08/09/2025
"کفِّ لسان اور منقبتِ معاویہ؟"
گزشتہ دنوں ایک محفلِ میلاد النبی ﷺ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک سادات گھرانے کے بزرگ سید حبیب شاہ صاحب ان ہی کے پیچھے ان کے صاحبزادگان بھی موجود ہیں حضرت معاویہ بن ابی سفیان کی مدح میں یہ جملہ پڑھا گیا:
"معاویہ کے پیار سے ہمارا بیڑا پار ہے، گناہ بخشوائے گی شفاعتِ معاویہ!"
یہ سن کر اہلِ علم اور اہلِ محبت کے دل کانپ اُٹھے۔
🚫 کفِّ لسان کو توڑنا
جب کف لسان کا حکم واضح ہے، تو ایسی منقبت پڑھنا جس میں "شفاعتِ معاویہ سے گناہ بخشنے" کی نسبت کی جائے، یہ نہ صرف اصول کی خلاف ورزی ہے بلکہ عوام میں شدید فتنہ کا باعث ہے۔اس طرح کے اشعار پڑھ کر محفل کے تقدس کو مجروح کرنا اور امت میں انتشار پھیلانا نہایت افسوسناک ہے۔
🔴 امت کو انتشار سے بچانے کے لیے میلاد کی محافل کو خالص رسول اللہ ﷺ کے ذکر سے آراستہ کریں مکی اور مدنی ادوار کو پر خلوص انداز میں بیان کریں اور ہر اس بات کو رد کریں جو کف لسان اور صحیح عقیدے کے خلاف ہو۔