The Kamalia Post

The Kamalia Post Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The Kamalia Post, Digital creator, Kamalia.

16/07/2026

کمالیہ میں چاول کی کاشت کا عمل زور شور سے جاری
خرم راجپوت نمائندہ 365 نیوز

ڈیرہ غازی خان: پیر عادل کے قریب مسافر بس موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطاب...
16/07/2026

ڈیرہ غازی خان: پیر عادل کے قریب مسافر بس موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ حادثے کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے

16/07/2026

شکرگڑھ: محلہ رشید پورہ میں گھر کی چھت پر لوہے کا گیٹ نصب کرتے ہوئے 11 کے وی بجلی کی لائن سے کرنٹ لگنے کے باعث ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا کہ خطرناک بجلی کی لائنوں کی منتقلی یا حفاظت کے لیے واپڈا کو متعدد بار درخواستیں دی گئیں، مگر کوئی کارروائی نہ کی گئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شکرگڑھ میں 11 کے وی لائنوں سے پہلے بھی متعدد قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خطرناک بجلی کی لائنوں کو فوری محفوظ بنایا جائے اور غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

14/07/2026

پیرمحل: تھانہ صدر سے گرفتار منشیات فروش خاتون فرار ہو گئی فرار منشیات فروش خاتون کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا

14/07/2026

کمالیہ جناح پارک بہترین بنادیا گیا

کمالیہ: اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے مل فتیانہ میں قائم مریم نواز ہیلتھ کلینک کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طبی ع...
14/07/2026

کمالیہ: اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے مل فتیانہ میں قائم مریم نواز ہیلتھ کلینک کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طبی عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کلینک میں موجود مریضوں سے ملاقات کرکے علاج معالجے اور دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق مریضوں کو معیاری، بروقت اور بلاامتیاز طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ فرائض کی انجام دہی میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو بہترین طبی خدمات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے

05/07/2026

اقبال بازار کمالیہ کو ماڈل بازار بنادیا گیا

کمالیہ: اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے چک نمبر 737 گ ب میں قائم مریم نواز ہیلتھ کلینک کا اچانک معائنہ کیا۔ انہوں نے ک...
05/07/2026

کمالیہ: اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے چک نمبر 737 گ ب میں قائم مریم نواز ہیلتھ کلینک کا اچانک معائنہ کیا۔ انہوں نے کلینک میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی کی صورتحال، عملے کی حاضری اور مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے مریضوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق دیہی علاقوں میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

04/07/2026

Address

Kamalia

Telephone

+923335249631

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Kamalia Post posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The Kamalia Post:

Shortcuts

Share