انکے داماد بھی ھیں دونوں وفود کو جامعہ دارالعلوم ربانیہ کا تفصیلی وزٹ کرایا گیا اور جامعہ کے زیر انتظام شاخوں اور ان میں جاری مختلف شعبوں کے متعلق معلومات دی گئیں وفود میں شریک تمام معزز مہمانوں نے دارالعلوم جامعہ ربانیہ اور اسکے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی کی دینی تعلیمی،تبلیغی اور رفاعی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

آج مورخہ 18 فروری 2024 یونین کونسل کنوہا میں محکمہ گزارہ جنگلات کی حانب سے شجر کاری کے سلسلہ میں پھل دار پودہ جات کی تقس...
18/02/2024

آج مورخہ 18 فروری 2024 یونین کونسل کنوہا میں محکمہ گزارہ جنگلات کی حانب سے شجر کاری کے سلسلہ میں پھل دار پودہ جات کی تقسیم کی گئی.جس میں خصوصی کاوش عامر امتیاز.ڈویژنل فارسٹ آفیسر گزارہ جنگلات راجہ ہارون ارشد رینج فارسٹ آفیسرگزارہ جنگلات کی تھی .اس موقع پر موجود بلاک آفیسر گزارہ جنگلات راجہ ذوالقرنین .سیکرٹری یونین کونسل محمد اشتیاق.نمبردار چوہدری لیاقت علی .سماجی کارکن چوہدری شوکت .چوہدری شہزاد .ٹھیکیدار اسد عزیز نے پودہ جات کی تقسیم کی .جسے اہل علاقہ نے بہت سراہا ...

حسن خان کا چھوٹا بھائی کلر سیداں.سے لاپتہ ہے جس کو اس کے بارے میں کوئی بھی خبر ہو اس نمبر پر اطلاع کریں03488570445
06/02/2024

حسن خان کا چھوٹا بھائی کلر سیداں.سے لاپتہ ہے جس کو اس کے بارے میں کوئی بھی خبر ہو اس نمبر پر اطلاع کریں03488570445

Address

Kallar Saidan
47520

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kallar Press Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share