14/08/2025
پیاراپاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کے زیرِانتظام 78 واں جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا
کمالیہ:- متحرک سماجی ادارہ پیاراپاکستان ویلفئیر سوسائٹی رجسٹرڈ کے زیرِانتظام پیاراپاکستان آفس ذیشان کالونی میں 14 اگست 2025 کے موقع پر 78 واں جشنِ آزادی کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد ہوا, پروگرام محمد ارشد قادری اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کمالیہ کی ہدایت پر مرتب کیا گیا۔
شرکاء میں ساجدکمبوہ بانی و منتظم پیاراپاکستان،نعت خواں فیصل قادری،ابوبکر جٹ،حنیف آرائیں،بابا امین گڈو،مہر عمران موہل،حافظ عبدالرؤف انصاری،سرمد علی،عتیق الرحمن انصاری،کپتان عدنان دانی نے وطنِ عزیز سے اپنی محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب کے مہمان شاعر زاہد توقیر اور وارث ڈار نے آزادی کے موضوع پر اپنا کلام پیش کیا،جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔